Bahl Desktop Logo Ur

سوشل انجینئرنگ کے فراڈ سے ہوشیار رہیں!

KFC UnionPay

سوشل انجینئرنگ کی دھوکہ دہی اس وقت ہوتی ہے جب دھوکہ دہی کرنے والا خود کو سرکاری افسر(ایف بی آر، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، قانون نافذ کرنے والی ایجنسی۔پولیس / ایف آئی اے، وغیرہ) ظاہر کرتا ہے۔ لوگوں کو اس بات پر اکساتا ہے کہ وہ اپنی ذاتی اورخفیہ معلومات اسے دیں۔خفیہ معلومات کے انکشاف کے نتیجے میں غیر مجاز لین دین ہوتی ہے جس کے نتیجے میں صارفین کو مالی نقصان ہوتا ہے۔ سوشل انجینئرنگ سے دھوکہ دہی کسی بھی ذریعے سے ہو سکتی ہے مثلاََ انسانی مداخلت یا ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے۔ اس طرح کے جعلسازوں کو پہچاننا ضروری ہے، کیونکہ ان کا ایک مخصوص طریقہء واردات ہوتا ہے:

  • تعلقات استوار کرنا - ہیکرز خود کو کوئی دوسرا شخص ظاہرکرتے ہیں اور آپ کا اعتماد جیت لیتے ہیں یا اپنی حساس معلومات کو ظاہر کرنے کیلئے آپ پر دباؤ ڈالتے ہیں۔
  • معلومات اکٹھا کرنا - ہیکرز آپ کی ذاتی شناخت کی اطلاع (PII) مانگتے ہیں یعنی تاریخ پیدائش، CNIC نمبر، ماں کا پہلا نام، اکاؤنٹ کی معلومات وغیرہ۔
  • استحصال - ایک بار جب ہیکرز آپ کی ذاتی اور خفیہ معلومات تک رسائی حاصل کر لیتے ہیں، تو امکان ہو تاہے کہ وہ اس کا استعمال شناختی چوری کیلئے کریں گے اور آپ کو مالی نقصان پہنچائیں گے۔

بینک اپنے صارفین کو درج ذیل احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیتا ہے۔

  • مندرجہ ذیل معلومات دینے سے گریز کریں:
    • ذاتی طور پر قابل ِشناخت معلومات (PII) یعنی تاریخ پیدائش، CNIC نمبر، والدہ کا پہلا نام، اکاؤنٹ کی معلومات وغیرہ۔
    • انٹرنیٹ / موبائل بینکنگ کایوزر نیم اور پاس ورڈ، ایف پن (فنانشل پرسنل آئیڈینٹیفیکیشن نمبر)، ٹی پن (ٹیلی فون پرسنل آئیڈینٹیفیکیشن نمبر)،ون ٹائم پاس ورڈ (او ٹی پی)۔
    • ڈیبٹ / کریڈٹ کارڈ نمبر، پن اور سی وی وی
  • آپ کو ای میل / ایس ایم ایس یا کال موصول ہونے والے ڈسکاؤنٹس،اور آفرز کا جواب نہ دیں۔
  • بغیر نام کی ای میل / ایس ایم ایس / کالز پر ہوشیار ہو جائیں اور ان کا فوری جواب نہ دیں۔
  • کسی بھی ای میل / ایس ایم ایس / کال کا جواب دینے سے قبل صداقت کے لئے ہمیشہ مرسل / کالر کی تفصیلات کی توثیق کریں۔
  • اس وقت اور بھی زیادہ محتاط ہو جائیں جب کہ مرسل / کال کرنے والے ان کی بنیادی معلومات جیسے کہ نام، فون نمبر، مقصد وغیرہ کا انکشاف نہ کرے۔
  • اپنے اکاؤنٹ کو محفوظ رکھنے کیلئے، اپنے انٹرنیٹ / موبائل بینکنگ اور اے ٹی ایم پن کے پاس ورڈ وقتاََ فوقتاََ تبدیل کرنے کریں مثلاََ ماہانہ / سہ ماہی بنیاد پر۔

مزید برآں، براہ ِ مہربانی نوٹ کریں کہ بینک الحبیب ایسا کبھی نہیں کرے گا

  • کوئی بھی ایسی ای میل / ایس ایم ایس نہیں بھیجے گا، جس کے لئے آپ کو کسی بھی لنک سے فائل ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت ہو۔
  • آپ کی ذاتی معلومات کے حصول کے لئے کبھی کال نہیں کرے گا۔

براہ ِ مہربانی اس طرح کی ای میل / ایس ایم ایس / کالز کا جواب نہ دیں اور اس کے بجائے اس طرح کے مشکوک ابلاغ کی اطلاع ہمارے رابطہ سینٹر (92 21)111-014-014پر دیں۔

ہمارا مشورہ ہے کہ مالی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے آپ اپنے اکاؤنٹ بیلنس اور لین دین کی باقاعدگی سے نگرانی / تصدیق کریں۔ اس کے علاوہ، اس بات کو یقینی بنائیں کہ اپنی متعلقہ برانچ میں آپ کا تازہ ترین موبائل نمبر اور ای میل ایڈریس موجود ہو، تا کہ آپ کو آپ کے اکاؤنٹ میں ہونے والی سرگرمیوں کے بارے میں بر وقت مطلع کیا جا سکے۔