اپناگھر خریدنا
یہ پروڈکٹ ان خواتین کے لئے ہے جو پہلے سے تعمیر شدہ رہائشی پراپرٹی (گھر یا اپارٹمنٹ) خریدنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
- فنانسنگ 300,000 پاکستانی روپے سے 100 ملین پاکستانی روپے تک کی جاسکتی ہے یا کسی تعمیر شدہ مکان/اپارٹمنٹ/زمین کی تخمینہ لگائی گئی قیمت کے 75-85% تک فنانسنگ دستیاب ہے
- • فنانسنگ کی مدت 1 سے 25 سال تک ہے
- بلٹ پیمنٹ کے طور پر ادائیگی (ایک بار)
- ادائیگی کی صلاحیت کا پتہ لگانے کے لیے درخواست دہندہ کی تصدیق شدہ آمدنی کی بنیاد پر فنانسنگ کی جائے گی
- بنیادی قرض لینے والے کے لیے کم از کم آمدنی 60,000 پاکستانی روپے ہونی چاہیئے اور شریک قرض لینے والے کے لیے 30,000 پاکستانی روپے ہونی چاہیئے ۔ شریک حیات، باپ، ماں اور بیٹے کو انکم کلب یا جائیداد کی ملکیت کے لیے شریک قرض دار بنایا جا سکتا ہے
- ابتدائی سیٹلمنٹ اور بلون پیمنٹ کے لیے کوئی چارجز نہیں
- فنانسنگ کی مدت کی بنیاد پر مساوی ماہانہ اقساط میں ادائیگی
- • تنخواہ دار افراد کے لیے: 1 سال KIBOR + 3% p.a
- • علاوہ تنخواہ دار: 1 سال KIBOR + 3.5% p.a
ہر کیٹیگری کے ریٹس پر نظر ثانی لون اینیورسری پر ہوگی
اپنا گھر تعمیر کریں
کیا آپ کے پاس کوئی اراضی مو جود ہے جس پر آپ اپنے خوابوں کا گھر بنانا چاہتےہوں ؟
یہ پروڈکٹ ان افراد کے لیے دستیاب ہے جو پہلے سے ہی ایک پلاٹ کے مالک ہیں اور تعمیراتی لاگت کو پورا کرنے کے لیے انھیں فنڈز کی ضرورت ہے۔ یہ پروڈکٹ ان کسٹمرز کی ضرورت کو بھی پورا کر تا ہے جنہوں نے پہلے ہی اپنے پلاٹ پر تعمیر شروع کر دی ہے اور ان کی تعمیرات ایک خاص حد تک مکمل ہیں لیکن تعمیر مکمل کرنے کے لیے وہ فنڈز کی کمی کا شکار ہیں ۔
- فنانسنگ 300,000 پاکستانی روپے سے 50 ملین پاکستانی روپے تک یا بل آف کوانٹیٹی (BOQ) کے 100% یا تعمیراتی لاگت اور زمین کی قیمت کا 70% ان میں سے جو بھی کم ہو دستیاب ہے۔
- 1 سے 25 سال تک فنانسنگ کی مدت
- بنیادی قرض لینے والے کی کم از کم آمدنی 60,000 پاکستانی روپے ہو اور شریک قرض لینے والے کی آمدنی 30,000 پاکستانی روپے ہو ۔ انکم کلبنگ یا پراپرٹی کی ملکیت کے لیے صرف شریک حیات کو شریک قرض دار بنایا جا سکتا ہے۔
- تین مراحل میں ادائیگی کی تقسیم درج ذیل ہے:
- پلنتھ اسٹیج 30%
- ساخت کی تکمیل 30%
- تکمیلی مرحلہ 40%
- فنانسنگ کی مدت کی بنیاد پر مساوی ماہانہ اقساط میں ادائیگی (تعمیر کے لیے 2 سال کی رعایتی مدت بھی شامل ہے، جس کے لئے صرف مارک اپ لاگو ہے(
- جلد سیٹلمنٹ اور بلون پیمنٹ کے لیے کوئی چارجز نہیں
- • تنخواہ دار افراد کے لیے: 1 سال KIBOR + 3% p.a
- • علاوہ تنخواہ دار: 1 سال KIBOR + 3.5% p.a
ہر کیٹیگری کے ریٹس پر نظر ثانی لون اینیورسری پر ہوگی
پلاٹ کی خریداری اور تعمیر
کیا آپ پلاٹ خرید کر اس پر تعمیر کرنا چاہتے ہیں؟
بینک الحبیب اپنی فنانسنگ سہولت کے ذریعے آپ کے اپنے مقاصد حاصل کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔
- 50 ملین روپے تک 0.3 ملین روپے کی حد کے ساتھ فنانسنگ حاصل کریں
- پلاٹ کی خریداری کے لیے زیادہ سے زیادہ فنانسنگ زمین کی قیمت کا 50% یا 50% قرض کی رقم ان میں سے جو بھی کم ہو
- 4 قسطوں میں تقسیم
- تنخواہ دار افراد کے لیے: 1 سال KIBOR + 3% p.a
- علاوہ تنخواہ دار: 1 سال KIBOR + 3.5% p.a
ہر کیٹیگری کے ریٹس پر نظر ثانی لون اینیورسری پر ہوگی
گھر کی بہتری
کیا آپ کا گھر تزئین و آرائش مانگ رہا ہے ؟
یہ پروڈکٹ کسٹمرز کو ایک تعمیر شدہ گھر کی تزئین و آرائش کے مقصد کو پورا کر نے کے لیے پیش کی گئی ہے ۔
- فنانسنگ 300,000 پاکستانی روپے سے 100 ملین پاکستانی روپے تک کی جاسکتی ہے یا جائیداد کی قیمت کا 50% تک (رہائشی مکان کے لئے فنانسنگ ) جو بھی کم ہو
- 1 سے 25 سال تک فنانسنگ کی مدت
- بنیادی قرض لینے والے کی کم از کم آمدنی 60,000 پاکستانی روپے ہو
- بلٹ پیمنٹ کے طور پر ادائیگی (ایک بار)
- بل آف کوانٹٹی بھی درکار ہے۔
- فنانسنگ کی مدت کی بنیاد پر مساوی ماہانہ اقساط میں ادائیگی
- ابتدائی سیٹلمنٹ اور بلون پیمنٹ کے لیے کوئی چارجز نہیں
- 300,000 پاکستانی روپے سے 5 ملین پاکستانی روپے تک یا تشخیص شدہ جائیداد کی قیمت کا 25% تک (رہائشی اپارٹمنٹ کے لئے فنانسنگ) جو بھی کم ہو
- تنخواہ دار افراد کے لیے: 1 سال KIBOR + 3% p.a
- علاوہ تنخواہ دار: 1 سال KIBOR + 3.5% p.a
ہر کیٹیگری کے ریٹس پر نظر ثانی لون اینیورسری پر ہوگی
ہوم بیلنس ٹرانسفر
کیا آپ اپنا ہوم لون ہمیں منتقل کرنا چاہتے ہیں؟
بینک الحبیب ہوم لون بیلنس ٹرانسفر کی سہولت دیتا ہے ۔ آپ اپنے ہوم لون کو کسی بھی بینک سے بینک الحبیب میں منتقل سکتے ہیں اگر آپ کی مقررہ تاریخوں پر بروقت ادائیگیاں کرتے ہیں ۔
- صرف بقایا رقم جاری کرنے والے بینک / ادارے کو ادا ئیگی کی جائے گی یا زیادہ سے زیادہ رقم 50 ملین پاکستانی روپے ہے جو بھی کم ہو
- درخواست گزار کی فنانسنگ کی رقم میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا
- جائیداد کی ملکیت بنیادی قرض لینے والے یا شریک قرض لینے والے (شریک حیات) کے نام پر ہونی چاہیے
- کسٹمر کو ہمیں ایک لیٹر فراہم کر نا ہو گا تاکہ ہمارے بینک آفیشل جس بینک/انسٹی ٹیوشن جہاں سے آپ ہمارے پاس آر ہے ان سے آپ کے تمام ٹائٹل دستاویزات اکھٹا کر سکے
- جلد سیٹلمنٹ اور بلون پیمنٹ کے لیے کوئی چارجز نہیں
- تنخواہ دار افراد کے لیے: 1 سال KIBOR + 3% p.a
- علاوہ تنخواہ دار: 1 سال KIBOR + 3.5% p.a
ہر کیٹیگری کے ریٹس پر نظر ثانی لون اینیورسری پر ہوگی