Bahl Desktop Logo Ur

تعارف

کیا آپ اپنے بینک کاوزٹ کیے بغیر اپنے اکاؤنٹ سے کنکٹ رہنا چاہتے ہیں؟ تو بینک الحبیب ایس ایم ایس الرٹس کی سہولت آپ کو اپنی مالی سرگرمیوں کے بارے میں ہر قدم پر اپ ڈیٹ رہنے میں مدد کرتی ہے۔ ہم الرٹس کی وسیع رینج کے ذریعے آپ کو اپنے فنانس کی نگرانی کرنے اور اپنے اکاؤنٹ کو محفوظ رکھنے میں مدددیتے ہیں۔ ہمارےسروس چارجز موجودہ بینک چارجز کے شیڈول کے مطابق لاگو ہیں جبکہ تمام بینک صارفین کو ڈیجیٹل بینکنگ ٹرانزیکشنز پر الرٹس مفت فراہم کیے جائیں گے۔

اہلیت کا معیار

  • انفرادی اکاؤنٹ ہولڈرز
  • جوائنٹ اکاؤنٹ ہولڈرز (جہاں اکاؤنٹ صرف "ایدر یا سروائیور" کی بنیاد پر چلایا جاتا ہے )
  • سول پروپرائٹر شپ اکاؤنٹ ہولڈرز
  • انٹائٹی اکاؤنٹ ہولڈرز
قواعد/شرائط و ضوابط کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

الرٹس کی اقسام

Cash Withdrawals
بی اے ایچ ایل کی برانچز سے نقد رقم نکالنا/ جمع کرنا
Cash Withdrawals
فنڈز کی منتقلی
Cash Withdrawals
چیک کلیئرنگ اندرونی /بیرونی ( مع واپسی)
Cash Withdrawals
اے ٹی ایم / ڈیبٹ کارڈ سے ٹرانزیکشنز
Cash Withdrawals
انٹرنیٹ / موبائل بینکنگ ٹرانزیکشنز
Cash Withdrawals
اکاؤنٹ کھولنا
Cash Withdrawals
اکاؤنٹ ڈورمیسی / غیر فعال اکاؤنٹ کی ایکٹیویشن
Cash Withdrawals
چیک بک کا اجراء / منسوخی
Cash Withdrawals
ادائیگیوں کو روکنا
مفت الرٹس چارج پر مبنی الرٹس
  • برانچ بینکنگ ڈیبٹ اور کریڈٹ ٹرانزیکشنز (صرف 100,000 روپے اور اس سے زیادہ کی رقم)
  • تمام ڈیجیٹل بینکنگ الرٹس بشمول:
    • اے ٹی ایم سے کیش نکالنا
    • دیگر ڈیبٹ/کریڈٹ کارڈ ٹرانزیکشن الرٹس
    • نیٹ بینکنگ / موبائل بینکنگ ٹرانزیکشن الرٹس
  • چیک بُک کا اجراء
  • اسٹیٹ بینک کی جانب سے لازمی معلوماتی اور حفاظتی الرٹس وغیرہ
  • برانچ بینکنگ ٹرانزیکشنز بشمول کیش ڈپازٹ، کیش نکلوانا، چیک کلیئرنگ، چیک ریٹرن (500 روپے سے زیادہ کی رقم)
  • NRP چیک ادائیگی کو روکنیں سے متعلق الرٹ
  • NRP کنڈیشن سے متعلق الرٹ
  • بینکر ز چیک ریڈینز
  • فزیکل اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ کا اجراء
  • چیک بک ایکٹیویشن / منسوخی
  • زمانت اکاؤنٹ الرٹس
  • ویلیو ایڈڈ ایس ایم ایس الرٹس کی فہرست

ویلیو ایڈڈ (چارج پر مبنی) سبسکرائبرز الحبیب ایس ایم ایس بینکنگ سروس استعمال کرنے کے اہل ہیں

نوٹ: براہ مہربانی انٹائٹی اکاؤنٹس پر ایس ایم ایس الرٹ سروس کی تفصیلات کے لیے اپنی ریلیشن شپ برانچ جائیں۔

Activate Deactivate

فعال / غیر فعال کرنا

  • براہ مہر بانی سروس پر رجسٹر کرنے کے لیے ہمارے 24/7کال سینٹر سے(+92 21) 111-014-014 پر رابطہ کریں۔
  • اپنے موبائل نمبر میں تبدیلی ریکارڈ اپڈیٹنگ فارم پُر کر کے جمع کروائیں جو آپ کی ریلیشن شپ برانچ میں دستیاب ہے۔
  • اگر آپ نے اپنا موبائل نیٹ ورک تبدیل کیا ہےتو اپنے رجسٹرڈ نمبر سے ہمارے کال سینٹر سے رابطہ کرکے بینک کے ساتھ اپنی تفصیلات اپ ڈیٹ کریں۔
  • آپ اپنے رجسٹرڈ نمبر سے ہمارے کال سینٹر سے رابطہ کر کے SMS الرٹ سروس کو بھی غیر فعال کر سکتے ہیں۔
  • آپ ایس ایم ایس الرٹ سروس کو بھی سبسکرائب کر سکتے ہیں یا الحبیب ایس ایم ایس بینکنگ، الحبیب نیٹ بینکنگ اور الحبیب موبائل ایپ کے ذریعے اپنا موبائل نیٹ ورک تبدیل کر سکتے ہیں۔
  • انٹائٹی اکاؤنٹ ہولڈرز کو وصول کنندہ کے موبائل نمبر، موبائل نیٹ ورک یا سروس کو ایکٹیویشن/غیر فعال کرنے کے لیے اپنی ریلیشن شپ برانچ میں جانا ہوگا۔

سپورٹ

اپنے اکاؤنٹ سے 24/7 جُڑے رہیں

سروس کے لیے اپنی ریلیشن شپ برانچ یا ہماری ہیلپ لائن سے(+92 21) 111-014-014 پر رابطہ کر کے رجسٹر کریں

اکاؤنٹ پر بروقت الرٹس کے ذریعے غلط استعمال کو روکیں

جب بھی آپ کے اکاؤنٹ میں کوئی سرگرمی ہوتی ہے اس کے بارے میں ایس ایم ایس سروس آپ کو الرٹ کرتی ہے ، جس کے باعث آپ بروقت کارروائی کرکے غلط استعمال کو روک سکتے ہیں۔

اپنے معاملات پر نظر رکھیں

ایس ایم ایس الرٹ کی سہولت کے ذریعے آپ ٹرانزیکشن ہسٹری ایک کلک میں دیکھیں