ہم اپنے صارفین اور شیئر ہولڈرز سے کیے گئے وعدے بحیثیت اُن کے نگران پورے کرتے ہیں تاکہ ہم پر اُن کا بھروسہ مزید بڑھے۔
ہم تمام کاروباری معاملات کو ایمانداری، دانائی، انصاف اور شائستگی کے ساتھ سر انجام دیتے ہیں۔
ہمارا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ بینک، اس کے صارفین، شیئر ہولڈرز اور ملازمین کے مفادات محفوظ ہیں اور کارپوریٹ مقاصد اور حکمت ِ عملیوں پر عمل درآمد ہورہا ہے۔
بینک کی ترقی میں مدد کرنے کے لیے ہمیں پروڈکٹس اور خدمات کو مسلسل اَپ گریڈ کرنا چاہئے اور ان کو وسعت دینا چاہئے اور صارفین کی بدلتی ضرورتوں کو سمجھنا اوران کو پورا کرنا چاہئے۔
ہمیں اُن تمام سرگرمیوں سے پرہیز کرنا چاہئے جن میں ہمارے ذاتی مفادات، بینک، اس کے صارفین اور شیئر ہولڈرز کے مفادات سے متصادم ہوتے ہوں اور کسی بھی اصل یا ظاہری متصادم مفاد کو اخلاقی طور پر سلجھائے جانے کا یقین دلانا چاہئے۔
ہمیں ہمیشہ بینک کی بہتری و ترقی میں حصہ لینے کی کوشش کرنا چاہئے۔