Bahl Desktop Logo Ur

بہتر سیکورٹی خصوصیات

DAO

الحبیب موبائل اور نیٹ بینکنگ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سیکیورٹی گائیڈ لائنز کے مطابق بہت سی نئی سیکیورٹی خصوصیات کے حامل ہیں ۔ یہ حفاظتی خصوصیات ممکنہ ڈیجیٹل بینکنگ جعل سازیوں سے آپ کی حفاظت کے لیے بنائی گئی ہیں اور آپ کو ایک محفوظ بینکنگ تجربہ فراہم کرنے کے لیے ہمارے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔

براہ مہربانی کسی بھی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے بائیو میٹرک تصدیق (ان-ایپ) لازمی ہوگی، اس کے بعد آپ ہمارے ڈیجیٹل بینکنگ پلیٹ فارم پر درج ذیل میں سے کوئی بھی کارروائی کرتے ہیں تو اس کیلئے دو گھنٹے کا سیکیورٹی بفر پیریڈ ہوگا۔ معلوماتی گائیڈ تک رسائی حاصل کرنے کے لیے آپ درج ذیل ایکشن آئٹمز پر کلک کر سکتے ہیں۔

سپورٹ کے لیے صارف گائیڈ

یوزر گائیڈ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے، براہ کرم یہاں کلک کریں

یہ اپ گریڈ کیوں اہم ہے؟

لاگو کیا گیا دو گھنٹے کا سیکیورٹی بفر آپ کو تبدیلیوں کو ریورس کرنے کا وقت دے گا اگر آپ کی طرف سے درخواست نہیں کی گئی ہے۔

ڈیجیٹل طور پر اپنے اکاؤنٹ تک رسائی کے دوران کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے، ہم آپ سے گزارش کرتے ہیں کہ:

  • اگر آپ بیرون ملک سفر کرنا چاہتے ہیں تو بینک (رجسٹرڈ موبائل نمبر/ای میل ایڈریس) کو اپنے رابطے کی معلومات اپ ڈیٹ کریں۔
  • اپنے نئےانسٹرمنٹ کو جلد از جلد رجسٹر کریں۔

نئے سیکیورٹی کنٹرولز کے لیے رہنما خطوط

  • میں سائن اپ کیسے کروں؟
    • ID بنانے کے لیے اپنی تفصیلات پُر کریں، جس کے بعد آپ کواِن ایپ بائیو میٹرک تصدیق کرنا ہوگی۔
    • بائیو میٹرک تصدیق میں ناکامی کی صورت میں، آپ کسی بھی بینک الحبیب برانچ میں جا سکتے ہیں یا الحبیب بائیو میٹرک ویری فیکیشن ایپ کے ذریعے اپنی تصدیق کر سکتے ہیں۔
    • کسی بھی نئے ڈیوائس کی رجسٹریشن کے لیےاِن ایپ بائیو میٹرک ویری فیکیشن کی ضرورت ہوگی۔
    • اگر آپ کی بائیو میٹرک ویری فیکیشن ناکام ہو جاتی ہےتو تصدیق کے لیے ایک روبو کال کی جائے گی، جس کے بعد دو گھنٹے کا کولنگ آف پیریڈ نافذ ہو گا۔ کولنگ آف پیریڈ کے دوران، آپ کو ہمارے کال سینٹر سے کنفرمیشن کے لیے ایک کال بیک موصول ہوگی۔
    • اگر آپ غیر رجسٹرڈ ڈیوائس کے ذریعے اپنا یوزر نیم دوبارہ ری سیٹ کرتے ہیں، تو بائیو میٹرک ویری فیکیشن کی ضرورت ہوگی۔
    • بائیو میٹرک ویری فیکیشن میں ناکامی کی صورت میں ایک روبو کال کی جائے گی۔
    • اگر آپ غیر رجسٹرڈ ڈیوائس کے ذریعے پاس ورڈ دوبارہ ری سیٹ کرتے ہیں تو بائیو میٹرک ویری فیکیشن ضروری ہوگی۔
    • بائیو میٹرک ویری فیکیشن میں ناکامی کی صورت میں صارف کو مدد کے لیے کال سینٹر سے رابطہ کرنا ہوگا۔
    • ڈیبٹ کارڈ کی لمٹ مینجمنٹ اب فعال ہو جائے گی ، اب آپ اپنی ضرورت کے مطابق الحبیب موبائل/نیٹ بینکنگ پر فنڈز کی منتقلی کے لیے دستیاب لمٹ کے علاوہ اپنی لمٹ خود طے کرسکتے ہیں ۔
    • ڈیبٹ کارڈ کی یومیہ ٹرانزیکشن لمٹ کو منظم کرنے کا اختیار نقد رقم نکالنے اور خریداری( PoS اور ای کامرس) کے لیے دستیاب کرایا جائے گا۔
    • ہر بار جب آپ اپنے الحبیب موبائل / نیٹ بینکنگ ٹرانزیکشن کی حد کو تبدیل کرتے ہیں، تو دو گھنٹے کا کولنگ آف پیریڈ فعال ہو جائے گا۔
    • اگر آپ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ہولڈر ہیں، تو آپ کوسیلف رجسٹریشن کے لیے بائیو میٹر ک ویری فیکیشن کرنے یا اپنی آئی ڈی غیر مقفل ( اًن لاک ) کرانے کیلئے اپنے نامزد ریلیشن شپ مینیجر سے رابطہ کرنا چاہیے۔
    • روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ہولڈرز کو تمام تبدیلیوں بشمول ڈیوائس رجسٹریشن، پاس ورڈ اور یوزر نیم ری سیٹ کرنے کی تصدیق کے لیےایک روبو کال موصول ہوگی۔
    • اگر آپ عارضی طور پر پاکستان سے باہر مقیم ہیں، تو آپ کو اپنا رابطہ نمبر اپ ڈیٹ کرنے کے لیے اپنی ریلیشن شپ برانچ سے رابطہ کرنا چاہیے۔