Bahl Desktop Logo Ur

الحبیب ایس ایم ایس بینکنگ

بینک الحبیب اب پیش کرتا ہے ایس ایم ایس بینکنگ۔جو اسمارٹ فون کے بغیر آپ کو دن میں 24 گھنٹے، ہفتے میں 7 دن اپنے بینک سے رابطہ رکھنے کا ایک زبردست اور آسان ذریعہ ہے۔

اہم خصوصیات

  • اسمارٹ فون کا ہونا ضروری نہیں ۔
  • یہ سہولت کسی بھی موبائل فون پر دستیاب ہے جو SMS بھیج یا وصول کرسکتا ہے۔
  • صارفین کبھی بھی،کہیں بھی وقت کی بچت اور فوری بینکاری کی سہولت سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
  • صارفین اپنے ہینڈسیٹ سے چوبیس گھنٹے اپنی ٹرانزیکشنز کی معلومات اور خدمات کی درخواست کر سکتے ہیں۔
  • انٹرنیٹ کنکشن یا موبائل ایپ کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

اہلیت کا معیار

 ایس ایم ایس بینکنگ کی سہولت صرف درج ذیل اکاؤنٹس پر دستیاب ہوں گی

استعمال کا طریقہ

  • تمام موجودہ ویلیو ایڈیڈ ایس ایم ایس الرٹس سبسکرائبرز اس سروس کو استعمال کرنے کے لئے اہل ہوں گے۔
  • اگر آپ نے ابھی تک ویلیو ایڈیڈ ایس ایم ایس الرٹس سروس سبسکرائب نہیں کی ہے:

    اپنے موبائل کے میسیجنگ فیچر پر جائیں اور 17 <space> sub ہندسوں پر مشتمل اکاؤنٹ نمبر <space> نیٹ ورک کے نام کا پہلا اور آخری لفظ ٹائپ کر کے رجسٹرڈ موبائل نمبر سے 8810 پر بھیجیں یا (021)111-014-014پر کال کریں۔

  • براہ کرم الحبیب ایس ایم ایس بینکنگ کے احکام اور عمل کو سمجھنے کے لئے صارف گائیڈ دیکھیں۔ آپ گائیڈ میں کمپنی کے کوڈ آف بلنگ کمپنیوں کو بھی دیکھ سکتے ہیں۔

سروسز

الحبیب ایس ایم ایس بینکنگ کے ذریعے درج ذیل سہولیات حاصل کی جا سکتی ہیں:

Subscription for SMS Service
ایس ایم ایس سروس کے لئے سبسکرپشن
Balance Inquiry
بیلینس سے متعلق معلومات کی درخواست
Mini Statements
مِنی اسٹیٹمنٹ
Last 5 Credit Transactions
آخری 5 کریڈٹ ٹرانزیکشنز
Last 5 Debit Transactions
آخری 5 ڈیبٹ ٹرانزیکشنز
Utility Bill Inquiry
یوٹیلیٹی بل انکوائری
Cheque Book Request
چیک بُک کی درخواست
Mobile Airtime Recharge
موبائل ائیر ٹائم ریچارج
E-Statement Request
ای۔ اسٹیٹمنٹ کی درخواست
Telco Change
ٹیلکو کی تبدیلی

چارجز

بینک الحبیب ایس ایم ایس بینکنگ کے چارجز درج ذیل ہیں:

  • صارفین کی جانب سے (صارفین کے متعلقہ ٹیلی کمیونی کیشن نیٹ ورک کے ذریعے ) ہر میسیج بھیجنے پر موبائل ائیر ٹائم چارج کیا جائے گا ۔
  • اس سروس کے لئے کوئی اضافی بینک چارجز نہیں ہوں گے۔ تاہم بینک اس خدمت کیلئے مستقبل میں اضافی چارجز لگاسکتا ہے۔
اصول/ قواعد و ضوابط ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں