Bahl Desktop Logo Ur

بینک الحبیب ماسٹر کارڈ کریڈٹ کارڈز اور ویزہ ڈیبٹ کارڈز اب بالترتیب ماسٹر کارڈ سیکیور کوڈ اور (VBV) "Verified by VISA کے ذریعے محفوظ ہیں، جو انٹرنیٹ پر مبنی لین دین کے لیے جدید ترین 3Dسیکیور پلیٹ فارم استعمال کرتا ہے۔

3D سیکیور ایک جدید ترین ٹیکنالوجی ہے جس کا مقصد کارڈ ہولڈر کی جانب سے کی گئی ہر لین دین کی تصدیق کے ذریعے آن لائن سیکیورٹی کو بہتر بنانا ہے تاکہ آپ اپنے کارڈ کو زیادہ اعتماد اور سکون کے ساتھ استعمال کریں۔ اس سروس کے ذریعے ، جب آپ اپنا بینک الحبیب ماسٹر کارڈ کریڈٹ کارڈ اور ویزہ ڈیبٹ کارڈ ان ویب سائٹس پر استعمال کرتے ہیں جو بالترتیب ماسٹر کارڈ سیکیور کوڈ اور "VISA Secured" دکھاتی ہیں، تو آپ کو اپنا لین دین مکمل کرتے ہی ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے ایکون ٹائم پاس ورڈ (OTP) موصول ہوگا۔

اپنے کارڈز پر ای کامرس ٹرانزیکشنز کی سروس ایکٹیویشن کے لیے براہ کرم ہمارے 7/24 کال سینٹر پر کال کریں۔

نوٹ: ویزا اور پے پاک ڈیبٹ کارڈز کی ای کامرس ٹرانزیکشن کی یو میہ لمٹس POS کی لمٹس کی حد کے مساوی ہے۔

قواعد/شرائط و ضوابط ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

3D سیکیور فعال کرنے کا طریقہ

1
کسی بھی 3D سیکیور ویب سائٹ پر آن لائن خریداری کریں
2
ادائیگی کے سیکشن میں اپنے کارڈ کی تفصیلات درج کریں
3
آپ کو 6 ہندسوںپر مبنی OTP کے ساتھ ایک SMS اور ای میل (اگر دستیاب ہو) موصول ہوگا
4
او ٹی پی اسکرین پر بینک کی جانب سے بھیجا گیا 6 ہندسوں کا OTP درج کریں
5
سبمٹ کرانے پر، آپ کے لین دین کی کارروائی کی جائے گی

انتباہ

  • بینک الحبیب کسی بھی اور تمام کارروائیوں ، ذمہ داریوں، دعووں، نقصانات، اخراجات اور ان اخراجات کے لیے جو بینک الحبیب کی طرف سے انٹرنیٹ سیشن کی کارروائی سے متعلق یا اس کے نتیجے میں پیدا ہوتا ہے، معاوضہ ادا کرتا ہے۔
  • آن لائن لین دین کرنے کے لیے Non 3D سیکیور ویب سائٹ استعمال ہونے کی صورت میں، OTP نہیں دیاجائے گا اور تمام واپسیوںکی ذمہ داری مرچنٹ کی ہوگی۔ لہذا، براہِ مہربانی Non 3D سیکیور ویب سائٹس استعمال کرنے سے گریز کریں۔
  • بینک الحبیب فون، ایس ایم ایس یا ای میل کے ذریعے آپ کی ذاتی معلومات، ڈیبٹ/کریڈٹ کارڈ نمبر، PIN، OTP یا CVV مانگنے کے لیے آپ سے کبھی رابطہ نہیں کرے گا، اور یہ ایسے کسی بھی قسم کے کسی بھی قسم کے نقصان یا اخراجات کا ذمہ دار نہیں ہوگاجو آپ کی جانب سے مذکورہ بالا معلومات کے بارے میں کسی بھی انکشاف سے پیدا ہوتا ہے ۔
  • اپنے کارڈ پر ای کامرس سروس ایکٹیویٹ کرنے کے لیے براہ کرم ہمارے 7/24 کال سینٹر (+92-21) 111-014-014پر رابطہ کریں۔

اکثر پوچھے جانے والے سوالات