روشن اپنی کار
ہم اب بینک الحبیب لمیٹڈ میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ رکھنے والے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو روشن اپنی کار (آٹو فنانس) کی سہولت پیش کر رہے ہیں تاکہ وہ پاکستان میں مقیم اپنے شریک حیات کے لئے ایک گاڑی خرید سکیں۔
ابھی درخواست دیں روشن اپنی کار کیلکیولیٹر
مصنوعات کی اہلیت کا معیار:
- مقامی طور پر تیار کردہ گاڑیوں کے لئے قرضے کی سہولت۔
- بینک الحبیب لمیٹڈ (بی اے ایچ ایل) میں غیر رہائشی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ (آر ڈی اے) ہولڈر جس میں رہائشی پاکستانی شریک حیات / والدین / بچے بطور شریک قرض دہندہ یا رہائشی پاکستانی ہیں جن کا بی اے ایچ ایل میں آر ڈی اے ہے۔
- کم از کم کام کا تجربہ مندرجہ ذیل ہے:
- مستقل تنخواہ دار افراد جن میں موجودہ آجر کے ساتھ کم سے کم 2 سال کا تجربہ ہے۔
- کم سے کم 3 سال کا تجربہ رکھنے والا کنٹرکچوئیل تنخواہ دار فرد۔
- اسی طرح کے پیشے / پیشہ ورانہ سیٹ اپ میں کم از کم 3 سال کا تجربہ رکھنے والے سیلف ایمپلائڈ پروفیشنلز (ایس ای پی)اور کاروباری افراد
- کم سے کم ماہانہ نیٹ انکم:
- خلیجی ممالک میں ملازمت / کام کا تجربہ:5000/-درہم کے مساوی
- غیر خلیجی ممالک میں ملازمت / کام کا تجربہ:3000/- امریکی ڈالر کے مساوی
- کم سے کم ڈاؤن پیمنٹ 15سے45 فیصد، جس کا انحصار گاڑی کی قِسم پرہے۔
- غیر خلیجی ممالک کے لئے مستقل رہائشی کارڈ / قومیت، اور خلیجی ممالک کے لئے رہائش گاہ / رہائشی کارڈ کا حامل۔
- واضح کریڈٹ ہسٹری۔
- گاڑی کی رجسٹریشن بطورشریک قرض دہندہ شریک حیات /والدین/ اولادکے نام پر ہو گی۔
- روشن ڈیجیٹل پاکستانی روپیہ اکاؤنٹ سے ماہانہ اقساط کی ادائیگی کی سہولت۔
- لائین بیسڈ سہولت کیلئے، پی کے آر ڈپازٹ پر فنانسنگ کی رقم پر 100 فیصد لائین مارکنگ، غیر ملکی کرنسی کے ذخائر پر 120 فیصد ہوگی۔
- پروسیسنگ فیس، دستاویزات وغیرہ سے متعلق معاوضے بینک کے شیڈول آف چارجز کے مطابق وصول کیے جائیں گے۔
- درخواست دیتے وقت کم سے کم عمر: 25 سال۔
- قرضے کی میچورٹی پر زیادہ سے زیادہ عمر: تنخواہ دار کیلئے 60 سال، ایس ای پی کے لئے 65 سال۔
لائین بیسڈ سہولت کیلئے کم سے کم تجربہ اور کم سے کم ڈاؤن پیمنٹ کی شرط لاگو نہیں ہوگی۔
مصنوعات کی قیمتوں کا تعین:
ریٹس | لئین پروڈکٹ | نان لئین پروڈکٹ |
---|---|---|
متغیر قیمتیں | ایس بی پی فلور + 1.0فیصد | KIBOR + فیصد 1.0 |
مقررہ نرخ | سرٹیفکیٹ آف ڈپازٹ ریٹ (COD*) + 1% | متعلقہ (PKRV) + 1.5% |
*متعلقہ مدت کے لیے بینک الحبیب مہانا منافہ اکاؤنٹ کے ڈپازٹ ریٹ کا مروجہ سرٹیفکیٹ لاگو کیا جائے گا۔
** پچھلے مہینے کے آخری دن کا متعلقہ PKRV لاگو کیا جانا ہے۔
نوٹس
- موجودہ SBP فلور 20 فیصد ہے اور مندرجہ ذیل SBP لنک پر دستیاب ہے: https://www.sbp.org.pk/ecodata...
- KIBOR روزانہ کی بنیاد پر درج ذیل SBP لنک پر شائع ہوتا ہے: https://www.sbp.org.pk/ecodata...
- مقررہ شرح پرقرضوں کی قیمتیں قرض کی میچورٹی تک تبدیلی نہیں ہوں گی۔ تاہم ، اگر مارکیٹ کے حالات بدل جاتے ہیں توبینک مالیاتی مدت کے آغاز پر نظر ثانی شدہ قیمت پیش کر سکتے ہیں۔
انشورنس ریٹس
ٹریکر کے بغیر | ٹریکر کے ساتھ | اضافی خدمات(جامع کوریج کے علاوہ۔بمپر ٹو بمپر) | |
---|---|---|---|
EFU | 1.40% | 1.99% | |
1.50% | 1.99% | حادثاتی موت کی کوریج2.5ملین روپے تک | |
جوبلی | 1.75% | 1.99% | |
2.25% | 2.50% | 1) روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ہولڈر کی حادثاتی موت کی صورت میں آٹو فنانس کی بقایا رقم کی مکمل ادائیگی 2) روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ہولڈر کے پاکستان میں قیام کے دوران 30دن تک اسپتال میں داخل رہنے کی صورت میں 1ملین پاکستان روپے تک کی مفت میڈیکل کوریج۔ | |
یو بی ایل انشورر | 1.40% | 1.89% | |
2.90% | 3.50% | حادثاتی موت کی کوریج 2.5 ملین روپے تک | |
آدم جی | 1.50% | 1.99% | |
2.90% | 3.50% | 1) حاد ثاتی موت کی کوریج 2.5 ملین روپے تک 2) گاڑی کا20.00فیصد تک کا ہیلتھ انشورنس پلان یا 500,000روپے،جو بھی کم ہو 3) آن لائن طبی مشاورت 4) 50,000امریکی ڈالر تک کا ٹریول انشورنس پلان | |
حبیب | 1.38% | 1.85% | 1) حاد ثاتی موت کی کوریج 2.5 ملین روپے تک 2) روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ہولڈر کی موت کی صورت میں بقایا آٹو فنانس کی رقم کی مکمل ادائیگی 3) 50,000امریکی ڈالر تک کا ٹریول انشورنس پلان 4) اے ریٹڈ کمپنی کی جانب سے ٹریکر کی سہولت 5) نامزد سروے کرنے والے کی تعیناتی کے باعث دعوے کی فوری منظوری |
سینچری | 1.75% | 2.25% | % حادثاتی موت کی صورت میں پرنسپل امائونٹ کوریج یا زیادہ سے زیادہ 2.5 ملین پاکستانی روپے تک۔ |
مینو فیکچرر کی جانب سے ڈیلیوری کا وقت(ممکنہ مدت)
;مینو فیکچرر | ماڈل(قِسم) | ڈیلیوری کا ممکنہ وقت | مینو فیکچرر کی پیشکش |
---|---|---|---|
ہنڈا اٹلس | سٹی | 2سے3ماہ | اصل ممکنہ وقت سے آدھے وقت میں ڈیلیوری کیلئے ترجیح دی جائے گی |
سوک | 3سے4ماہ | ||
بی آر وی | 2ماہ | ||
کیا(KIA) | اسپورٹیج | 3ماہ | اصل ممکنہ وقت سے آدھے وقت میں ڈیلیوری کیلئے ترجیح دی جائے گی |
پیکانٹو | 3ماہ | ||
کار نیول | 2ماہ | ||
سورینٹو | 4ماہ | ||
انڈس موٹرز | یارس | 2سے3ماہ | ترجیحی ترسیل کا انتظام کیا جاسکتا ہے (بکنگ کا مہینہ + 2) |
کرولا 1.6اور1.8 | 6سے7ماہ | ||
فارچیونر | 6سے7ماہ | ||
ریوو | 6سے7ماہ | ||
گرینڈے | 6سے7ماہ | ||
پاک سوزوکی | آلٹو | 2ماہ | اصل ممکنہ وقت سے آدھے وقت میں ڈیلیوری کوترجیح دی جائے گی |
کلٹس | 4ماہ | ||
ویگن آر | 2ماہ | ||
بولان | 2ماہ | ||
راوی | 2ماہ | ||
سوئفٹ | 3ماہ | ||
ہنڈائی | ٹکسن | 6سے 7ماہ | بکنگ کا مہینہ+ 3ماہ |
شریک درخواست گزار
غیر رہائشی آر ڈی اے ہولڈر کے لیے ، رہائشی پاکستانی کو گاڑیوں کی رجسٹریشن اور قانونی دستاویزات کے مقصد کے لیے بطور شریک درخواست گزار شامل کیا جائے گا۔
مطلوبہ دستاویزات
- روشن اپنی کار سہولت کے لئے کن دستاویزات کی ضرورت ہے؟
- ۔سی این آئی سی / ایس این آئی سی / این آئی سی او پی، پاسپورٹ، ویزہ اور رہائشی کارڈ / ورک پرمٹ کی فعال کاپی۔
- قرض لینے والے اور شریک قرض دہندہ کی حالیہ پاسپورٹ سائز کی تصاویر۔
- دو حوالوں کی ایس این آئی سی کی کاپیاں
- رہائشی ملک سے کریڈٹ رپورٹ (جہاں بھی ممکن ہو)
- لئین بیسڈ سہولت کے لیے سیکیورٹیز / سرٹیفکیٹ کی تفصیل
- آمدنی سے متعلق دستاویزات
- گزشتہ 3 ماہ کی سیلری سلپس۔
- ملازمت کا تازہ ترین سرٹیفکیٹ آغازِ ملازمت کی تاریخ کے ساتھ ۔
- ۔بینک /تصدیق کیلئے برانچ کے رابطے کی تفصیل(ای میل ایڈریس)کے ساتھ گزشتہ چھ ماہ کے بینک اسٹیٹمنٹس؛ جہاں تنخواہ جمع ہو رہی ہے
- درخواست گزار کی اسناد کی تصدیق کیلئے آجر کے HR نمائندے کے رابطے کی تفصیل(ای میل ایڈریس)
- پیشہ ورانہ سیٹ اپ / لائسنس / رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کا فعال ثبوت۔
- تصدیق کے لیے بینک/برانچ کے رابطے کی تفصیل (ای میل پتہ) کے ساتھ گزشتہ چھ ماہ کا بینک اسٹیٹمنٹ۔
- ۔تصدیق کے لیے بزنس ایسوسی ایشن / لائسنسر کی رابطہ کی تفصیلات (ای میل پتہ)۔
تنخواہ دار افراد کے لئے:
سیلف ایمپلائیڈ پروفیشنلز/ کاروباری افراد کے لئے:
لائین بیسڈ سہولت کیلئے، رہائشی ملک سے کریڈٹ رپورٹ، اور آمدنی سے متعلق دستاویزات لازمی نہیں ہوں گی۔