Bahl Desktop Logo Ur

تعارف

سرکاری سیکیورٹیز میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہشمند صارفین کو بینک میں IPS اکاؤنٹ کھولنا ہوگا۔ یہ اکاؤنٹ تمام صارفین (افراد اور اداروں) کو آفر کیا جاتا ہے تاکہ وہ اپنی متعلقہ برانچز کے ذریعے سرمایہ کاری کر سکیں ۔ بینک صارفین کو سرکاری سیکیورٹیز میں ان کے سرمایہ کاری کے پورٹ فولیو کو سنبھالنے اور انھیں اپنے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ساتھ ذیلی جنرل لیجر اکاؤنٹ (SGLA) کے تحت رکھنے کی سہولت فراہم کرے گا۔

پروڈکٹس کی خصوصیات

اسٹیٹ بینک نے ایس جی ایل اے میں درج ذیل تین قسم کی سیکیورٹیز کو برقرار رکھنے کی اجازت دی ہے:

مارکیٹ ٹریژری
بلز ( ٹی بلز)

  • مالیت : 5،000روپے حاصل ضرب پر جاری کی جائے گی
  • مدت: 3، 6 اور 12 ماہ
  • ڈسکاؤنٹ پر اجراء
  • MTBs اسکرپ لیس (بغیر کسی ٹھوس ) شکل میں جاری کیے جائیں گے
  • زکوٰۃ:ریسورس پر زکوٰۃ کی کوئی لازمی کٹوتی نہیں

پاکستان انویسٹمنٹ
بانڈز (PIBs)

  • مالیت: 100,000 پاکستانی روپے کے حاصل ضرب پر جاری کی جائے گی
  • مدت: 2، 3، 5، 10، 20 اور 30 سال
  • کوپن ریٹ: فکسڈ اور فلوٹنگ
  • کوپن کی ادائیگی: سہ ماہی اور نیم سالانہ
  • زکوٰۃ: ریسورس پر زکوٰۃ کی کوئی لازمی کٹوتی نہیں

حکومت پاکستان
(GOP) اجارہ سکوک

  • مالیت: 100,000 پاکستانی روپےحاصل ضرب پر جاری کی جائے گی
  • مدت: 1، 3، 5 اور 7 سال
  • کوپن کی شرح: فلوٹنگ اور نیم سالانہ
  • جی او پی اجارا سکوک اسکرپ لیس (کسی بھی ٹھوس ) شکل میں جاری کیے جاتے ہیں
  • زکوٰۃ: ریوسروس پر زکوٰۃ کی کوئی لازمی کٹوتی نہیں

صارفین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ سرکاری سیکیورٹیز کی موجودہ قیمت/ریٹ حاصل کرنے کے لیے اپنے برانچ مینیجر/آپریشنز مینیجر سے رابطہ کریں

اہلیت کا معیار

  • آئی پی ایس اکاؤنٹ کی درخواست کرنے والے صارف کے بینک میں کرنٹ/ سیونگ اکاؤنٹ ہونا ضروری ہے۔صارفین کا IPS اکاؤنٹ اسی اکاؤنٹ کے سبجیکٹ ، تفصیلات اور شرائط کے ساتھ کھولا جاتا ہے جیسا کہ کرنٹ/ سیونگ اکاؤنٹ کھولا گیا تھا
  • صارف IPS اکاؤنٹ کے لین دین پر لاگو چارجز جیسا کہ بینک کے چارجز کے شیڈول میں بیان کیے گئے ہیں کے مطابق ادا کرے گا ۔ مزید برآں، اکاؤنٹ مینٹیننس فیس بھی ہر مہینے کے شروع میں کسٹمر کے اکاؤنٹ سے وصول کی جائے گی

درکار دستاویزات

  • اکاؤنٹ کھولنے کے لیے صارف کی طرف سے درخواست/خط
  • اکاؤنٹ کھولنے کا فارم صارف کی طرف سے درست طریقے سے پُر کیا جائے
  • اکاؤنٹ ہولڈرز/ڈائریکٹرز/ٹرسٹیز کی کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کی کاپی
  • کمپنی کی مہر کے ساتھ بورڈ کی قرارداد جیسا کہ IPS اکاؤنٹ کھولنے کے فارم میں تجویز کیا گیا ہے (کارپوریٹس کے لیے)
  • اکاؤنٹ کھولنے اور چلانے کے لیے دستخط کنندگان کی فہرست نمونہ دستخطوں کے ساتھ (کارپوریٹس کے لیے)
  • موثر ٹیکس استثنیٰ کا سرٹیفکیٹ (اگر قابل اطلاق ہو)