خواتین زرعی صنعت کاروں کی مالی شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے موجودہ سماجی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے بینک الحبیب لمیٹڈ نے ملک بھر میں خواتین کیلئے الحبیب کامیاب خاتون زرعی فنانس نامی فنانسنگ اسکیم کا آغاز کیا ہے۔
اہم
خصوصیات
اس اسکیم کی اہم خصوصیات درج ذیل ہیں:
فنانسنگ انفرادی خاتون کسان / شریک درخواست گزار / مشترکہ اکاؤنٹ ہولڈرز اور ان فرمز ( جن میں کسی عورت کی فیصلہ سازی کا کردار ہے) کے لیے دستیاب ہے
ترجیحی سروس رعایتی مارک اپ ریٹ پر پیش کی جاتی ہے
قرض کی نوعیت کے لحاظ سے فنانسنگ کی مدت ایک سال سے پانچ سال تک ہے
فنانسنگ روایتی اور اسلامی طریقوں کے تحت دستیاب ہے
فنانسنگ کی حد کا اندازہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے رہنما خطوط اور بینک کی پالیسی/ طریقہ کار کی روشنی میں زرعی کاروباری سرگرمیوں کے حجم کے مطابق کیا جائے گا
کاروباری سائیکل کے مطابق ماہانہ/ سہ ماہی/ ششماہی بنیادوں پر ڈیبٹ سروسنگ