بینک الحبیب لمیٹڈ کے سرپرست داؤد حبیب گروپ کا بینکاری کے شعبے میں 1920 کی دہائی سے آغاز ہوا۔ اس گروپ نے پاکستان کی مالیاتی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کیا، جس کی بدولت اس نئے ملک کو بینکاری کی خدمات فراہم کرنے میں یہ پہلا ادارہ کہلایا۔
داؤد حبیب گروپ، جو بینک الحبیب لمیٹڈ کاسرپرست ہے، بینکاری کی دنیا کا ایک طویل ریکارڈ رکھتاہے، جس کا آغاز 1920 کی دہائی میں ہوتاہے۔ یہ گروپ، حبیب بینک لمیٹڈ کے بانی ممبران میں سے ہے اور اس نے پاکستان کی مالیاتی اور بینکاری کی ضروریات کو پورا کرنے میں ایک اہم کردار ادا کیا۔یکم جنوری، 1974کو پاکستا ن کے دیگر بینکوں کے ساتھ اسے قومی تحویل میں لے لیا گیا۔ حکومتِ پاکستان کی بعد میں آنے والی نجکاری پالیسی کے تحت داؤد حبیب گروپ کو ایک تجارتی بینک سیٹ اَپ کرنے کی اجازت دی گئی۔
مزید دیکھیںبینک کی بورڈ آف ڈائریکٹر ز مندرجہ ذیل میں سے مشتمل ہے
بورڈ کے بانی ممبر اور چیئرمین جناب عباس ڈی حبیب 50 سال سے زیادہ کا تجارتی، صنعتی بینکنگ کا بین الاقوامی تجربہ رکھتے ہیں ۔ آپ انسٹیٹیوٹ آف بینکرز، پاکستان کے فیلو ممبر بھی ہیں۔ آپ حبیب گروپ کی مختلف تنظیموں میں اعلیٰ انتظامی عہدوں پر فرائض سر انجام دے چکے ہیں اور انٹرنیشنل بینکنگ کاو سیع تجربہ رکھتے ہیں ۔ 1991 میں بینک الحبیب لمیٹڈ کے قیام کے بعدآپ اس کے ڈائریکٹر اور جوائنٹ منیجنگ ڈائریکٹر بن گئے۔ آپ نے 8 مئی 1994 کو بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالیں اور 31 اکتوبر 2016 تک اس عہدے پر خدمات سر انجام دیں۔ آپ 13 جون 2000 سے حبیب انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے بورڈمیں ہیں ۔ آپ نے یکم نومبر 2016 کو بینک الحبیب لمیٹڈ کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالا ۔ آپ 11 اگست 2020 سے بینک کی کُل ملکیتی ذیلی کمپنی الحبیب ایسسٹ مینجمنٹ لمیٹڈ کے بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں۔
جناب عدنان آفریدی نے معاشیات میں بیچلر کی ڈگری اور ہارورڈ یونیورسٹی، یو ایس اے سے قانون میں جیوریس ڈاکٹر کی ڈگری حاصل کی ہے ۔ انہوں نے فروری 2019 میں نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ لمیٹڈ (NITL) کے منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر اپنا عہدہ سنبھالا۔ جناب آفریدی کے پاس بلیو چپ کمپنیز، پبلک سیکٹر اور اسٹارٹ اپ کے چینج مینجمنٹ ، کاروباری تبدیلیوں ، ان میں جدت لانے اور ان کے منافع میں اضافہ کرنے کا 28 سال سے زیادہ کا بین الاقوامی تجربہ ہے۔آپ اپنے کریئر کے دوران مالیاتی خدمات ( فنانشل سروسز) اور کیپٹل مارکیٹس میں اعلی ٰ عہدوں پر فائض رہے ۔ آپ کراچی اسٹاک ایکسچینج کے منیجنگ ڈائریکٹر، اوورسیز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (OICCI) کے سی ای او، نیشنل کلیئرنگ کارپوریشن آف پاکستان (NCCPL) کے چیئرمین کے طور پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں اور سینٹرل ڈپازٹری کمپنی (CDC) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہونے کے علاوہ SECP پالیسی بورڈ کے رکن بھی ہیں۔ وہ پاکستان میں کئی معروف اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے بورڈز میں بطور ڈائریکٹر NITL نمائندگی کرتے ہیں۔ آپ دی کڈنی سینٹر پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ کے بورڈ آف گورنرز میں وائس چیئرمین اور شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کے بورڈ ممبر کے طور پر بھی خدمات پیش کررہے ہیں ۔آپ اولڈ گرامریئنز سوسائٹی کے سابق صدر اور ینگ پریزیڈنٹز آرگنائزیشن (YPO) کے بورڈ ممبر بھی تھے اور فی الحال ینگ پریزیڈنٹز آرگنائزیشن (YPO) ۔ گولڈ پاکستان کے ممبر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ آپ نے اپریل 2019 میں NITL کی طرف سے نامزد ہونے کے بعد بینک الحبیب لمیٹڈ کے بورڈ میں شمولیت اختیار کی۔
جناب انور حاجی کریم نے کامرس میں بیچلر زکی ڈگری حاصل کی ہے اور کاروبار اور صنعت میں 40 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتے ہیں۔آپ کا تعلق الکرم گروپ سے ہے، جو پاکستان کاایک معروف کاروباری گروپ ہے، جو ٹیکسٹائل اور سنینھیٹکس سے متعلق ہے۔ آپ الکرم ٹیکسٹائل ملز (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور اقبال ٹیکسٹائل ملز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو ہیں۔آپ 1991 میں بینک کے قیام کے بعد سے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے بانی رکن ہیں۔
جناب ارشد ناصر نے 2005 سے 2008 تک آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (OGDCL) کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو کے طور پر خدمات انجام دیں۔آپ کی نگرانی میں، OGDCL نے کامیابی کے ساتھ گلوبل ڈپازٹری رسیپٹ (GDR) کا اجراء کیا اور اس کا اندراج لندن اسٹاک ایکسچینج میں کیا گیا۔ نصر صاحب نے اس سے قبل 1998 سے 2004 تک کالٹیکس آئل (شیورون) پاکستان لمیٹڈ کے کنٹری چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دیں،جو کہ پاکستان میں کالٹیکس آئل کی قیادت کرنے والے پہلے پاکستانی تھے۔آپ 36 سال کی سروس کے بعد کمپنی سے ریٹائر ہوئے۔ آپ نے اکنامکس میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے اور 40 سال سے زائد پر محیط ایک وسیع بین الاقوامی کارپوریٹ کیریئر میں فنکشنل اور مینجمنٹ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔ نصر صاحب نے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (OGDCL)، کالٹیکس آئل (شیورون) پاکستان لمیٹڈ، اینگرو کارپوریشن پاکستان لمیٹڈ، اینگرو فرٹیلائزر لمیٹڈ، پاکستان انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کارپوریشن (PIDC)، پاکستان ریفائنری لمیٹڈ(PRL)، ماری گیس کمپنی، امریکن بزنس کونسل آف پاکستان، اور پیٹرولیم انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان کے بورڈز میں بطور ڈائریکٹر خدمات انجام دیں ۔ اس وقت آپ فاسٹ نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز کے بورڈ میں بھی ہیں۔ آپ نے مارچ 2016 میں بینک الحبیب لمیٹڈ کے بورڈ میں شمولیت اختیار کی۔
رازق اسٹیلز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی ڈائریکٹر محترمہ فرحانہ ماؤجی خان کے پاس مقامی اور بین الاقوامی ماحول میں کام کا 30 سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ آپ 1994 سے 2006 تک رزاق اسٹیلز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔آپ نے یونیورسٹی کالج لندن، برطانیہ سے گریجویشن کیا ہے اور انگلینڈ اور ویلز، یوکے میں انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس سے کوالیفائیڈ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں۔ محترمہ فرحانہ ماؤجی خان شبیر ٹائلز اور سیرامکس لمیٹڈ کی ڈائریکٹر بھی ہیں۔ آپ نے اپریل 2019 میں بینک الحبیب لمیٹڈکے بورڈ میں شمولیت اختیار کی۔
Humayun Bashir holds an Electronics Engineering Degree with Finance and Management courses from IBM centers in La Hulpe Belgium / Armonk USA plus courses from Boston University and INSEAD France. He worked 40 years at IBM, in Pakistan and Middle East headquarters Dubai and was CEO IBM Pakistan for 16 years till June 2016. Currently, he is an advisor of E.ocean, Country Advisor of Dun & Bradstreet and Independent Director on the Boards of Bank AL Habib Limited, State Life Insurance Corporation of Pakistan, & Khushhali Microfinance Bank Limited. He is offering SME & Advisory services for corporate governance, marketing, strategy, IT, Conversational Commerce, DIGITAL/AI/Analytics, startups & incubators support, plus Consulting and Payment solutions journey. In past 15 years, he served as independent director & Chairman NCCPL (7 years), Chair PSX IT Steering committee (3 years), Advisor to NBP boards IT digital committee (4 years), Independent Director on Boards of NBP mutual funds, SILKBANK, Linde/POL, Karachi Port- KPT, Export Processing Zone Authority, Foree fintech, MIT-EP and ICCBS Incubator. Elected President of American Business Council (ABC) 2011 and President of Overseas Investors Chamber of Commerce & industry (OICCI) 2012.
جناب محمد رفیق الدین مہکاری بیچلر ڈگری کے حامل ہیں اور بین الاقوامی اور ملکی بینکاری میں 43 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتے ہیں۔ جناب مہکاری نے جون 2008 سے مئی 2013 تک عسکری بینک لمیٹڈ کے صدر اور چیف ایگزیکٹو کے طور پر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایکسچینج پالیسی ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ وہ تمام بینکاری کی تمام جہتوں بشمول آپریشنز، کریڈٹ، ٹریژری، غیر ملکی زرمبادلہ، فنڈ کا نظم ونسق اور سرمایہ کاری بینکاری میں ہرطرح کا اور ہمہ گیر تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے عسکری انوسٹمنٹ مینجمنٹ لمیٹڈ، خوشحالی مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ، 1- لنک لمیٹڈ، اور ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے بورڈ میں بطور ڈائریکٹر بھی خدمات سر انجام دی ہیں۔ جناب مہکاری اس وقت امداد فاؤنڈیشن، انفاق فاؤنڈیشن اور سینٹر فار ڈیولپمنٹ آف سوشل سروسز کے گورننگ بورڈ کے ممبر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے جون 2022 میں بینک الحبیب لمیٹڈ کے بورڈ میں شمولیت اختیار کی۔
جناب مرتضیٰ ایچ ۔حبیب نے ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی، امریکہ سے فنانس میں بیچلر زکی ڈگری حاصل کی ہے، اور کاروبار اور صنعت میں 25 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتے ہیں۔ آپ اس وقت حبیب شوگر ملز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیں، اور حبیب گروپ کی کئی دیگر کمپنیوں میں ڈائریکٹر شپس بھی رکھتے ہیں۔ آپ گروپ کی سماجی بہبود کی سرگرمیوں میں سرگرم عمل ہیں۔ 1991 میں بینک کے قیام کے بعد سے آپ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے بانی رکن ہیں، سوائے ایک سال کے وقفے کے۔
جناب کمیل آر۔ حبیب بزنس اکنامکس میں یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے گریجویٹ ہیں اور 35 سال سے زیادہ کا تجارتی، صنعتی اور بینکنگ کا تجربہ رکھتے ہیں۔ آپ 1991 میں بینک کے قیام کے بعد سے بورڈ کے بانی ممبر اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیں۔ اس سے پہلے آپ ال غازی ٹریکٹرز لمیٹڈ کے ریزیڈنٹ ڈائریکٹر تھے۔آپ بنک کے آغاز سے ہی اس کے آپریشنز میں فعال رہے ہیں۔ آپ اینٹرپرائز رسک اور کارپوریٹ حکمت عملی پر بہتر نگرانی اور فراڈ انویسٹی گیشن یونٹ کی نگرانی کی ذمہ دار یاں سنبھالتےہیں۔ آپ 3 اکتوبر 2017 سے حبیب انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے بورڈ میں شامل ہیں۔
سید مظہر عباس نے بیروت کی امریکن یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی۔آپ کمرشل بینکنگ میں 45 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتے ہیں ، جس میں حبیب بینک لمیٹڈ اور بینک الحبیب لمیٹڈ میں سینئر ایگزیکٹو عہدوں پر کام کا تجربہ بھی شامل ہے۔ آپ کے پاس بحرین، لبنان، فرانس، برطانیہ، مصر، اور ہانگ کانگ سمیت کئی ممالک میں بین الاقوامی بینکنگ کا وسیع تجربہ ہے۔آپ نے 1992 میں بینک الحبیب لمیٹڈ میں سینئر ایگزیکٹو کے طور پر شمولیت اختیار کی اور 2000 میں اس کے ڈائریکٹر بنے۔
جناب منصور علی خان یکم نومبر، 2016 کو بینک کے چیف ایگزیکٹو مقرر ہوئے۔ وہ 1994 سے بینک سے وابستہ ہیں اور کئی عہدوں پر اپنے فرائض سر انجام دے چکے ہیں جن میں زونل ہیڈ، گروپ ہیڈ اور چیف آپریٹنگ آفیسر کے عہدے شامل ہیں۔ حبیب ایسیٹ مینجمنٹ لمیٹڈ کے بورڈ میں نامزد ڈائریکٹر ہیں اور بینک کی کئی انٹرنل کمیٹیز کے چیئر مین /ممبر بھی ہیں۔ اس سے قبل، جنوری 1985 سے مارچ 1992 تک وہ بینک آف کریڈٹ اینڈ کامرس انٹر نیشنل (پاکستان، دبئی، متحدہ عرب امارات، یمن)میں کئی عہدوں پر اپنے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔ جناب منصور انسٹیٹیوٹ آف بینکرز، پاکستان کی کونسل کے ممبر بھی ہیں۔وہ کئی کورسز /ٹریننگز میں شرکت کرچکے ہیں جن میں جنوری، 2016 میں انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (IBA)کا ڈائریکٹر ز ٹریننگ پروگرام بھی شامل ہے۔ وہ بزنس ایڈ منسٹر یشن (بینکنگ اینڈ فنانس) میں ماسٹر کی ڈگری رکھتے ہیں اور تجارتی بینکاری میں وسیع تجربے کے حامل ہیں۔
الحمد اللہ، پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی لمیٹڈ (PACRA) نے بینک کی طویل مدتی اینٹیٹی ریٹنگز کو AAA(ٹرپل اے) پر اپ گریڈ کر دیا ہے۔ یہ ریٹنگز، کم ترین کریڈٹ رسک کی نشاندہی کرتی ہیں،جس سے بروقت ادائیگیوں کے لئے غیر معمولی صلاحیت کی عکاسی ہوتی ہے۔ بینک کی قلیل مدتی ریٹنگ کو A1+ (A ون پلس) پر برقرار رکھا گیا ہے۔ ہمارے غیر محفوظ، ماتحت TFCs کی ریٹنگز کو بھی TFC-2018کے لئے AA+ (ڈبل اے پلس)، اور TFC-2017(پر پیچوئیل) کیلئے AA (ڈبل A) میں اپ گریڈ کیا گیا ہے۔
مزید دیکھیںبینک الحبیب، کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کی مکمل طور پر ذمہ داری لیتا ہے اور سرگرمیوں کی ایک طویل فہرست میں حصہ لے کر اس ذمہ داری کو بخوبی پورا کرتا ہے، جس میں شامل ہے:
سال کے دوران، خدمت ِ خلق کے لیے عطیات کے ذریعے 159.8 ملین پاکستانی روپے جمع کیے گئے، جس کا مقصد لوگوں کی سماجی و تعلیمی ترقی اور فلاح و بہبود ہے۔
توانائی کا بچاؤ، ماحولیاتی تحفظ اور غیر ضروری روشنی پر پابندی کے ذریعے پیشہ ورانہ تحفظ اور صحت، تمباکو نوشی پر کنٹرول کے قانون اور ”سگریٹ سے پاک ماحول“ اور کام پر محفو ظ اور صحت مندانہ ماحول فراہم کرنا۔
Habib Esmail, founder of Habib Group, started his career in Bombay in 1891 at the age of 13 on a salary of Rs. 5 per month in a firm that dealt in copper and brass utensils. He worked day and night, arriving before the shop opened, staying till late in the night, and then walking home to save money on conveyance. No wonder that in the short span of five years, at the age of 18, he was made a partner in the firm. Even at that young age, he had established an excellent reputation for honesty, hard work, fair play, trustworthiness, humility. These values continue to guide the activities of Habib Group to this day.

M-00449 (نیا سی یو آئی این نمبر:) 0025432
رجسٹر شدہ دفتر: 126-C، اولڈ بہاولپور روڈ، ملتان
فون: (92-61) 4580314-16
فیکس: (92-61) 4582471
میکیننز بلڈنگ، آئی آئی چندریگر روڈ، کراچی
فون: (92-21) 32412421, 32446916, 111-786-110
فیکس: (92-21) 32419752
Copyright © 2024 - Bank AL Habib
Created by The Marketing Unit