Bahl Desktop Logo Ur

حکومت ِ پاکستان نے PMKJ-YESکے وظائف میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے تا کہ اسے چھوٹے کاروبار اور زراعت کے لئے فائدہ مند بنا یا جاسکے ۔ اب اس اسکیم میں سود سے پاک چھوٹے قر ضوں اور زرعی قر ضوں کو شامل کیا گیا ہے ۔ مزید براں ، اسکیم کا نام بدل کر پرائم منسٹریوتھ بزنس اینڈ ایگری کلچر لون اسکیم (PMYB&ALS) رکھ دیا گیا ہے ۔

اہلیت کا معیار

  • کمپیو ٹر ائزڈ قومی شاختی کارڈ رکھنے والے ، 21 سے 45 سال کی عمر کے تمام شہری جن میں انٹر پر ینول صلاحیتیں موجود ہیں اس اسکیم کے لئے اہل ہیں جبکہ آئی ٹی / ای – کامرس سے متعلق کاروبار کر نے والو ں کے لئے عمر کی کم سے کم حد 18 سال ہے
  • آئی ٹی / ای کامرس سے متعلق کاروبار کر نے والوں کے لئے کم ازکم میٹرک یا مساوی تعلیمی قابلیت مطلوب ہے
  • زائد عمر کی حد میں رعایت کی شرط انفرادی اور سول پروپرائٹر کے لئے ہے ۔ کسی اور بزنس کی قسم جیسا کہ پارٹنر شپ اور کمپنیز کی صورت میں صرف کسی ایک مالک ، پارٹنرز یا ڈائر یکٹر کو مندرجہ بالا عمر کی حد پر پورا اترنا چاہئیے
  • چھوٹی اور درمیانی انٹر پرائزز ( اسٹارٹ اپس اور مو جودہ بزنس ) جو نو جوان کی ملکیت میں ہیں ان کے لئے مندرجہ بالا عمر کی حد کا اطلاق ہو گا
  • زراعت کی صورت میں کسان کی کلاسیفکیشن ایس بی پی ” بیانیہ کریڈٹس کی حد اور ایگری کلچر فنانسنگ کے لئے اہل آئٹمز 2020“ کے مطابق اطلاق ہوگی

قر ض کی قسم

  • ٹرم لون / ورکنگ کیپیٹل لو ن میں مشینری اور مقامی طور پر بنائی گئی کمرشل استعمال میں لائی جانے والی گاڑیوں کا مرابحہ اور لیزنگ / فنانسنگ شامل ہے ۔
  • ایک قر ض دار کو ایک ہی وہیکل لینے کی اجازت ہے ۔ جبکہ فوڈ فرانچائزاور ڈسٹری بیوشن بزنس کے لئے قر ض لینے والے ایک سے زائد وہیکل کی فنانسنگ حاصل کر سکتے ہیں ۔
  • سول ورک کے لئے کُل 65فیصد تک کی فنانسنگ حاصل کی جاسکتی ہے ۔ نیز زراعت ، پروڈکشن اور ڈیو لپمنٹ کے لئے قر ض لینے کی اہلیت مو جود ہے ۔

قر ض کی مدت

  • طویل المدت قر ضہ: 8 سال کے لئے مع زیادہ سے زیادہ رعایتی مدت 01 سال
  • T2اور T3کے تحت ورکنگ کیپیٹل / پروڈکشن لون اور مرابحہ کیلئے مدت 5 سال تک کی ہے ۔ بینک کے پاس آپشن ہے کہ ورکنگ کیپیٹل / پروڈکشن لون فراہم کر ے جس میں صرف مارک اپ پہلے دو سال کے دوران ادا کر نا ہو گا اور اس کے بعد دونوں پر نسپل مارک اپ کے ساتھ 3 سال کے دوران کل ریپیمنٹ کریں گے اور یہ مدت 5 سال تک کی ہو گی ۔

قر ض کا سائز

پروڈکٹفنانسنگ لمٹ
Tier 20.5ملین روپے سے زائد اور 1.5ملین روپے تک
Tier 31.5ملین روپے سے زائد اور 7.5ملین روپے تک

قیمت

Tier 2 : 5فیصد

Tier 3 : 7 فیصد

سیکیورٹی ارینجمنٹ

  • Tier 2 (T2)لون ۔ کلین (قر ض دار کی ذاتی ضمانت دینے پر سیکیور )
  • Tier 3(T3)لون ۔ بینک پالیسی کے مطابق

T2اور T3کے تحت وہیکل فنانسنگ کو بطور کو لیٹرل دیکھا جائے گا

قرضوں کی تعداد فی قر ض دار

  • صارف زیادہ سے زیادہ دو قر ض لے سکتے ہیں ( اس میں طویل المدتی اور قلیل المدت ٹرم لون دونوں شال ہیں ) ۔ ان قر ضوں کی حد زیادہ سے زیادہ 7.5 ملین روپے ہے ۔
  • زراعت کی صورت میں صرف ایک کسٹمر پروڈکشن لون اور ایک ڈیو لپمنٹ لون حاصل کر سکتے ہیں ۔ ان قر ضوں کی حد زیادہ سے زیادہ 7.5 ملین روپے ہے ۔

سیکٹر اور پروڈکٹس

تمام سیکٹرز اور پروڈکٹس کے لئے دستیاب ۔ مزید برآن زراعے کی صورت میں تمام فصلوں اور غیر فصلوں کے سیکٹرز ( بشمول فصلوں کی پیداوار ، لائیو اسٹاک ، پو لٹری ، فشری ، ڈیری وغیرہ ) کے لئے قر ض لیا جاسکتا ہے ۔

مطلوبہ ڈیبٹ اکیوئٹی

نیا بزنس
  • Tier 2 (T2)لون – 90:10
  • Tier 3 (T3)لون – 80:20
موجودہ بزنس

تمام Tiersکے لئے دستیاب نہیں

ٹرن اراؤنڈ ٹائم

پراسیسنگ ٹائم 45 دن سے زیادہ نہیں ہےجسے واضح انداز میں درخواست فارم میں بتا یا گیا ہے