Bahl Desktop Logo Ur

تعارف

معاشی استحکام اور کامیابی حاصل کرنے کیلئے کسی بھی فرد کا مالی خواندہ ہونا اور مالی عمل میں شمولیت اختیار کرنا لازم ہے ۔پاکستان میں مالیاتی خواندگی اور استحکام پہلے سے زیادہ اہم ہوگیا ہے ۔ مالیاتی خواندگی آگے چل کر مالیاتی شمولیت کی راہ ہموار کرتی ہے اور مالی عمل میں شامل ہو کر مختلف افراد اور فرموں کی جانب سے ادائیگیوں ، بچت، کریڈٹ اور بیمہ کی خدمات تک رسائی حاصل کر پاتی ہیں جس کی بناء پر ان کی مالی ضروریات باوقار انداز سے پورے ہوجاتی ہیں ۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے قومی مالیاتی خواندگی پروگرام (NFLP) کا مقصد ملک بھر میں جامع اقتصادی ترقی اور استحکام کے لیے مالیاتی تعلیم عام کرنا ہے تاکہ مالی شمولیت میں اضافہ کیا جاسکے ۔ بینک الحبیب لمیٹڈ اس ضمن میں اپنی پروڈکٹس ، خدمات اور مالیاتی خواندگی کے اقدامات کے ذریعے صارفین کو باخبر مالی فیصلےلینے اورانھیں بااختیار بنانے کیلئے ان کی مدد کر رہا ہے ۔

مالی خواندگی عام کرنا

بجٹ بنانا

مالیاتی استحکام حاصل کرنے کے لیے بجٹ بنانا اور اس پر قائم رہنا ضروری ہے۔ پاکستان میں اوسط گھریلو آمدنی ماہانہ 45,000 پاکستانی روپے کے قریب ہے ۔بجٹ سازی لوگوں کو اپنے فنانس کو مؤثر طریقے سے منظم کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔

آپ بجٹ کیسے بنا سکتے ہیں؟
  • اپنی ماہانہ آمدنی اور اخراجات کا حساب رکھیں
  • اپنے اخراجات کو فکسڈ اور متغیر میں درجہ بند کریں
  • مالی اہداف طے کریں اور اپنے اخراجات کوترجیحات کی بناء پر دیکھیں
  • اپنے اخراجات کو ٹریک کرنے کے لیے بجٹنگ ایپس یا اسپریڈ شیٹس کا استعمال کریں

بچت کرنا

بچت مالی استحکام کا لازمی جُز ہے لیکن پاکستان میں بچت کی شرح جی ڈی پی کا صرف 10.2 فیصد ہے۔ جسے بڑھانے کیلئے بچت کے فوائد کو سمجھنا اور بچت کی عادت ڈالنا ضروری ہے۔

آپ محدود بجٹ میں کیسے بچت کر سکتے ہیں؟
  • حقیقت پسندانہ اہداف طے کرکے بچت کا آغاز کریں
  • اسٹینڈنگ آرڈر ترتیب دیں تاکہ خودکار بچت ہوسکے
  • غیر ضروری اخراجات کو کم کریں
  • سرمایہ کاری کے مواقع دریافت کریں جیسے سیونگ اکاؤنٹس، فکسڈ ڈپازٹ، اور میوچل فنڈز

ریٹائرمنٹ پلاننگ

ریٹائرمنٹ کی منصوبہ بندی طویل مدتی مالی استحکام کیلئے لازم ہے ۔ پاکستان میں صرف 10 فیصد آبادی کے پاس پنشن پلان ہے ۔ ریٹائر لائف اچھی گزارنے کیلئے یہ ضروری ہے کہ ریٹائرمنٹ کے لیے جلد منصوبہ بندی کا آغاز کیا جائے۔ ریٹائرمنٹ کی منصوبہ بندی کے لیے کچھ اہم اقدام اور حکمت عملی درج زیل ہیں :

  • اپنی ریٹائرمنٹ کی ضروریات کا حساب لگائیں اور ریٹائرمنٹ کے اہداف طے کریں
  • ریٹائرمنٹ کے لیے جلد از جلد بچت کا آغاز کریں
  • ریٹائرمنٹ پلانز جیسے پنشن پلانز اور انفرادی ریٹائرمنٹ اکاؤنٹس کے بارے میں جانیں
  • اپنے ریٹائرمنٹ پلان کا باقاعدگی سے جائزہ لیں

آپ کے مالی استحکام کے لیے بینک الحبیب کے اقدامات

کرنٹ اکاؤنٹس

ہماری پروڈکٹس اور خدمات کی وسیع رینج آپ کی مالی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے آپ کی مدد کرتی ہے ۔ ہمارے موجودہ چیک ان اکاؤنٹس آپ کی روزمرہ کی بینکنگ ضروریات کے لیے ایک مثالی آپشن ہیں۔

کرنٹ اکاؤنٹس کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کیلئے یہاں کلک کر یں .

سیونگ اکاؤنٹس

سیونگ اکاؤنٹس صارفین کو بچت پر بہترین منافع اور اضافی ماہانہ آمدنی حاصل کرنے کے لیے ایک آسان آپشن فراہم کرتے ہیں۔

سیونگ اکاؤنٹس کے بارے مزید معلومات حاصل کرنے کیلئے یہاں کلک کر یں.

الحبیب موبائل ایپ اور نیٹ بینکنگ کی سہولت

الحبیب موبائل ایپ آپ کو کبھی بھی کہیں بھی بینکنگ کی سہولت دیتی ہے

  • اپنے اخراجات اور لین دین کو ۔اسٹیٹمنٹ سہولت کے ذریعے ٹریک کریں
  • لائف اسٹائل سرگرمیوں کا حصہ بنیں جس کیلئے آپ Bookme.pk کا استعمال کرسکتے ہیں اور خصوصی ڈیلز کے ذریعے بچت بھی کرسکتے ہیں
  • فنڈز کی منتقلی اور بل کی ادائیگی کیش کا استعمال کیے بغیر یا بینک برانچ کا وزٹ کیے بغیر آسانی سے کیجئے ۔

ڈیجیٹل اکاؤنٹس اور اکاؤنٹ کھولنے کی سہولت

ہمارے پاس چند آسان مراحل میں آپ کا بینک اکاؤنٹ ڈیجیٹل انداز سے کھولنے کاطریقہ ہے ۔ اپنا اکاؤنٹ ڈیجیٹل طور پر کھولنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

قومی مالیاتی خواندگی پروگرام۔ NFLP کیلئے سر گرمیاں

بینک الحبیب مالیاتی اصولوں، مالیاتی پروڈکٹس /سروسز کو سمجھنے اور معاشی بہبود کے لیے مثبت رویوں کو فروغ دینے کے مقصد سے پاکستان کے متوسط اور کم آمدنی والے گھرانوں میں مالی خواندگی کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے ۔ کلاس روم سیشنز اور اسٹریٹ تھیٹرز کے ذریعے ہمارے ان ہاؤس ٹرینرز عوام میں مالی معلومات عام کر رہے ہیں ۔ اب تک 8,000 سے زیادہ شرکاء جس میں مرد اور خواتین دونوں شامل ہیں کی مالیاتی تربیت کی جاچکی ہے ۔ پروگرام کے دوسرے مرحلے کے دوران 4,000 سے زیادہ اکاؤنٹس کھولےگئے ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس اقدام کے ذریعے 3,500 سے زیادہ خواتین کی مالی عمل شمولیت کو یقینی بنایا گیا ۔ جس میں 1,000 سے زیادہ خواتین نے کامیابی کے ساتھ اپنے ذاتی اکاؤنٹس کھولے ۔