بینک باقاعدگی سے مالیاتی رپورٹس اور اکاؤنٹس تیار کرے گا اور ان کے جائزے اور تجزیے کے لیے بورڈ کو پیش کرے گا۔
بینک ایک مؤثر مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم قائم کرے گاتاکہ اپنی کارکردگی کی نگرانی کر سکے اور زیادہ خطرے والے حصوں میں ابتدائی وارننگ سگنلز کا سراغ لگاسکے اور اس بات کا یقین دلائے کہ بینک کے ریکارڈز بالکل درست ہیں۔
بینک اندرونی کنٹرولز کا ایک مؤثر سسٹم قائم کر ے گا تا کہ خطرات کو کم کیا جا سکے اور اس بات کا یقین دلایا جاسکے کہ اثاثے محفوظ ہیں۔
ہمارے آپریشنز میں ایماندری اور مالیاتی معلومات کا بھروسے مند ہونے کا یقین دلانے کے لیے بینک ایک مؤثر انٹرنل آڈٹ سسٹم قائم کرے گا۔