ہم کسی تعصب یا جانبداری، ذات، رنگ، مسلک، جنس یا مذہبی عقیدے کے بغیر، لوگوں کا انتخاب اور اُن کی تقرری کے لیے بینک کی تقرری کی پالیسی اور معیار ِ اصول پر عمل کرتے ہیں۔
ہم مینجمنٹ کے عہدوں پر اہل اور قابل لوگوں کی تقرری کرتے ہیں تاکہ بینک کے کام مؤثر طریقے سے سرانجام دیئے جائیں اور اُن کا اعلیٰ معیار ہو۔
ہم اپنے ملازمین کو محنت سے ذمہ داریاں سر انجام دینے پر اُن کی حوصلہ افزائی کرتے / ترغیب دیتے ہیں تاکہ وہ اچھی کارکردگی کے ساتھ بہترین نتائج حاصل کرسکیں۔
ہم ملازمین کی کارکردگی کا اندازہ لگا کر اُن کی محنت کی بنیاد پر انھیں انعام دیتے ہیں۔
ہم یقین دلانا چاہتے ہیں کہ تمام ملازمین، انفرادی طور پر اور بطور ٹیم مجموعی طور پر کارپوریٹ مقاصد کے حصول کے لیے کام کرتے ہیں اور کام پر اور معاشرے میں بھی بحیثیت ذمہ دار ملازمین اور شہری اپنا فرض نبھاتے ہیں۔
ہم ملازمین کی معلومات اور مہارت میں بہتری لانے کے لیے انھیں ہر سطح پر تربیت فراہم کرتے ہیں۔
ہم یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ملازمین ضروری معلومات کا علم اور مہارت رکھتے ہیں اور بینکاری کے قابلِ اطلاق قوانین اور ضابطوں کی متعلقہ شرائط سے واقف ہیں۔
ہم ملازمین کی پیشہ ورانہ زندگی میں بہتری لانے کے لیے ان کی پیشہ ورانہ ترقی پر توجہ دیتے ہیں۔
ہم یقین دلانا چاہتے ہیں کہ تمام ملازمین پیشہ ورانہ مہارت اور لگن سے کام کرتے ہیں اور اپنے تجربے اور مہار ت کو استعمال کر تے ہوئے بینک کی ترقی میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
ہم مکمل رازداری رکھیں گے اور (سوائے اس کے کہ اگر قانون کو درکار ہو)بینک کے کاروباری معاملات کرتے ہوئے کوئی بھی معلومات کسی بھی شخص یا بینک کے کسی بھی صارف کو نہیں بتائیں گے، یا کوئی بھی دیگر معاملہ جو ہماری ڈائریکٹر شپ یا بینک میں ملازمت کی وجہ سے ہمارے علم میں آئے۔ صارف یا کسی بھی دیگرپارٹی کو یہ بتانا سختی سے منع ہے کہ مشکوک ٹرانزیکشن یا متعلقہ معلومات کی اطلاع کسی بھی با اختیار فرد کو دی جارہی ہے یا دی جا چکی ہے، سوائے اس کے کہ قانون کو درکار ہو۔
ہم بینک کے مفادات کو ہر وقت محفوظ رکھیں گے اور اپنی بہترین مہارت اور قابلیت پیش کریں گے اور ہر لحاظ سے بینک کی ہدایات اور پالیسیز کی پابندی کریں گے۔
ملازمین کو دفتر ی اوقات کے دوران اپنا وقت محنت سے کام کرنے میں وقف کر نا چاہئے اور بینک کے کاروبارکو فروغ دینے کے لیے اپنی زیادہ سے زیادہ کوششیں کرنا چاہئے۔
بینک کا کوئی بھی ملازم:
شیئرز، سیکیورٹیز یا دیگر جو کچھ بھی ہو، میں سٹے بازی کی ٹرانزیکشنز یا معاملات نہیں کرے گا۔
جوا بازی، مسابقت، شرط یا جوئے کے معاہدوں میں حصہ نہیں لے گا۔
نشہ آور ادویات یا اسی طرح کی نشہ آور چیزیں استعمال نہیں کرے گا یا اس سے متعلق کسی ٹرانزیکشن میں حصہ نہیں لے گا۔
کسی بھی قسم کا ذاتی کاروبار، جو کچھ بھی ہو، نہیں کرے گا۔
کسی بھی قسم کی سیاسی یا تخریبی سرگرمی میں حصہ نہیں لے گا۔
بینک کے موجودہ یا متوقع صارفین، وینڈرزیا فراہم کنندگان کی طرف سے کوئی بھی تحفہ قبول نہیں کرے گا۔
کسی بھی غیر قانونی سرگرمیوں،، بشمول بد عنوانی یا رشوت کا کوئی عمل، جو کچھ بھی ہو، میں حصہ نہیں لے گا۔
بینک کے احاطے کو یونین کی سرگرمیوں کے لیے استعمال نہیں کرے گا یا بینک کی یونین کی سرگرمیوں میں باہر کے افراد کو شامل نہیں کرے گا۔
بینک کے احاطے میں ہتھیار نہیں لائے گا۔
دفتری اوقات کے دوران یونین کی سرگرمیاں نہیں کرے گا۔
سیاسی معہ مجرمانہ نوعیت کی غیر قانونی سرگرمیاں جو کہ مجموعی بد نظمی اور قانون اور ضوابط کی خلاف ورزی تصور کی جاتی ہیں، میں حصہ نہیں لے گا۔