ہمارے لئے ، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی حمایت کرنا بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ وہ غربت کو کم کرنے کے لئے روزگار پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ وہ پاکستان میں معاشی استحکام کے انجن ہیں۔ ایس ایم ایز پاکستان میں تمام کاروباری اداروں میں 90 فیصد تشکیل دیتے ہیں اور 80 فیصد غیر زراعت مزدوری قوت کو ملازمت دیتے ہیں۔ پاکستان کی جی ڈی پی میں ان کا تقریبا 40 فیصد حصہ ہے۔
بینک الحبیب ایس ایم ای بینکنگ عمل کو آسان بنانے اور ایس ایم ایز کو قرض دینے کے لئے اہم وقت کو کم کرکے فعال ، تیز اور معیاری خدمات فراہم کرتا ہے تاکہ آپ اپنی سرگرمیاں تیز رفتار پر جاری رکھ سکیں۔ ہماری شاخوں میں اہل عملہ ادھار لینے کے طریقہ کار میں آپ کی مدد کرنے کے لئے موجود ہے۔
درجہ بندی | سیگمنٹ | ملازمین کی تعداد | سالانہ سیلز کا ٹرن اوور پاکستانی روپے (ملین) | حد / ایکسپوژر پاکستانی روپے (ملین) |
---|---|---|---|---|
ایس ای | - | 50تک | 150 | 25 |
ایم ای | تجارت | 51-100 | 800 | 200 |
ایم ای | مینوفیکچرنگ | 51-250 | 800 | 200 |
ایم ای | سروسز | 51-250 | 800 | 200 |
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایس ایم ایز کو جدید بنانے اور بجلی کی قلت کو دور کرنے کے لئے ایک اسکیم متعارف کرائی۔
کاروبار کرنے والی خواتین کے لئے خصوصی طور پرمعیشت کی مالی اعانت تک رسائی کو بہتر بنانے کیلئے، ملک بھر کی خواتین قرض دہندگان کے لئے کریڈٹ گارنٹی اسکیم کے ساتھ ایک قرضہ جاتی اسکیم بھی شروع کی جارہی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکٍستان نے خصوصی افراد کے لئے یہ منصوبہ متعارف کرایا ہے،جو اسمال انٹرپرائز (SE)کے زمرے میں آتا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اسمال اینٹرپرائز اور لو اینڈ میڈیم انٹرپرائز کے ورکنگ کیپیٹل فنانسنگ کے لئے ایک قرضہ جاتی اسکیم متعارف کروائی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بر آمد کنندگان (بشمول ایس ایم ایز) کے لئے یہا سکیم متعارف کروائی ہے تاکہ اس کے ذریعے نئے درآمد شدہ اور مقامی طور پر تیار شدہ پلانٹ اور مشینری کے لئے مالیاتی اداروں (PFIs) کو قرضے کی سہولت فراہم کی جا سکے۔ یہ سہولت ان برآمدی منصوبوں کے لئے دستیاب ہو گی جن کی فروخت میں کم از کم 50 فیصد،برآمدات پر مشتمل ہو یا اگر ان کی سالانہ برآمدات 5 ملین امریکی ڈالر کے مساوی ہوں جو بھی کم ہوں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایکسپورٹ فنانس اسکیم (EFS) متعارف کروائی ہے جو ایک یافتہ قلیل المدتی قرضہ جاتی سہولت ہے اور یہ برآمد کنندگان کو بینکوں کے توسط سے مینوفیکچرنگ کے سامان اور خدمات، بالخصوص ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمد کے لئے پیش کی جاتی ہے۔
حکومت ِ پاکستان نے PMKJ-YESکے وظائف میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے تا کہ اسے چھوٹے کاروبار اور زراعت کے لئے فائدہ مند بنا یا جاسکے ۔ اب اس اسکیم میں سود سے پاک چھوٹے قر ضوں اور زرعی قر ضوں کو شامل کیا گیا ہے ۔ مزید براں ، اسکیم کا نام بدل کر پرائم منسٹریوتھ بزنس اینڈ ایگری کلچر لون اسکیم (PMYB&ALS) رکھ دیا گیا ہے ۔