Bahl Desktop Logo Ur

بینک الحبیب کے ساتھ خوابوں کے گھر کا مالک بننا آسان

بینک الحبیب ہاؤسنگ فنانس کے ساتھ چاہے آپ گھر کی تعمیر کے لیے زمین خریدیں ، پہلے سے تعمیر شدہ پراپرٹی خریدیں یا اپنے موجودہ گھر کی تزئین و آرائش کر یں ۔

ہاؤسنگ فنانس کیلکولیٹر
نمایاں

خصوصیات

  • کم اور مسابقتی مارک اپ ریٹس
  • فنانسنگ کی مدت: 1-25 سال
  • شریک درخواست دہندہ گان کا آپشن دستیاب ہے (شوہر ، باپ، ماں اور بیٹا)
  • جلدسیٹلمنٹ اور بیلون پیمنٹ پر کوئی چارجز نہیں
  • برابر ماہانہ اقساط میں ادائیگی
  • مفت لائف انشورنس
    • پاکستانی شہری ہونا لازم ہے
    • کسی بھی بینک (بینکوں) کے ساتھ کم از کم 1 سال کا ریلیشن
    • ڈیبٹ برڈن کا تناسب: DBR مجموعی آمدنی کے 50%تک (DBR)
    • عمر: کم از کم 25 سال ،تنخواہ دار کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر 60 سال ،سیلف ایمپلائیڈ پروفیشنل (SEP) اور سیلف ایمپلائڈ بزنس وومن (SEB) کے لیے فنانسنگ کی میچورٹی پر عمر 65 سال
    • ملازمت/کاروبار کی مدت: تنخواہ دار اور سیلف ایمپلائیڈ پروفیشنل کے لیے کم از کم 2 سالاور سیلف ایمپلائڈ بزنس وومن کے لیے 3 سال
    • کم از کم آمدنی: تنخواہ دار کے لیے 60,000روپے ماہانہ اور SEP/SEB کے لیے 100,000روپے ماہانہ
    • اچھی کریڈٹ ہسٹری
    • 30,000 روپے کم از کم آمدنی رکھنے والے شریک قرض خواہ کو انکم کلبنگ یا جائیدادکی ملکیت کی غر ض سے شامل کیا جا سکتا ہے۔

    پراپرٹی انشورنس / تکافل

    کسٹمر کی قیمت پر پراپرٹی انشورنس کوریج

    قابل اطلاق فنانسنگ ریٹ

    تنخواہ دار افراد کے لیے
    1 سال KIBOR + 3% p.a

    علاوہ تنخواہ دار
    1 سال KIBOR + 3.5% p.a

    ہر کیٹیگری کے ریٹس پر نظر ثانی لون اینیورسری پر ہوگی۔

    • بینک کا مجوزہ درخواست فارم
    • درست کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ
    • 3حالیہ تصاویر (پاسپورٹ سائز)
    • پچھلے 2 سالوں کا ایمپلائمنٹ پروف
    • گزشتہ 3 ماہ کی تنخواہ کی سلپس
    • 1 سالہ بینک اسٹیٹمنٹ جس میں تنخواہ کے کریڈٹ کا اظہار ہو
    • بینک کا مجوزہ درخواست فارم
    • موثر کمپیوٹرائزڈ/قومی شناختی کارڈ
    • 3 حالیہ تصاویر (پاسپورٹ سائز)
    • SEB کے لیےگزشتہ 3 سالوں کے کاروبار کا قابل قبول ثبوت اور SEP کے لیے 2 سال
    • آخری 1 سال کا بینک اسٹیٹمنٹ اور اکاؤنٹ مینٹیننگ سرٹیفکیٹ
  • درخواست فارم پُر کریں اور اپنی قریبی بینک الحبیب وزٹ کریں ۔

  • متغیر ریٹ جیسا کہ 1 سال )KIBORہر لون اینورسری پر نظر ثانی سے مشروط ) مع بنک اسپریڈ ( لون کی پوری مدت کے دوران فکسڈ )

  • برائے گھر کی خریداری ، گھر کی تعمیر، پلاٹ کی خریداری + تعمیر، گھر کی بہتری اور بیلنس ٹرانسفر کی سہولت 1 سے 25 سال

  • گھر کی خریداری 0.3 ملین پاکستانی روپے سے 100 ملین پاکستانی روپے
    بیلنس ٹرانسفر/گھر کی تعمیر 0.3 ملین پاکستانی روپے سے 50 ملین پاکستانی روپے
    گھر کی بہتری - رہائشی مکان 0.3 ملین پاکستانی روپے سے 20 ملین پاکستانی روپے
    گھر میں بہتری ۔رہائشی اپارٹمنٹ 0.3 ملین پاکستانی روپے سے 5 ملین پاکستانی روپے
  • تمام پاکستانی شہری۔
    ملازمت/کاروباری مدت: تنخواہ دار اور SEP کے لیے کم از کم 2 سال اور SEB کے لیے 3 سال کم از کم آمدنی: تنخواہ دار کے لیے 60,000روپے ماہانہ اور SEP/SEB کے لیے 100,000روپے ماہانہ
    ڈیبٹ برڈن کا تناسب: DBR مجموعی آمدنی کے 50%تک (DBR)

  • بینک الحبیب نے اس مقصد کے لیے PBA سے منظور شدہ ویلیو ایٹرز کے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔

  • یہ مراحل درج ذیل ہیں:

    پلنتھ اور بنیاد ڈالنے کا مر حلہ 30%
    اسٹر کچر کی تکمیل 30%
    فنشنگ اسٹیج 40%
  • گزشتہ 1 سال کے بینک اسٹیٹمنٹ یا آمدنی کا تخمینہ جو بھی شے بھی قابل اطلاق ہو اس سے لگا یا جائے گا ۔

  • ہماری منظور شدہ آمدنی کا تخمینہ لگانے والی ایجنسی کا ایک نمائندہ آپ کے کاروبار/کام کی جگہ کا دورہ کرے گا اور آپ کی فراہم کردہ دستاویزات کو دیکھ کر آپ کی آمدنی کا اندازہ لگائے گا۔

  • آپ کا اکاؤنٹ آپ کی قریب ترین برانچ میں کھولا جائے گا۔ آپ کو اس اکاؤنٹ میں ماہانہ قسط ادا کرنے کے لیے رقم جمع کرنے کی ضرورت ہوگی۔ نیز بینک الحبیب کے حق میں آپ کی طرف سے براہ راست ڈیبٹ کی ہدایت ہمیں آپ کے اکاؤنٹ سے ماہانہ قسط کی رقم ڈیبٹ کرنے کی اجازت دے گی۔

  • اگر آپ کا پہلے سے ہی بینک الحبیب میں اکاؤنٹ ہے، تو آپ بینک الحبیب کے حق میں براہ راست ڈیبٹ کی ہدایات دے سکتے ہیں جو ہمیں آپ کے اکاؤنٹ سے ماہانہ قسط کی رقم ڈیبٹ کرنے کی اجازت دے گی۔

  • ہم نے آپ کو وہ بنیادی معلومات فراہم کی ہیں جو آپ کے لئے بینک الحبیب ہوم لون کے بارے میں جاننا ضروری ہے ۔لیکن اگر آپ مزید جاننا چاہتے ہیں تو آپ ہمارے بینک الحبیب کی کسی بھی برانچ وزٹ کر سکتے ہیں۔ تمام برانچوں میں ہمارے نامزد ریٹیل کریڈٹ/اکاؤنٹ آفیسرز آپ کی رہنمائی کے لیے دستیاب ہیں۔

    • بینک الحبیب برانچ میں اکاؤنٹ آفیسر سے ملیں
    • اگر آپ ہمارے معیار پر پورا اترتے ہیں تو آپ کو درخواست فارم پُر کرنے اور مطلوبہ دستاویزات فراہم کرنے کا کہا جائے گا

    ایک بار جب آپ اپنی مطلوبہ رقم حاصل کر نے کا فیصلہ کر لیتے ہیں تو تمام برانچوں میں دستیاب درخواست فارم کو با آسانی پُر کر سکتے ہیں اور قرض کی درخواست کی رسمی کارروائی کی تکمیل کے بعد ابتدائی منظوری کے لیے مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ اپنی درخواست ہمارے پاس بھیجیں۔
    ہم اپنے منظور شدہ ویلیوٹرز اور وکلاء کے ذریعے جائیداد کی تشخیص، جائیداد کے دستاویزات پر قانونی رائے کی طلبی ، زندگی اور جائیداد کی انشورنس کوریج کرتے ہیں۔
    جس کے بعد ہمارے ریلیشن شپ مینیجر آپ سے رابطہ کریں گے تاکہ کارروائی کو آگے بڑھایا جائے اور آپ کی دستخط کے ساتھ فنانس اور چارج دستاویزات کو مکمل کیا جا سکے۔
    اس کے بعد ہمارا قانونی مشیر اور بینک کا نمائندہ آپ کے ساتھ مقررہ تاریخ پر رجسٹرار کے دفتر میں چیک کے ساتھ حتمی ٹرانزیکشن کے لیے جائے گا۔
    تمام درخواستوں پر بینک کے اندرونی طریقہ کاراور قابل اطلاق قوانین اور ضوابط کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔