اپنے دائرہ کار کو وسعت دیں اور ایک بااختیار کاروباری فرد کے طور پر آگے بڑھیں ۔
ری فنانس اسکیم آپ کو اپنے خوابوں کو پورا کر نے میں مدد دے گی ۔ اس اسکیم کے ذریعے آپ خود ذاتی اسٹارٹ اپ بنا کر اپنی صلاحیتوں کا بہترین استعمال کرتے ہوئے مالی طور پر خود مختار بن سکتی ہیں ۔
اس اسکیم کا مقصد خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانا اور مالیاتی خدمات تک آسان رسائی فراہم کرنا ہے۔
یہ ری فنانس اسکیم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے متعارف کرائی گئی ہے تاکہ خواتین جن کاروباروں کی ملکیت ر کھتی ہیں اُن کی فنڈنگ کی ضرورت کو پورا کیا جا سکے ۔ چاہے یہ ضرورت کاروبار کے آغاز یا موجودہ کاروبار کو بڑھانے کی غر ض سے ہی کیوں نہ ہو ۔ اس اسکیم کے لئے مارک اپ ریٹ 5% سے کم ہے۔
*اگر ضروری ہو تو بینک اضافی دستاویز طلب کر سکتا ہے۔
فنانسنگ حاصل کرنے والوں کو درج ذیل اہلیت کے معیار پر پورا اترنا چاہیے:
اسکیم کے تحت فنانسنگ نئے کاروباری اداروں کے قیام یا موجودہ اداروں کی توسیع کے لیے فراہم کی جاتی ہے۔
فنانسنگ ملک بھر کی کاروباری خواتین کے لئے 5 سال تک کی مدت کے لیے دستیاب ہوگی جس میں زیادہ سے زیادہ چھ ماہ تک کی رعایتی مدت بھی شامل ہے۔
اسکیم کے تحت زیادہ سے زیادہ فنانسنگ کی حد پچاس لاکھ روپے (5 ملین روپے) ہوگی۔
اس سہولت کے تحت مارک اپ ریٹ 5% سالانہ (p.a.) ہے۔
قرض لینے والے قرضوں کی ادائیگی رعایتی مدت کے بعد برابر سہ ماہی اقساط میں کرسکتے ہیں (اگر کوئی ہو)
بغیر کسی معاوضے کے جلدسیٹلمنٹ کیا جا سکتا ہے۔