بیرون ملک پاکستانی اب اپنے روشن ڈیجیٹل اکائو نٹس کے ذریعے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سر مایہ کاری کر سکتے ہیں ۔ یہ بیرون ملک مقیم پاکستانیو ں کیلئے ایک سنہری موقع ہے جس سےفائدہ اٹھا کر وہ نہ صرف پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹ میں سر مایہ کاری کر سکتے ہیں بلکہ انھیں پی ایس ایکس کی جانب سےمسابقتی ریٹر ن بھی فراہم کئے جائیں گے ۔ اس سر مایہ کاری سے وہ اپنے ملک کی معاشی ترقی کیلئے بھی بھر پور کر دار ادا کر سکیں گے ۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنا سر مایہ کاری کا پورٹ فو لیو بنانے اور متوقع فوائد کے حصول کیلئے اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ مختلف شعبو ں میں کام کر نے والی کمپنیو ں میں سر مایہ کاری کا انتخاب کر سکتے ہیں ۔
بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنا سر مایہ کاری کا پورٹ فو لیو بنانے اور متوقع فوائد کے حصول کیلئے اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ مختلف شعبو ں میں کام کر نے والی کمپنیو ں میں سر مایہ کاری کا انتخاب کر سکتے ہیں ۔
سمندر پار پاکستانیوں کے لیے بے مثال سہولیات کے ساتھ بینک الحبیب "جیم ( جی ای ایم )" کے ذریعے ایکویٹی مارکیٹ کا دروازہ کھول رہا ہے ۔
روشن اکیو ئٹی انو یسٹمنٹ اکائونٹ کیسے کھو لاجائے ؟
پاکستان اسٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس ) اور سینٹر ل ڈپازٹری کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ ( سی ڈی سی ) کے بارے میں مزید تفصیلات کیلئے براہ مہر بانی درج ذیل لنکس پر کلک کر یں :
بینک الحبیب لمیٹڈ کسی بھی بروکج ہائوس کی ریسر چ رپورٹس کی مطابقت سے کئے جانے والے عمل / سرمایہ کاری کیلئے ذمہ دار نہیں ہے ۔ ریسرچ رپورٹس میں پیش کئے جانے والے تجزیئے اور سفارشات کی بنیاد پر کسی بھی قسم کی سر مایہ کاری کا فیصلہ لینے کیلئے ازخود بروکج کمپنیز اور بینک الحبیب کی جانب سے تجاویز پیش نہیں کی جاتی ہیں ۔ نیز صارفین سے در خواست کی جاتی ہے کہ وہ صر ف مارکیٹ رسک کی حدود کو نہیں بلکہ تمام اثر انداز ہو نے والے عوامل کو مد نظر رکھتے ہوئے سر مایہ کاری کر نے کیلئے اپنا فیصلہ خود لیں ۔
روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ بیرون ملک مقیم / اوورسیز پاکستانیوں کو ایک مکمل ڈیجیٹل اور آن لائن عمل کے ذریعےاسٹیٹ بینک آف پاکستان کے نامزد کر دہ پاکستانی بینکوں کے ساتھ بینک اکاؤنٹ کھولنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ اس کا ئو نٹ کے ذریعے وہ بینکنگ خدمات جیسے کہ فنڈز کی منتقلی، ترسیلات زر، بل و فیس کی ادائیگی اور اسٹاک/حصص جیسے مختلف شعبو ں میں سرمایہ کاری کرنے کے قابل ہو جاتے ہیں ۔
سی ڈی سی کے ساتھ منسلک بروکرز جو روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی پیشکش بھی کر رہے ان کی تفصیلات کیلئے براہ کرم درج ذیل لنک پر کلک کریں:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج سینٹرل ڈپازٹری کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ ( سی ڈی سی )
روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سرمایہ کاری کے متعدد مواقع فراہم کر تا ہے جو کہ درج ذیل ہیں:
بینک الحبیب کے ساتھ سرمایہ کار کی جانب سے ایک روشن ایکویٹی انویسٹمنٹ اکاؤنٹ (جی ای ایم- جیم اکاؤنٹ) کھولا جائے گا جسے حصص کی تجارت کے لئے استعمال کیا جائے گا ۔
: اسٹاک مارکیٹ میں کی جانے والی ہر تجارت اور لین دین کی توثیق کرنے کے لئے ، این سی سی پی ایل نے ایک منفرد شناختی نمبر (یو آئی این )تفویض کرکے سرمایہ کاروں کو رجسٹر کیا ہے ۔ این سی سی پی ایل کے ذریعہ اسٹاک ایکسچینج کو رجسٹرڈ یو آئی این فراہم کیے جاتے ہیں اور بروکرز کے لئے تجارت کے دوران یو آئی این بنانا ضروری ہے ۔
کسٹڈی اکاؤنٹ ،حصص کی کسٹڈی کا اکاؤنٹ ہے جسے بینک الحبیب کے ساتھ سینٹر ل ڈپازٹر ی سسٹم کے تحت کھو لا جاسکتا ہے ۔
ایکویٹی مارکیٹ میں داخلے کا دروازہ ہو نے کے سبب جیم ایک ویب بیسڈ سروس ہے ۔ جس کے ذریعے جیم اکاؤنٹ ہولڈرز اپنے جیم اکاؤنٹ سے براہ راست اسٹاک ایکسچینج میں اپنی سر مایہ کاری یا لین دین کو طے کر سکتے ہیں ۔ سرمایہ کار صرف کاروباری امور پر عملدر آمد کے لئے بروکر سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ آر ڈی اے جی ای ایم اکاؤنٹ ہولڈرز کو تصفیہ اور رپورٹ کے بارے میں مزید تفصیلات جی ای ایم پورٹل پر ملیں گی ۔
آپ ویب سائٹ www.bankalhabib.com پر جائیں اور پہلے الحبیب روشن ڈیجیٹل اکائونٹ کو اور پھر روشن ایکویٹی انویسٹمنٹ" کو منتخب کریں۔ بعد ازاں اسی پیج پر ، "اپلائی نائو " کا انتخاب کر یں اور "جی ای ایم ایپلیکیشن" کے تحت تفصیلات پُر کریں۔ تفصیلات فراہم کرنے کے بعد درخواست جمع کروائیں۔
جیسے ہی ہمیں آپ کی مطلوبہ معلومات اور آپ کی جانب سے آمادگی موصول ہوتی ہے بینک الحبیب کی طرف سے آپ کو ایک "اعترافی ای میل" مل جائے گی ۔
اعترافی میل وصول کرنے کے 24 گھنٹوں میں اگر آپ کی معلومات/ اسناد مکمل اور درست پائی گئیں تو آپ کو اکاؤنٹ اوپننگ پیکیج کی ای میل موصول ہوگی ۔ جس میں درج ذیل اقدامات اور تفصیلات شامل ہیں:
چارجز کا شیڈول بینک الحبیب کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے اور جی ای ایم اکاؤنٹ کھولنے کے وقت جائزہ لینے کے لئے بھی دستیاب ہے(نیز شرائط اور شرائط لاگو ہیں)۔
اس سے پہلے کہ آپ اپنی پہلی ٹر یڈنگ کا آغاز کر یں آپ کوروشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ (آر ڈی اے) سے جیم - آر ڈی اے لنکڈ اکاؤنٹ سے جی ای ایم پورٹل کے ذریعے ٹاپ اپ (فنڈ ٹرانسفر) شروع کرنے چاہیئے ۔
آپ باآسانی بروکر کے آن لائن ٹریڈنگ ایپ/پورٹل کے ذریعےاپنے ٹاپ اپ میں حصص خر ید سکتے ہیں ۔
دو دن ( یعنی ٹرانزیکشن کے 2 کاروباری دن کے بعد ) بینک الحبیب (جیم کے ذریعے) خریداری کے عوض آپ کی طرف سے نقد رقم ادا کرے گا اور آپ کے جیم سی ڈی سی اکاؤنٹ میں حصص وصول کرے گا۔ آپ جی ای ایم پورٹل (ویب ، موبائل ایپ ، آئی وی ٹی ) کے ذریعہ اکاؤنٹ بیلنس (سیکیورٹیز اور فنڈز) کی تصدیق اور جانچ بھی کرسکتے ہیں۔
آپ اپنے بروکر کے آن لائن ٹریڈنگ ایپ / پورٹل کے ذریعے اپنے پہلے سے خر یدے گئے حصص کو آسانی سےفرو خت کر سکتے ہیں۔
دو دن میں ( یعنی ٹرانزیکشن کے 2 کاروباری دن) بینک ال حبیب ۔ جیم سے آپ کے حصص آپ کے جیم ۔ سی ڈی سی اکائو نٹ میں منتقل کئے جائیں گے ۔آپ کے کیش ڈیویڈنڈ ز آپ کے آر ڈی اے اکا ئو نٹ میں دستیاب ہو ں گے ۔ تمام کارپوریٹ ایکشن کے بارے میں معلومات آپ کو سی ڈی سی ایسس ویب پورٹۓل اور ایپ کے ذریعے مل جائے گی ۔
All Corporate Action entitlements will be credited in your GEM – CDC Sub Account. Your Cash Dividends will also be made available in your RDA Account. All information regarding Corporate Actions will be available to you through CDC Access web portal and app.
بینک الحبیب آپ کے بروکر کے کمیشن کو آپ کے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ (آر ڈی اے) سے جی ای ایم - آر ڈی اے لنکڈ اکاؤنٹ کے ذریعے ٹاپ اپ (کیش ٹرانسفر) سے ادائیگی کرے گا۔
این سی سی پی ایل کے چارجز ٹر یڈ کی کلیئر نگ پر لاگو ہوتے ہیں اور مجن کی جیم کی جانب سے کٹو تی کی جائے گی ۔