Bahl Desktop Logo Ur

نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس

بینک الحبیب نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے معاشی مقاصد کے حصول کے سلسلے میں معاونت کی ہے۔ بینک اب نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس (این پی سیز) پیش کررہاہے، جو حکومتِ پاکستان کی جانب سے پاکستانی روپے، امریکی ڈالرز،گریٹ بریٹن پا ؤنڈز اور یورو میں جاری کردہ سرٹیفیکیٹس ہیں جو مختلف مدتوں کیلئے رسک سے پاک پُر کشش منافع فراہم کرتے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نیا پاکستان سرٹیفیکیٹ کا واحد متولی ہے جبکہ بینک الحبیب اس کے ایجنٹ کی حیثیت سے کام کر رہا ہے۔ سرٹیفیکیٹ کی بکنگ، اسٹیٹ بینک کی جانب سے سر ٹیفیکیٹ کے اجراء سے مشروط ہے۔


سرٹیفیکیٹ میں سرمایہ کاری کریں حوالہ نمبر کے ساتھ کارروائی کیلئے مشترکہ اکاؤنٹ ہولڈر کی تصدیق

اہلیت کا معیار

  • الحبیب روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ (آر ڈی اے) ہولڈرز (اکیلے اور مشترکہ طور پر چلائے گئے)
  • سرٹیفیکیٹس میں سرمایہ کاری کے لئے رقم بیرون ملک سے بھیجنا ضروری ہے۔

کرنسی

  • سرٹیفیکیٹس پاکستانی روپے، امریکی ڈالرز،گریٹ بریٹن پا ؤنڈز اور یوروکرنسیوں میں بک کرائے جا سکتے ہیں۔

سرمایہ کاری کرنے کا طریقہ

سرمایہ کار درخواست الحبیب روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ویب پیج کے ذریعے جمع کرائے گا اور سرمایہ کاری کی تفصیلات مثلاً اکاؤنٹ نمبر، مدت، کرنسی اور سرمایہ کاری کیلئے جمع کرائی جانے والی رقم فراہم کرے گا۔ اس کے بعد خریداری یا سرٹیفیکیٹ کیلئے صارفین کے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے رقم کی کٹوتی کی جائے گی۔

کم سے کم سرمایہ کاری

  • کم از کم 5,000 امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری، جو 1000 ڈالر کے ضرب پر مشتمل ہو
  • کم از کم 100,000 پاکستانی روپے کی سرمایہ کاری، جو 10,000 پاکستانی روپے کے ضرب پر مشتمل ہو
  • کم از کم 5,000گریٹ بریٹن پاؤنڈز کی سرمایہ کاری، جو 1,000گریٹ بریٹن پاؤنڈز کے ضرب پر مشتمل ہو
  • کم از کم 5,000یوروکی سرمایہ کاری، جو 1,000 یوروکے ضرب پر مشتمل ہو

شرحِ منافع اور مدت

میعاد پاکستانی روپے کی شرح امریکی ڈالر کی شرح برطانوی پاؤنڈ کی شرح یورو کی شرح منافع کی ادائیگی (کوپن کی ادائیگی)
3 ماہ 21.00 فیصد 8.25فیصد 7.25 فیصد 6.25فیصد مدت کے اختتام پر
6 ماہ 21.25  فیصد 8.50  فیصد 7.50  فیصد 6.50 فیصد مدت کے اختتام پر
12 ماہ 21.50 فیصد 9.00  فیصد 8.00  فیصد 7.00  فیصد مدت کے اختتام پر
3 سال 17.50 فیصد 8.00  فیصد 7.50  فیصد 6.50 فیصد سال میں دو مرتبہ
5 سال 15.00 فیصد 8.00 فیصد 7.50 فیصد 6.50  فیصد سال میں دو مرتبہ

قبل از وقت رقم نکلوانے کی سہولت

  • ۔ سرٹیفیکیٹس قبل از وقت کیش کروائے جا سکتے ہیں (مدت پوری ہونے سے قبل رقم نکلوائی جا سکتی ہے)
  • 3 ماہ سے قبل سر ٹیفیکیٹس کیش کرانے کی صورت میں کوئی منافع نہیں دیا جائے گا۔
  • 3 ماہ کے بعد قبل از وقت کیش کروائے جانے والے سرٹیفیکیٹس کا منافع / آمدنی، اس کی قریب ترین مکمل میعاد کے حساب سے دیا جائے گا۔ ۔ (براہِ مہر بانی خاکے کیلئے کلک کریں)

سرٹیفیکیٹس کی معیاد کی تکمیل

سرٹیفیکیٹس کی معیاد مکمل ہوتے ہی اس کی آمدنی اسی دن بینک کی جانب سے سرمایہ کار کے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں جمع ہوجائے گی۔

تعطیلات کی صورت میں، تعطیل کے بعد آنے والا اگلا کاروباری دن ،تاریخ / منافع کا دن تصور کیا جائے گا۔ تعطیلات کے دوران کسی قسم کامنافع نہیں دیا جائے گا۔

زکوٰۃاور ٹیکس

زکوٰۃ: : سرٹیفیکیٹس، لازمی طور پر زکوٰۃ کی کٹوتی سے مثتثنیٰ ہوں گے۔

ٹیکس: منافع پر 10فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوگا۔

عمومی ہدایات

  • وقتاََ فوقتاََ دیئے جانے والے منافع یا ادائیگی کی اصل تاریخ پر تعطیل کی صورت میں، تعطیل کے بعد آنے والا اگلے کاروباری دن کومنافع / ادائیگی کی تاریخ تصورکیا جائے گا۔ ایسی صورت میں، تعطیلات کی مدت کے لئے کوئی منافع نہیں ہوگا۔
  • سرٹیفیکیٹ پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے سیکیورٹی کی حیثیت سے کے حامل ہونگے جو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی تجویز کردہ شرائط سے مشروط ہوں گے۔
  • سرٹیفیکیٹس قابلِ منتقلی نہیں سوائے اس کے کہ اگر متعلقہ قوانین کے تحت ضرورت ہو۔
  • ۔ اگر سرمایہ کار قواعد و ضوابط کے تحت ضروری ضروریات پر عمل نہیں کرتا ہے تو اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور بینک الحبیب کے پاس سرمایہ کاری کی درخواست قبول کرنے یا مسترد کرنے کا حق ہے۔
  • معیاد پوری ہونے کی تاریخ کے بعدسر ٹیفیکیٹ کی خود بخود دوبارہ سرمایہ کاری یا رول آور نہیں کیا جائے گا۔
  • ۔ مذکورہ بالا ہدایات وقتاََ فوقتاََ ہونے والی تبدیلوں سے مشروط ہیں۔

نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس ٹیوٹوریل

اکثر پوچھے جانے والے سوالات

  • نیا پاکستان سرٹیفیکیٹ (این پی سی) کیا ہے؟

    نیا پاکستان سرٹیفیکیٹ (این پی سی) ایک مستقل انکم سیکیورٹی ہے جو ڈیبٹلی طور پر حکومت پاکستان کی جانب سے این پی سی رولز 2020 کے مطابق پبلک ڈیبٹ ایکٹ 1944 کے تحت وضع کی گئی ہے۔ یہ ایک محفوظ سرمایہ کاری ہے جو امریکی ڈالرز اور پاکستانی روپے میں جاری کئے گئے ہیں اور اس کا سہرہ حکومتِ پاکستان کے سر ہے۔نیا پاکستان سر ٹیفیکیٹس مختلف میچوریٹیز،میعاد اور منافع کی فریکوئینسیوں کے حامل نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس پر درج ذیل منافع کی شرح میں دستیاب ہیں۔

    میعاد پاکستانی روپے کی شرح امریکی ڈالر کی شرح برطانوی پاؤنڈ کی شرح یورو کی شرح منافع کی ادائیگی (کوپن کی ادائیگی)
    3 ماہ 15.00 فیصد 7.00فیصد 5.50 فیصد 4.00 فیصد مدت کے اختتام پر
    6 ماہ 15.25  فیصد 7.20 فیصد 6.00  فیصد 4.50 فیصد مدت کے اختتام پر
    12 ماہ 15.50  فیصد 7.50 فیصد 7.00  فیصد 5.00  فیصد مدت کے اختتام پر
    3 سال 14.00 فیصد 8.00  فیصد 7.50  فیصد 6.50 فیصد سال میں دو مرتبہ
    5 سال 13.50فیصد 8.00 فیصد 7.50 فیصد 6.50 فیصد سال میں دو مرتبہ
  • جی ہاں، نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس محفوظ ہیں اور پورے بھروسے کے ساتھ جاری کئے گئے ہیں اور انھیں حکومتِ پاکستان کی سر پرستی حاصل ہے۔

  • بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے قومی شناختی کارڈ (این آئی سی او پی) یا پاکستان اوریجن کارڈ (پی او سی) رکھنے والے غیر مقیم پاکستانی، اور بیرون ملک اثاثوں کا اعلان کرنے والے رہائشی پاکستانی غیر ملکی کرنسی ویلیو اکاؤنٹ (ایف سی وی اے) اور نان ریذیڈینس پاکستانیز روپی ویلیو اکاؤنٹ(این آر وی اے) کے ذریعے نیا پاکستان سر ٹیفیکیٹس میں سرمایہ کاری کرنے کے اہل ہیں۔ اکاؤنٹ (این آر وی اے) اکاؤنٹ کو روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس (آر ڈی اے) کے نام سے مارکیٹ کیا جارہا ہے۔

  • بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے قومی شناختی کارڈ (این آئی سی او پی) یا پاکستان اوریجن کارڈ (پی او سی) رکھنے والے غیر مقیم پاکستانی، اور بیرون ملک اثاثوں کا اعلان کرنے والے رہائشی پاکستانی غیر ملکی کرنسی ویلیو اکاؤنٹ (ایف سی وی اے) اور نان ریذیڈینس پاکستانیز روپی ویلیو اکاؤنٹ(این آر وی اے) کے ذریعے نیا پاکستان سر ٹیفیکیٹس میں سرمایہ کاری کرنے کے اہل ہیں۔ اکاؤنٹ (این آر وی اے) اکاؤنٹ کو روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس (آر ڈی اے) کے نام سے مارکیٹ کیا جارہا ہے۔

  • پاکستانی روپے کی سرمایہ کاری کی حد کم از کم 100,000 پاکستانی روپے ہے، جو 10,000 پاکستانی روپے کے ضرب پر مشتمل ہو اور اس کی زیادہ سے زیادہ کوئی حد نہیں ہے۔امریکی ڈالر،بر طانوی پاؤنڈاور یورو میں سر مایہ کاری کی حد کم از کم 1,000 ہے، جو 500  امریکی ڈالر،برطانوی پاؤنڈ اور یورو کے ضرب پر مشتمل ہو اور اس کی زیادہ سے زیادہ کوئی حد نہیں ہے۔

  • جی ہاں! نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس کی قبل از وقت انکیشمینٹ کی اجازت ہے۔ سرمایہ کار معیاد پوری ہونے کی تاریخ سے قبل، اس کی سرمایہ کاری کی رقم مکمل یا جزوی طور پر واپس لے سکتے ہیں۔ قبل از وقت انکیشمینٹ کی آمدنی کا حساب کتاب سرٹیفکیٹس کی قریبی مختصر مدت کے مساوی منافع کی شرح کے حساب سے کیا جائے گا۔ مثال کے طور پر، ایک 12 ماہ کے این پی سی کا سرمایہ کار آٹھ ماہ کے بعد اپنی سرمایہ کاری واپس لے لیتا ہے تو ایسی صورت میں، وہ قبل از وقت انکیشمینٹ کی تاریخ تک منافع کا مستحق ہوگا، جس کی شرح سے طے شدہ واپسی 6 ماہ کے نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس پر لاگو ہوگی۔ تاہم، 3 (تین) ماہ مکمل ہونے سے قبل سرٹیفیکیٹ کی صورت میں کوئی منافع نہیں دیا جائے گا۔ مزید یہ کہ نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس میں اجازت دی گئی کم سے کم سرمایہ کاری کو کم کرنے کے لئے جزوی انکیشمینٹ کی اجازت نہیں دی جائے گی (یعنی 1,000امریکی ڈالر،برطانوی پاؤنڈ اور یورو یا10,000پاکستانی روپے)۔

  • جی ہاں! اگر کوئی سرمایہ کار کسی بھی منظور شدہ غیر ملکی کرنسی میں اپنا فارن کرنسی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ مینیج کرتا ہے، تو وہ امریکی ڈالرامریکی ڈالر،برطانوی پاؤنڈ اور یورو میں نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس میں سرمایہ کاری کرسکتا ہے۔ اس طرح کے معاملات میں، بینک لین دین کے وقت مروجہ شرح ِتبادلہ کو لاگو کرکے، امریکی ڈالر،برطانوی پاؤنڈ اور یورو کی مالیت والے نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس میں درخواست کی گئی رقم کے مساوی رقم کی سرمایہ کاروں کے اکاؤنٹ سے کٹوتی کرے گا۔

  • میچورٹی پر رقم، قبل از وقت انکیشمینٹ، اور وقتاََ فوقتاََکوپن پر ملنے والا منافع (جہاں لاگو ہوتا ہے)، صرف سرمایہ کار کے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں جمع کیا جائے گا۔ منافع یا ادائیگی کی اصل تاریخ پر تعطیل کی صورت میں، تعطیل کے بعد آنے والا اگلا کاروباری دن منافع / ادائیگی کی تاریخ تصورکیا جائے گا۔ ایسی صورت میں، تعطیلات کی مدت کے لئے کوئی منافع نہیں ہوگا۔

  • جی نہیں! نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس رولز2020کے مطابق، نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس زکوٰۃ کی کٹوتی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

  • جی ہاں! نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس پر منافع 10فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس سے مشروط ہے۔ غیر رہائشی پاکستانیوں کو کسی قسم کا ٹیکس جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہے، اگر ان کا پاکستان ذریعہء آمدنی صرف نیا پاکستان پر حاصل کردہ منافع ہو تو۔

  • جی ہاں،نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس رول2020کے تحت، پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے سرٹیفیکیٹس کو بطور ضمانت استعمال کیا جا سکتا ہے،جو کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی شرائط سے مشروط ہیں۔

  • سرمایہ کار کی وفات کی صورت میں، ادائیگی(پرنسپل یا منافع،اگر کوئی ہو) وفات پانے والے سرمایہ کار کے قانونی ورثاء کے جا نشینی کے سرٹیفیکیٹ یا اس کی مساوی دستاویزات کے مطابق عمل میں لائی جائے گی۔

  • جی نہیں، سرمایہ کار بیرونِ ملک رہتے ہوئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس میں سرمایہ کاری کر سکتا ہے اور اسے ان کیش کروا سکتا ہے۔

  • میچورٹی کی تاریخ کے بعد سرٹیفیکیٹس خود بخود دوبارہ انویسٹ یا رول اوور نہیں کئے جائیں گے۔ صارف کو دوبارہ سرمایہ کاری کیلئے کارروائی کرنا ہو گی۔

  • سرمایہ کار کی وفات کی صورت میں، ادائیگی(پرنسپل یا منافع،اگر کوئی ہو) وفات پانے والے سرمایہ کار کے قانونی ورثاء کے جا نشینی کے سرٹیفیکیٹ یا اس کی مساوی دستاویزات کے مطابق عمل میں لائی جائے گی۔

  • سرٹیفیکیٹس قابلِ منتقلی نہیں ہیں ماسوائے اس کے کہ متعلقہ قوانین کے تحت اس کی ضرورت ہو۔