Bahl Desktop Logo Ur

الیکٹرانک فنڈز ٹرانسفر کی سہولت

الیکٹرانک فنڈز ٹرانسفر کی سہولت بینک اکاؤنٹس ، ایک ہی بینک کے اندر یا کسی دوسرے بینک یا مالیاتی ادارے یا کسی دوسرے چینل جیسے اے ٹی ایم، پی او ایس ٹرمینلز، موبائل ، انٹرنیٹ بینکنگ پلیٹ فارمز، کال سینٹر یا اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے منظور شدہ متبادل ڈیلیوری چینلز کے درمیان رقوم کی منتقلی آسان بناتی ہے ۔

بینک الحبیب صارفین کو الیکٹرانک فنڈز ٹرانسفر کرنے کے لیے درج ذیل متبادل ڈیلیوری چینلز فراہم کرتا ہے:

  • ڈیبٹ کارڈ بذریعہ الحبیب اے ٹی ایم
  • الحبیب موبائل ایپ
  • الحبیب نیٹ بینکنگ

Getting Started with Bank AL Habib`s Electronic Funds Transfer Services

You need to have a Savings or Current Account in Bank AL Habib along with either a Debit Card or AL Habib Mobile App / Netbanking.

الیکٹرانک فنڈز ٹرانسفر کی حدود

الحبیب ڈیبٹ کارڈز کے ذریعے:

  • الحبیب پلاٹینم ڈیبٹ کارڈ 500,000روپے
  • الحبیب گولڈ ڈیبٹ کارڈ 400,000روپے
  • الحبیب سلور ڈیبٹ کارڈ 300,000روپے
  • الحبیب یونین پے ڈیبٹ کارڈ 250,000روپے
  • الحبیب پے پاک ڈیبٹ کارڈ 200,000روپے

الحبیب موبائل ایپ/نیٹ بینکنگ کے ذریعے:

راست P2P /1۔لنک فی دن میں ٹرانزیکشن کی لمٹ پاکستانی روپے می
ٹرانزیکشن موڈٹرانزیکشن کی حدود
کوئی بھی بینک الحبیب اکاؤنٹ2,000,000روپے
ذاتی اکاؤنٹ4,000,000روپے
راست کے ذریعے کوئی دوسرا بینک اکاؤنٹPKR 500,000
-لنک (IBFT) کے ذریعے کوئی دوسرا بینک اکاؤنٹ500,000روپے

الیکٹرانک فنڈز ٹرانسفر

ان صارفین کے لیے کوئی چارجز نہیں ہیں جو ایک بینک الحبیب اکاؤنٹ سے دوسرے بینک الحبیب اکاؤنٹ میں رقم منتقل کرنا چاہتے ہیں۔

ان صارفین کے لیے کوئی چارجز نہیں ہیں جو ایک بینک الحبیب اکاؤنٹ سے دوسرے بینک الحبیب اکاؤنٹ میں رقم منتقل کرنا چاہتے ہیں۔

انٹر بینک فنڈز ٹرانسفر

مفت IBFT - 25,000روپے تک فی مہینہ/ فی اکاؤنٹ۔

فی مہینہ فی اکاؤنٹ،25,000روپے سے زیادہ اضافی رقم کی لین دین کے لیے رقم کا 0.1فیصد یا 200روپے، جو بھی کم ہو وصول کیا جائے گا

غلطی/تنازعہ/شکایت کی اطلاع دینے کا طریقہ کار

کسی بھی مدد کے لیے آپ رابطہ کر سکتے ہیں:

  • اپنی ریلیشن شپ برانچ جہاں آپ کا بینک اکاؤنٹ موجود ہے
  • اپنی ریلیشن شپ برانچ جہاں آپ کا بینک اکاؤنٹ موجود ہے
  • بذریعہ ای میل info@bankalhabib.com

آپ بینک الحبیب کی تمام برانچز اور اے ٹی ایمز پر دستیاب کمپلینٹ باکس میں بھی اپنی شکایت/تجویز بھیج سکتے ہیں۔

آپ شکایت جمع کرانے کے لیے فراہم کردہ لنک پر جا سکتے ہیں، جہاں آپ کی سہولت کے لیے پورا طریقہ کار بیان کیا گیا ہے۔
کلک کریں

آن لائن فنڈز کی منتقلی کی سہولت

سروس کی دستیابی:24/7

فنڈ کی منتقلی کے لیے متوقع مدت

فوری طور پررئیل ٹائم کی بنیاد پر فنڈز کی کامیاب منتقلی پرصارف کے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر ایک SMS الرٹ بھیجا جائے گا۔ الحبیب موبائل اور نیٹ بینکنگ کے ذریعے رقوم کی منتقلی کی صورت میں صارفین کے رجسٹرڈ ای میل ایڈریس پر SMS الرٹ کے ساتھ ایک ای میل الرٹ بھی بھیجا جائے گا۔

ممبر بینک اکاؤنٹ میں فنڈز کی منتقلی

  • ایڈوانس مائیکرو فنانس بینک
  • عسکری بینک لمیٹڈ
  • بینک اسلامی
  • فنجا EMI والٹ
  • حبیب میٹرو پولیٹن بینک
  • ایم سی بی عارف حبیب سیونگ
  • موبی لنک مائیکرو فنانس بینک
  • نیشنل بینک آف پاکستان
  • سونیری بینک
  • فرسٹ مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ
  • البرکہ
  • بینک الفلاح لمیٹڈ
  • بینک CITI
  • فیصل بینک لمیٹڈ
  • آئی سی بی سی
  • ایم سی بی بینک لمیٹڈ
  • نیا پے
  • سامبا
  • اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک
  • یو مائیکرو فنانس بینک
  • الائیڈ بینک لمیٹڈ
  • بینک آف خیبر
  • دبئی اسلامک بینک
  • فرسٹ ویمن بینک
  • جے ایس بینک لمیٹڈ
  • ایم سی بی اسلامک بینک لمیٹڈ
  • این بی پی فنڈز مینجمنٹ
  • سلک بینک
  • سمٹ بینک
  • یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ
  • اپنا مائیکرو فنانس بینک
  • بینک آف پنجاب
  • حبیب بینک لمیٹڈ
  • کے ایم بی ایل، خوشحالی مائیکرو فنانس بینک
  • میزان بینک لمیٹڈ
  • این آر ایس پی
  • سندھ بینک
  • ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ
  • زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ