Bahl Desktop Logo Ur

اقدار

مندرجہ ذیل اقدار کے تحت، بینک کے ڈائریکٹرز اور ملازمین کی رہنمائی کی جائے گی:

  • لوگوں کی احترام کرنا
  • بھروسے پر تعلقات قائم کرنا
  • صارفین کی خدمت کرنا
  • ہر عمل میں سادگی اپنانا
  • ہر کام کی ذمہ داری لینا
  • آپس میں رابطہ اور تعاون کرنا

مندرجہ بالا اقدار میں سے ہر ایک کی مختصر تفصیل مندرجہ ذیل ہے:

لوگوں کا احترام کرنا

ہمیں اپنے کولیگز، صارفین اور دیگر تمام افراد جو ہم سے رابطہ کرتے ہیں، اُ ن کے ساتھ احترا م، خوش اخلاقی اور شائستگی کا رویہ لازمی رکھنا ہوگا۔

بھروسے پر تعلقات قائم کرنا

ہمیں اس قابل ہونا چاہئے کہ ہم اُن لوگوں کا بھروسہ جیتیں جو ہمارے ساتھ کام یا کاروبار کرتے ہیں۔تمام معاملات اور حالات میں ایماندری، انصاف اور دانائی سے کام کرنے سے بھروسہ حاصل کیا جاتا ہے۔بھروسے کا ایک اہم عنصر وعدہ نبھانا ہے۔

صارفین کی خدمت کرنا

ہمیں صارفین کو سب سے بہترین خدمات فراہم کرنا ہونگی۔ہمیں اُن کی بات سننا، اُ ن کی ضروریات کو سمجھنا، اُن کے مسائل کو حل کرنا چاہئے اور انھیں ایک باسہولت اور خوشگوار ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ وہ بآسانی ہمارے ساتھ کا روبار کر سکیں۔ہمارا مقصد اپنی پروڈکٹس، خدمات اورسسٹمز میں مسلسل بہتری اورجدت لانا ہے۔

ہر عمل میں سادگی اپنانا

ہمیں اپنے ہر عمل میں سادگی اپنانا چاہئے۔ اس میں ہماری پروڈکٹس، خدمات،پالیسیز، طریقہئ کار، ماحول اور برتاؤ شامل ہے۔ سادگی کا مطلب تمام فضول، پیچیدہ یابیکار چیزوں کو خارج کرنا ہے اورکاغذ ی کارروائی کم سے کم کرنا ہے۔

ہر کام کی ذمہ داری لینا

ہمیں انفرادی طور پر اور ایک ٹیم کے طور پر بھی اپنے کام کی ذمہ داری لینا چاہئے۔ ذمہ داری لینے کا مقصد کسی بھی کام کے لیے آمادہ ہونا ہے، چاہے اُس کام کی تکمیل کے لیے کچھ بھی کرنا پڑے، بجائے اس کے کہ دوسروں کا انتظار کیا جائے۔ ”یہ میرا کام نہیں ہے“ کسی بھی ذمہ دارانہ ماحول میں یہ جواب کبھی بھی قابلِ قبو ل نہیں ہوتا۔

آپس میں رابطہ اور تعاون کرنا

ہمیں اپنے کولیگز اور صارفین کے ساتھ ہر سطح پر بہترین رابطہ قائم رکھنا چاہئے۔ اچھی بات چیت کا ماحول بنانے کے لیے دوسرے کی بات اچھی طرح سننا ضروری ہے۔آمنے سامنے بیٹھ کر بات کرنا سب سے زیادہ مؤثر ہوتا ہے۔ ہمارا مقصد ہے کہ ہم آپس میں تعاون اور مل جُل کر کام کرنے کی روایت کو زیادہ سے زیادہ اپنائیں۔