Bahl Desktop Logo Ur

ہسپتالوں اور طبی مراکز کے لئے ری فنانس اسکیم

جیسا کہ طبی مراکز اور ہسپتال کوویڈ۔19 وبائی مرض کے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لئے سپلائیزکی فراہمی کی مانگ میں اضافے کا سامنا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنی ری فنانسنگ اسکیم کے ذریعے طبی اور صحت کی سہولیات کے لئے ہنگامی امداد کا اعلان کیا ہے۔

دائرہ کار اور اہلیت

دائرہ کار اور اہلیت کا معیار: کوویڈ-19 کا مقابلہ کرنے کے لئے استعمال ہونے والے نئے درآمد اور مقامی طور پر تیار کردہ طبی سامان کی خریداری کے لئے طویل مدتی قرضے کی سہولت۔ متعلقہ صوبائی / وفاقی ایجنسیوں / کمیشنز کے ساتھ رجسٹرڈ تمام اسپتالوں اور طبی مراکز اس سہولت کے تحت اہل ہوں گے۔

اسکیم کی نمایاں خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں:

زیادہ سے زیادہ قرضے کی حد

200 ملین روپے

(فی ہسپتال / میڈیکل سینٹر)

مدت

5 سال

جس میں 6 مہینے تک کی رعایتی مدت شامل ہے

سول ورک

60 فیصد تک

رف آئیسو لیشن وارڈز کے قیام کے لئے سول کاموں کی لاگت

صارف کی شرح

زیادہ سے زیادہ 3فیصد سالانہ

(اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے قرضے کی شرح0فیصد ہے)

ادائیگی

سہ ماہی / ششماہی

سہولت کی فعالیت

30 ستمبر، 2020

Env
ای میل کریں

info@bankalhabib.com

Helpline
ہیلپ لائن

(021) 111-014-014

Nearestbranch
قریبی برانچ
برانچ لوکیٹر

کاروباری ملازمین اور عملے کو اجرتوں اور تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ری فنانس اسکیم

ری فنانس اسکیم کے ذریعے کاروبار میں معاونت، مستقل ملازمت اور کیش فلوکی بحالی۔

کوویڈ 19 وبائی بیماری نے پاکستان اور پوری دنیا میں لوگوں، کاروباری اداروں اور معاشروں کے لئے بے یقینی اور بحران پیدا کیا ہے۔

ایسے کاروباروں کو درپیش معاشی چیلنجوں کے جواب میں جو بینک کی مالی بے یقینی کا سبب ہوسکتے ہیں، بینک الحبیب لمیٹڈ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ری فنانس اسکیم کے ذریعے اضافی مدد پیش کررہا ہے۔

اس اسکیم سے کاروباری اداروں کو اپنے کارکنوں اور ملازمین کو اجرت اور تنخواہوں کی ادائیگی برقرار رکھنے میں مدد دے انھیں بر طرف کرنے میں کمی کی امید ہے اور اس کے نتیجے میں مستقل ملازمت برقرار رکھی جا سکتی ہے۔

دائرہ کار اور اہلیت

  • مستقل،کنٹریکچوئیل، روزانہ اجرت والوں کے ساتھ ساتھ بینکوں اور ڈی ایف آئیز کے موجودہ اور نئے قرض دہندگان کے آؤٹ سورس ملازمین کی تنخواہوں کے لئے بھی دستیاب ہے۔
  • سرکاری ادارے، پبلک سیکٹر انٹرپرائزز، خود مختار باڈیز اور مالیاتی ادارے (بشمول بینکس، ڈی ایف آئیز، غیر بینکاری مالیاتی کمپنیاں، انشورنس اور تکافل کمپنیاں، سیکیوریٹیز ڈپازٹری کمپنیاں اور ٹرسٹیز، سیکیوریٹیز بروکرز، کلیئرنگ ہاؤسز اور اسٹاک اور اجناس کے تبادلے کے اس اسکیم کے تحت قرض لینے کے اہل نہیں ہیں۔
  • اس سہولت سے استفادہ حاصل کرنے والے قرض دہندگان تحریری طور پر انڈر ٹیکس فراہم کریں گے کہ وہپہلی ادائیگی کی فراہمی کی تاریخ سے کم سے کم تین ماہ کے دوران اپنے کارکنوں / ملازمین کو بر طرف نہیں کریں گے۔
  • ان کاروباروں کو ترجیح دی جائے گی جو نقصان میں ہیں اور ان پربراہ راست کورونا وائرس سے متاثر ہیں اور / یا جو محنت کش ہیں۔
  • اس اسکیم کا فائدہ صرف ایک PFI سے قرض لینے والے کے ذریعے ہوگا۔ اگر قرض لینے والا بینکوں / DFIs کے ساتھ متعدد تعلق رکھتا ہے تو، قرض لینے والا اپنی درخواست اس بینک کو پیش کرے گا جو اس کا پے رول مینیج کر رہا ہے۔
  • PFIs اس اسکیم کے تحت قرضوں کیلئیکوئی پروسیسنگ فیس، کریڈٹ لیمٹ فیس یا قبل از ادائیگی جرمانے نہیں لئے جائیں گے۔

اسکیم کی نمایاں خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں:

کیٹیگری3 ماہ کی اجرت کا بِلقرضے کی حدقرضے کی زیادہ سے زیادہ حد
الف200ملین روپے کے مساوی یا اس سے کم3ماہ کے حقیقی بِل کا100فیصد200ملین روپے
ب200ملین روپے سے زیادہ اور 500ملین روپے سے کم یا مساوی200ملین روپے یا 3ماہ کی اجرت ک کے بِل کا75فیصد،جو بھی زیادہ ہو 375ملین روپے
ج500ملین روپے سے زیادہ375ملین روپے یا 3ماہ کی اجرت کے حقیقی بِل کا50فیصد، جو بھی زیادہ ہو500ملین روپے

صارف کی شرح

زیادہ سے زیادہ 5فیصد

(سالانہ)

قرض کی ادائیگی

قرض لینے والے کے ذریعے قرض کی واپسی (اصل رقم) جنوری 2021 سے تین مہینوں کی ادائیگی کی مدت کے بعد شروع ہوگی اور اس کے بعد زیادہ سے زیادہ چھ ماہ کی رعایتی مدت ہوگی۔

اسکیم کی فعالیت

30 جون 2020

Env
ای میل کریں

info@bankalhabib.com

Helpline
ہیلپ لائن

(021) 111-014-014

Nearestbranch
قریبی برانچ
برانچ لوکیٹر

روزگار اورملازمین کی ملازمت بچانے کیلئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ری فنانس اسکیم کیلئے رسک شیئرنگ کی سہولت

دائرہء کار

اس اسکیم کا مقصد اپریل2020سے جون2020تک عملے/ملازمین کی تنخواہوں /اجرت کیلئے قرضے کی فراہمی ہے

اسکیم کی نمایاں خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں:

شرحِ سود

فائلر 3% سالانہ پر

نان فائلر 5%سالانہ پر

(اسلامی طریقہ دستیاب ہے)

قرض کی حد

500ملین روپے تک کیلئے 100فیصد

اجرت 500ملین روپے سے زائد ہونے کی صورت میں 500ملین روپے یا اجرت کا 75فیصد،جو بھی زیادہ ہو

قرض کی ادائیگی

قرض لینے والے کے ذریعے قرض کی واپسی (اصل رقم) جنوری 2021 سے تین مہینوں کی ادائیگی کی مدت کے بعد شروع ہوگی اور اس کے بعد زیادہ سے زیادہ چھ ماہ کی رعایتی مدت ہوگی

رسک کوریج

حکومتِ پاکستان قرضہ دینے والوں کو پہلے نقصان پر ان قرضہ دہندگان کیلئے40فیصد (صرف پرنسپل پورشن) ادا کرے گی جن کی زیادہ سے زیادہ آمدنی 2بلین روپے ہو

Env
ای میل کریں

info@bankalhabib.com

Helpline
ہیلپ لائن

(021) 111-014-014

Nearestbranch
قریبی برانچ
برانچ لوکیٹر