Bahl Desktop Logo Ur

الحبیب روشن اپنا گھر

گھر وہ ہوتا ہےجہاں دل و دماغ کا سکون ہو۔ بینک الحبیب جوکہ ایک طویل عرصے سے اپنے صارفین کی سہولت کیلئے مختلف پروڈکٹ اور سروسز فراہم کررہا ہے، اب پیش کرتا ہے ، الحبیب روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ رکھنے والے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے "روشن اپنا گھر"(آر اے جی ) ہاؤسنگ فنانس کی سہولت ۔

یہ پروڈکٹ دو ذیلی زمروں میں تقسیم کردیا گیا ہے:

  • آر اے جی اسٹینڈرڈ ہاؤسنگ فنانس فیسلٹی(ایس ایچ ایف ایف)۔

بینک الحبیب ہاؤسنگ فنانس درج ِ ذیل کیلئے دستیاب ہے:

  • گھر کی خریداری۔
  • گھر کی تعمیر۔
  • پلاٹ کی خریداری اور اس پر تعمیر۔
  • SHFF کے لیے تزئین و آرائش

ابھی درخواست دیں

بلڈرز یا ڈیولپرز کے لیے تشخیص کا معیار

پروڈکٹ کی خصوصیات

  • کم اور مسابقتی مارک اپ شرح ۔
  • قرضے کی مدت: 25 سال تک۔
  • شریک درخواست دہندہ کاانتخاب دستیاب ہے (شریک حیات ، بچے ، والدین ، اور بھائی)۔
  • پہلے سال کے بعد صفر چارجز کے ساتھ جزوی طور پر قبل از وقت ادائیگی کرنے کی سہولت ۔
  • پہلے سال کے لیے 1 فیصدابتدائی منسوخی پر چارج کیا جائے گا ، اس کے بعد کوئی چارجز نہیں لگائے جائیں گے ۔
  • مساوی ماہانہ اقساط میں ادائیگی۔

اہلیت کا معیار

  • غیر رہائشی پاکستانی (NRP) جس کا بینک الحبیب میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ہے۔
  • فعال اور قابل تصدیق ذریعہ ء آمدنی۔
  • مجموعی ڈیٹ انکم ریشیو ، نیٹ انکم کا 50 تک۔
  • عمر: کم از کم 20 سال تک،خواہ دار کے لیے زیادہ سے زیادہ 60 سال ، غیر تنخواہ دار کے لیے 65 سال۔ تنخواہ دار کی زیادہ سے زیادہ عمر 65 سال تک بڑھائی جا سکتی ہے ،اس بنیاد پر ہے کہ وہ ریٹائرمنٹ کی عمر کے بعد بھی قرضہ واپس کر سکتا ہے۔
  • ملازمت/کاروباری مدت: کم از کم 2 سال۔
  • تسلی بخش کریڈٹ ہسٹری۔
  • 4 شریک درخواست گزاروں کو شامل کیا جا سکتا ہے:
    • نان لیئن بیسڈ فیسیلیٹی کیلئے پاکستان کا رہائشی ہونا لازمی ہے۔
    • انکم کلبنگ کے لیے صرف(NRP) کو شامل کیا جا سکتا ہے۔
    • لیئن بیسڈ فیسیلیٹی کے لیے ، شریک درخواست گزار اختیاری ہے۔

انشورنس

  • بینک کے اخراجات پر مفت پراپرٹی انشورنس
  • بینک کے اخراجات پر مفت لائف انشورنس (شرائط لاگو ہو سکتی ہیں)

قابل اطلاق فنانسنگ ریٹ

متغیر شرح
  • لیئن کے بغیر: 1 سال کائیبور + 1.5فیصد۔
  • لیئن کے ساتھ: 1 سال کائیبور۔
مقرر شرح(5 سال) (جہاں قابلِ اطلاق ہو)
  • لیئن کے بغیر: 5 سال PKRV* + 1.5فیصد۔
  • لیئن کے ساتھ: 5 سال PKRV*۔

* فنانشل مارکیٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی شائع کردہ پاکستان ریویلیویشن(PKRV)۔

لیئن کی بنیاد پر سہولت کے لیے ، کم سے کم فنانسنگ رقم پر ڈپازٹ اکاؤنٹ یا نیا پاکستان سرٹیفکیٹ پر نشان لگایا جائے۔

فکسڈ ریٹ آپشن کے لیے ، صارف 5 ویں سال کے بعد یا تو فکسڈ ریٹ یا متغیر ریٹ پر جاری رکھ سکتا ہے۔

قرضے کی حد:

نان لیئن پر مبنی
  • کم از کم: -/500،000۔
  • خریداری کیلئے زیادہ سے زیادہ 100 ملین، تعمیر کیلئے 50 ملین، مکان کی آرائش کیلئے 20 ملین / اپارٹمنٹ کیلئے 5 ملین۔
لیئن پر مبنی
  • کم از کم: -/500،000۔
  • خریداری کیلئے زیادہ سے زیادہ 100 ملین، تعمیر کیلئے 50 ملین، آرائش کیلئے 10 ملین۔

کاغذات درکار ہیں

  • درخواست دہندہ سے

    روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے لیے پہلے سے فراہم کردہ فعال دستاویزات کی دوبارہ ضرورت نہیں ہوگی۔

    تنخواہ دار افراد

    • مناسب طریقے سے پُر کیا ہوا درخواست فارم۔
    • درخواست دہندہ کی NICOP کی کاپی( لائین بیسڈ کے لیےPOC کی کاپی بھی قابل قبول ہے)-
    • درخواست گزار کی دو رنگین پاسپورٹ سائز تصاویر۔
    • آجر کا سرٹیفکیٹ بشمول مدت/عہدہ/ مشاہرے کی تفصیلات۔
    • ملازمت کا معاہدہ (اگر قابل اطلاق ہو)۔
    • آخری تین ماہ کی سیلری سلپس۔
    • پاسپورٹ کی کاپی (اگر قابل اطلاق ہو/اختیاری ہے)۔
    • ویزہ / ورک پرمٹ / رہائشی اجازت نامہ کی کاپی (اقامہ وغیرہ)۔
    • پروفیشنل ایسوسی ایشن ممبر شپ سرٹیفکیٹ / پریکٹس لائسنس کی کاپی (اگر قابل اطلاق ہو)۔
    • پچھلے 12 ماہ کے بینک اسٹیٹمنٹ (اصل یا بینک کی طرف سے ڈاک ٹکٹ / نوٹری پبلک کے ساتھ تصدیق شدہ) سفارت خانے کے ذریعے۔
    • روزگار کے ملک یا پاکستان میں کسی بھی قرضے کی سہولت سے متعلق اس کی کاپیاں/ تفصیلات۔
    • تعلیمی قابلیت کی ڈگری / سرٹیفکیٹ کی کاپیاں۔
    • کرائے کی تفصیلات سے متعلق دستاویزات کی کاپی (اگر قابل اطلاق ہو)۔
    • حالیہ کریڈٹ کارڈ بلز کی کاپی۔ (اگر قابل اطلاق ہو)۔
    • گزشتہ 2 سال کے ٹیکس دستاویزات کی کاپیاں (جہاں قابل اطلاق ہو)۔
    • قیام کےملک کی کریڈٹ بیورو رپورٹ۔

    غیر تنخواہ دار افراد

    • مناسب طریقے سے پُر کیا ہوا درخواست فارم۔
    • درخواست دہندہ کی NICOP کی کاپی( لائین بیسڈ کے لیےPOC کی کاپی بھی قابل قبول ہے
    • درخواست گزار کی دو رنگین پاسپورٹ سائز تصاویر۔
    • کاروبار کا فعال ثبوت۔
    • پاسپورٹ کی کاپی (اگر قابل اطلاق ہو/اختیاری ہے)۔
    • ویزہ / ورک پرمٹ / رہائشی اجازت نامہ کی کاپی (اقامہ وغیرہ)۔
    • پچھلے 12 ماہ کے بینک اسٹیٹمنٹ (اصل یا بینک کی طرف سے ڈاک ٹکٹ / نوٹری پبلک کے ساتھ تصدیق شدہ) سفارت خانے کے ذریعے۔
    • روزگار کے ملک یا پاکستان میں کسی بھی قرضے کی سہولت سے متعلق اس کی کاپیاں/ تفصیلات۔
    • تعلیمی قابلیت کی ڈگری / سرٹیفکیٹ کی کاپیاں۔
    • کرائے کی تفصیلات سے متعلق دستاویزات کی کاپی (اگر قابل اطلاق ہو)۔
    • حالیہ کریڈٹ کارڈ بلز کی کاپی۔ (اگر قابل اطلاق ہو)۔
    • گزشتہ 2 سال کے ٹیکس دستاویزات کی کاپیاں (جہاں قابل اطلاق ہو)۔
    • قیام کےملک کی کریڈٹ بیورو رپورٹ۔
  • صرف NRP(s) کی انکم کلبنگ کی اجازت ہے ، جہاں درخواست گزار کے لیے ذکر کردہ تمام دستاویزات شریک درخواست گزار سے بھی درکار ہوں گی۔ انکم کلبنگ نہ ہونے کی صورت میں، درج ذیل دستاویزات درکار ہیں:

    • شریک درخواست گزار کے CNIC/ NICOP کی کاپی۔
    • ہر درخواست گزاروں کی 2 رنگین پاسپورٹ سائز تصاویر۔

روشن اپنا گھر کے لیے درخواست گزار کا طریقہء عمل

  • لیئن بیسڈ فنانسنگ
    • روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ہولڈر روشن اپنا گھر ویب پیج ملاحظہ کرے گا ، درخواست فارم ، پاکستان میں رہنے والے نامزد افراد کی معلومات اور مطلوبہ دستاویزات جمع کرے گا۔
    • بینک درخواست کا تجزیہ کرے گا اور اسے کسی دوسری معلومات / دستاویز درکارہو سکتی ہے۔
    • درخواست گزار فنانسنگ پراپرٹی کی دستاویزات فراہم کرنے کا بندوبست کرے گا (اگر پہلے فراہم نہ کیا گیا ہو)۔
    • بینک کے اطمینان کے بعد ، سہولت منظور کی جائے گی اور درخواست گزار کو مطلع کیا جائے گا۔
    • درخواست گزار کو روشن ڈیجیٹل پی کے آر اکاؤنٹ کھولنا ہوگا (اگر پہلے نہ کھولاہو)۔
    • اگر درخواست گزار پاکستان میں ہے یا منظوری کی تاریخ سے 60 دن کے اندر آیا ہے تو پاکستان میں قانونی معاہدوں پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ بصورت دیگر ، بینک درخواست گزار کے رجسٹرڈ ایڈریس پر قانونی دستاویزات بھیج دے گا۔
    • درخواست گزار دستاویزات پر دستخط کرے گا اور انہیں بینک کے پتے پر واپس بھیج دے گا۔ بیرون ملک رہنے والے شریک درخواست گزاروں کی صورت میں (جہاں درخواست دہندگان نے انتخاب کیا ہو) ، اسی طریقہء کار کو شریک درخواست گزار کے لیے بھی لاگو کیا جائے گا۔
    • پاکستان میں رہنے والے شریک درخواست گزار بھی (اگر درخواست دہندہ نے انتخاب کیا ہے) قانونی دستاویزات پر دستخط کرے گا۔
    • بینک سہولت فراہم کرے گا اور بیچنے والے کے حق میں بینکرز چیک تیار کرے گا۔
    • جائیداد متعلقہ رجسٹرار/سوسائٹی/اتھارٹی آفس میں منتقل کی جائے گی۔
    • بینکر زچیک ٹائٹل ٹرانسفر سمیت تمام ضروری کارروائیوںکی تکمیل کے بعد نامزد کے ذریعے بیچنے والے کو دیا جائے گا۔
    • نامزد شخص ٹائٹل دستاویزات کی کاپیاں فراہم کرے گا جس میں بینک کے ریکارڈ کے لیے سیل ڈیڈ بھی شامل ہے۔
    • روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ہولڈر روشن اپنا گھر ویب پیج ملاحظہ کرے گا ، درخواست فارم ، پاکستان میں رہنے والے کم از کم ایک شریک درخواست گزار کی معلومات اور مطلوبہ دستاویزات جمع کرے گا۔
    • بینک درخواست کا تجزیہ کرے گا اور کسی دوسری معلومات / دستاویز درکارہو سکتی ہے۔
    • درخواست گزار فنانسنگ پراپرٹی کی دستاویزات فراہم کرنے کا بندوبست کرے گا (اگر پہلے فراہم نہ کیا گیا ہو)۔
    • بینک کے اطمینان کے بعد ، سہولت منظور کی جائے گی اور درخواست گزار کو مطلع کیا جائے گا۔
    • درخواست گزار کو روشن ڈیجیٹل پی کے آر اکاؤنٹ کھولنا ہوگا (اگر پہلے نہ کھولاہو)۔
    • اگر درخواست گزار پاکستان میں ہے یا منظوری کی تاریخ سے 60 دن کے اندر آیا ہے تو پاکستان میں قانونی معاہدوں پر عمل درآمد کیا جائے گا بصورت دیگر ، بینک درخواست گزار کے رجسٹرڈ ایڈریس پر قانونی دستاویزات بھیج دے گا۔
    • درخواست گزار دستاویزات پر دستخط کرے گا ، پاکستانی سفارتخانہ سےتوثیق کا بندوبست کرے گا ، اور انہیں بینک کے پتے پر واپس بھیج دے گا۔ بیرون ملک رہنے والے شریک درخواست دہندگان کی صورت میں ، شریک درخواست گزار کے لیے بھی یہی طریقہ لاگو کیا جائے گا۔
    • پاکستان میں رہنے والے شریک درخواست گزار بھی قانونی دستاویزات پر دستخط کریں گے۔
    • بینک سہولت فراہم کرے گا اور بینکر زچیک بیچنے والے کے نام پرتیار کرے گا۔
    • جائیداد متعلقہ رجسٹرار/سوسائٹی/اتھارٹی آفس میں منتقل کی جائے گی۔
    • بینکر ز چیک تمام ضروری کارروائیوںکی تکمیل کے بعد بیچنے والے کے حوالے کیا جائے گا جس میں ٹائٹل ٹرانسفر شامل ہے اور رہن سے مشروط ہے۔
    • بینک تشخیص اور ضروری منظوریوں اور انتظامات کے بعد آف پلان منصوبوں کو شامل کرے گا۔
    • روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ہولڈر روشن اپنا گھر ویب پیج ملاحظہ کرے گا ، درخواست فارم ، پاکستان میں رہنے والے کم از کم ایک شریک درخواست گزار کی معلومات (لائین بیسڈ فنانسنگ کے لیے اختیاری) ، آف پلان پروجیکٹ کا انتخاب ، اور ضروری دستاویزات جمع کرائے گا۔
    • بینک درخواست کا تجزیہ کرے گا اور کسی دوسری معلومات / دستاویز درکارہو سکتی ہے۔
    • بلڈر / ڈیویلپر مطلوبہ فنانسنگ پراپرٹی کی دستاویزات فراہم کرے گا اور بینک کے حق میں لیٹر آف لئین جاری کرے گا۔
    • بینک کے اطمینان کے بعد ، سہولت کو منظور کیا جائے گا اور درخواست گزار کو مطلع کیا جائے گا۔
    • درخواست گزار کو روشن ڈیجیٹل پی کے آر اکاؤنٹ کھولنا ہوگا (اگر پہلے نہ کھولا ہو)۔
    • اگر درخواست گزار پاکستان میں ہے یا منظوری کی تاریخ سے 60 دن کے اندر آیا ہے تو پاکستان میں قانونی معاہدوں پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ بصورت دیگر ، بینک درخواست گزار کے رجسٹرڈ ایڈریس پر قانونی دستاویزات بھیج دے گا۔
    • درخواست گزار دستاویزات پر دستخط کرے گا ، پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے نان لئین بیسڈسہولت کے لیے توثیق کا بندوبست کرے گا/ لئین بیسڈ سہولت کیلئے ملاحظہ کرنے کیلئے ، اور انھیں بینک کے پتے پر واپس بھیجے گا۔ بیرون ملک رہنے والے شریک درخواست دہندگان کی صورت میں ، اسی عمل کو شریک درخواست گزاروں پر بھی لاگو کیا جائے گا۔
    • پاکستان میں رہنے والے شریک درخواست گزار بھی (جہاں قابل اطلاق ہوں) قانونی دستاویزات پر دستخط کریں گے۔
    • بلڈر / ڈیویلپر بینک کو سیکیورٹی دستاویزات اور گارنٹی فراہم کرے گا۔
    • مائل اسٹون پر مبنی ادائیگی کی جائے گی اور قسط وار ادائیگی ایسکرو اکاؤنٹ کے ذریعے کی جائے گی۔
    • تکمیل کے بعد پراپرٹی متعلقہ رجسٹرار/سوسائٹی/اتھارٹی آفس میں منتقل کی جائے گی۔

جنرل پاور آف اٹارنی (جی پی اے) کے لیے طریقہ ءعمل

  • جب درخواست گزار اپنے نام پر غیر منقولہ جائیداد خریدنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرنے سے قاصر ہے ، جسے متعلقہ رجسٹریشن اتھارٹی کی منظوری سے مشروط جی پی اے کے ذریعے خریدا جا سکتا ہے۔ جی پی اے کا عمل درجِ ذیل ہے:
    • درخواست گزار اٹارنی جرنل کے نام (فارمیٹ منسلک ہے) جی پی اے پر دستخط کرے گا اور پاکستانی سفارتخانے کی تصدیق کا بندوبست کرے گا۔
    • درخواست گزار تصدیق شدہ جی پی اے پاکستان میں اپنے وکیل کو بھیجے گا۔
    • اٹارنی، پاکستان میں دفتر خارجہ سے جوابی تصدیق کا بندوبست کرے گا اور اسے متعلقہ رجسٹرار آفس سے رجسٹرڈ کرائے گا۔
    • وکیل اسے رجسٹرار آفس میں جائیداد کے اندراج/منتقلی اور بینکوں کے نام پررہن کے لیے پیش کرے گا۔

الحبیب روشن اپنا گھر ٹیوٹوریلز

اکثر پوچھے جانے والے سوالات

بلڈرز / ڈیویلپرز کیلے اندراج کا طریقہ کار

  • اہلیت کا معیار:
    • بلڈر / ڈیویلپر / ٹیم کے پاس بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے ایک فعال بلڈر ڈویلپر لائسنس ہونا چاہیے ، جہاں قابل اطلاق ہو۔
    • بلڈر / ڈیویلپر / ٹیم کے پاس ترجیحی طور پر پروجیکٹس کی ترقی اور فراہمی کا 3 سال کا ٹریک ریکارڈ ہونا چاہیے۔
      مزید برآں ، اہلیت کا مزید جائزہ لینے کے لیے درج ذیل دستاویزات کی کاپیاں (بطور ضرورت اور قابل اطلاق) حاصل کی جا سکتی ہیں۔
    • بنیادی شمولیت دستاویز (یعنی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ ، میمورنڈم اور آرٹیکل آف ایسوسی ایشن / پارٹنرشپ ڈیڈ وغیرہ) ۔
    • پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی) سرٹیفکیٹ اور تجربے کے سرٹیفکیٹ (یا اگر درخواست زیرِ کارروائی ہے تو درخواست کے ثبوت ) ۔
    • حال ہی میں مکمل ہونے والے پروجیکٹس کی فہرست (اگر کوئی ہے) ، متعلقہ حکام کو جمع کرائے گئے تکمیل کےسرٹیفکیٹس کی کاپیوں کے ساتھ۔
    • تازہ ترین آڈٹ / مینجمنٹ اکاؤنٹس / انکم ٹیکس ریٹرن۔
    • تصوراتی منصوبہ۔
    • پراجیکٹ کے عنوان / ملکیت سے متعلق دستاویزات ، نان انکمبرنس سرٹیفکیٹ / متعلقہ اتھارٹی سے ہاؤسنگ یونٹس کی تعمیر / فروخت وغیرہ کی منظوری۔
    • بینک کے منظور شدہ پینل پر ایک فرم کے ذریعے پراجیکٹ پلاٹ / زمین کی تشخیص۔
    • مالیاتی تخمینوں پر مشتمل مجوزہ منصوبے کی فزیبلٹی ، اور تکمیل کی ٹائم لائنز۔
    • درخواست پر کارروائی کے لیے بینک کی طرف سے درکار دیگر دستاویزات۔
  • بینک بلڈر / ڈویلپر کا اندازہ کرے گا:
    • مکمل ، زیر عمل اور آنے والے منصوبوں کے احاطے کا دورہ۔
    • دستیاب معلومات / دستاویزات کا تجزیہ۔
    • قانونی رائے طلب کرنا۔
  • بینک کے اطمینان کے بعد دونوں فریق ایم او یو / معاہدہ کریں گے۔
  • بلڈر اپنی ویب سائٹ پر اپنے منصوبوں کی اہم خصوصیات کو اپ ڈیٹ کرے گا اور بینک کو لنک فراہم کرے گا۔
  • بینک اپنی ویب سائٹ پر لنک کو اپ ڈیٹ کرے گا ، اور ممکنہ منصوبوں کی اہم خصوصیات کو شامل کر سکتا ہے۔