ملازمین کو چاہئے کہ وہ ہماری ملازمین سے متعلق پالیسی اطلاع دینے کی ذمہ داری کے مطابق خلاف ورزی کی خبر دیں، بشمول کوئی بھی معاملہ جو غیر اخلاقی کارروائی کے نتیجے میں پیش آئے۔
صا رفین اور دیگر افراد جو بینک کے ساتھ معاملات رکھتے ہوں، اگر انھیں کوئی شکایت ہے، بشمول اس ضابطے کی خلاف ورزی کی کوئی شکایت ہو تو وہ بینک کے ملازم (ملازمین) کے متعلقہ سپر وائزر جن کے ساتھ وہ رابطہ رکھتے ہوں، یا متعلقہ زونل آفس یا بینک کے پرنسپل آفس پر موجود متعلقہ ڈیویژنل /ڈپارٹمنٹل ہیڈ کو فوراً مطلع کریں۔ شکایت درج کروانے یا خلاف ورزی کی خبر دینے کے لیے وہ بینک کی ویب سائٹ بھی وزٹ کر سکتے ہیں۔
بینک کے ساتھ معاملات رکھنے والے ملازمین،صارفین اور دیگر افراد جو خلاف ورزی کی خبر دیتے ہیں یا شکایت درج کرواتے ہیں، انھیں ہراساں یا انتقامی کارروائی کے خلاف تحفظ دیا جائے گا۔