یہ اسکیم فصلوں کی پیداوار کے لیے بیج، کھاد، کیڑے مار ادویات، مزدوری ، فصلوں کے سامان کی بروقت فراہمی کو یقینی بناتی ہے۔جس کے تحت کسان ایک مرتبہ کی دستاویزات (شرائط لاگو) پر تین سال تک کے فنڈز استعمال کر سکتے ہیں ۔
یہ اسکیم کسانوں کو ان کے فارم پر / ان کے فارم سے باہر کی سرگرمیوں کے لئے در کار سر مایہ کی فراہمی میں کام آتی ہے ۔ جس کے تحت الیکٹرانک ویئر ہاؤس رسید (EWR) / فصلوں کی پیداوار اور کسی دوسرے زرعی ذخیرے کے عوض فنانسنگ فراہم کی جاتی ہے ۔ کاروباری خدشات بمطابق اسٹیٹ بینک کی اہل اشیاء ہیں ۔ یہ اسکیم سیڈ پروسیسنگ یونٹس، گوداموں، سائلوز، کولڈ سٹوریجز، زراعت کی پروسیسنگ کو سہو لت دیتی ہے ۔ جس کیلئے پیداوار (پانچ بڑی فصلوں کے علاوہ ) ہیں ۔
یہ اسکیم لائیو سٹاک فارمنگ، پولٹری فارمنگ، فشریز، سیری کلچر، ایپیکلچر، پولٹری/ ڈیری/ فشریز/ گوشت کی پروسیسنگ اس کوکے ذخیرہ کرنے، پیکجنگ، مارکیٹنگ ، فیڈ/ چارہ یونٹس اور ویٹرنری طبی خدمات کیلئے سر مایہ کی ضروریات کو پورا کرتی ہے۔
یہ اسکیم زراعت کے میکانائزیشن کے لیے کسانوں کی مالی ضروریات کو پورا کرتی ہے۔جس کے تحت آپریشنز کیلئے مشینری جیسا کہ ٹریکٹر کے ساتھ اضافی مشینری ، تھریشر/ کمبائن ہارویسٹر/ لیزر لینڈ لیولرز، بوائی مشینیں، سائیلج مشینیں ، فارم کے ڈھانچے کا قیام جیسے کہ ٹنل فارمز، سولر پینلز، سیڈ پروسیسنگ یونٹس کی عمارت اور مشینری، سائلوز، گاؤڈنز، کولڈ سٹوریج وغیرہ کیلئے سر مایہ فراہم کیا جاتا ہے ۔
یہ اسکیم اثاثوں (مویشی/سامان/مشینری) کے حصول کے لیے دستیاب ہے ۔ جس میں ڈیری فارمز/کیٹل فارمز/جانوروں کو فربہ کرنے والے فارمز/مویشی پالنے کے لیے مقامی/درآمد شدہ جانوروں کی خریداری شامل ہے۔
یہ اسکیم فارم کے مختلف اسٹر کچرز کی تعمیر /اریکشن ، آلات/مشینری، ڈیری/ مویشی/ فربہ کرنے / افزائش کے فارمز/ پولٹری فارمز (پرت/ برائلر/ شتر مرغ وغیرہ) کے پروسیسنگ یونٹس ، زمینی فش فارمز، فش ہیچری، ایکواکلچر ، فش بوٹس ، فش کلکشن ، ذخیرہ کرنے کی سہولیات اور پولٹری فیڈ ملز/ ذخیرہ کرنے کی سہولیات/ سائلوز، ونڈا کیلئے ڈھانچے کے قیام ، کنسنٹر یٹ ، سائلیج اور فوڈر کے کاروبار کیلئے بھی مدد فراہم کر تی ہے ۔
یہ سہولت زمینی آبپاشی جیسا کہ ڈرپ/ اسپرنکلر/ پیوٹ سسٹم ، شمسی پینل/ بجلی کی فراہمی کے نظام کے قیام کے لیے دستیاب ہے۔ جس کے تحت بجلی/انجن کی تنصیب /ٹربائن بیسڈ ٹیوب ویلز، موٹر پمپ وغیرہ کی تنصیب پانی کےذرائع کے قیام و لائننگ، زمین کی بحالی ، چھوٹے ڈیموں/کاریز/پانی کے ذخائر/بارش والے علاقوں میں پانی کے ذخیرے ، زمین کی سطح بندی/ لیزر لینڈ لیولنگ وغیرہ میں مدد دی جاتی ہے ۔
اس اسکیم کو ویلیو چین ایگریگیٹرز/ایگری کے ساتھ منسلک کسانوں کی فنڈ/غیر فنڈ پر مبنی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اسکیم چھوٹے کسانوں کی معاہدے کے ذریعے مالی شمولیت کی حمایت کر تی ہے اور پروسیسرز / ایگریگیٹرز کو (گنے / تمباکو / دودھ / گوشت / پولٹری پروسیسنگ یونٹس وغیرہ کے کاشتکار کو فنانس /ڈیفریڈ ادائیگی کے واؤچر وغیرہ ) سہولیات فراہم کرتی ہے ۔
042-36676808
Agri. Business Manager, Agriculture Division, Multan – Pakistan
061-6524116-8
042-36676807
Incharge Agri. Islamic Finance, Agriculture Division, Lahore – Pakistan
042-36603228