پاکستان کی معیشت کا ایک بڑا حصہ زرعی شعبے پر مشتمل ہے کیونکہ یہ صنعتوں کو خام مال فراہم کرتا ہے اور غربت کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ یہ شعبہ مجموعی ملکی پیداوار (GDP)میں 19.31فیصد کا حصہ رکھتا ہے اور منسٹری آف فنانس، پاکستان کے مطابق اسے ملک کا سب سے بڑا آجر کہا جاسکتا ہے کیونکہ ملک کی کُل مزدور قوت کا 38.5 فیصدحصہ اس سے وابستہ ہے۔
پورے زرعی شعبے کو اپنی ترقی اورفروغ کے لیے مالیاتی مدد کی ضرورت ہوتی ہے، اسی لیے بینک الحبیب لمیٹڈ، فصلی اور غیر فصلی سیکٹرز میں زرعی مالیاتی قرضے پیش کرتا ہے۔ آپ اپنی ضرورت کے مطابق فنانسنگ پروڈکٹ کا انتخاب کریں۔
بینک الحبیب لمیٹڈ کے زرعی قرضوں کی پروڈکٹس، صارفین کو زرعی اور غیر زرعی سیکٹرز میں اُن کی مالیاتی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد فراہم کررہی ہیں۔
زرعی پیداوار کی مارکیٹنگ کو فروغ دینے اور پیداوار کو محفوظ کرنے کی گنجائش بڑھانے کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان پیش کرتا ہے، ”فنانس فیسیلیٹی فور اسٹوریج آف ایگریکلچر پروڈیوس (FFSAP)“ جس کی بدولت آپ سائلوس، مال گودام اور سرد خانوں کی تعمیر کے لیے قرضہ حاصل کر سکتے ہیں۔
اور جانیے مویشیوں کی مالی اعانت042-36603228-29
042-36676808
بزنس منیجر ، ایگری کلچر ڈویژن ، ملتان۔ پاکستان
061-6524116-8
042-36676807
انچارج ایگری۔ اسلامک فنانس ، ایگری کلچر ڈویژن ، لاہور۔ پاکستان۔
042-36603228