بینک الحبیب صارفین کے ساتھ منصفانہ برتاؤ کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ہماری صارفین کے ساتھ ہماری منصفانہ سلوک (FTC) کی پالیسی درج ذیل اصولوں پر مشتمل ہے :
- صارفین کے ساتھ منصفانہ اور انتہائی خوش اخلاقی سے پیش آنا
- بزرگ شہر یوں اور معذور افراد کو تمام برانچز میں ترجیحی خدمات پیش کر نا
- ایسی مصنوعات اور خدمات تخلیق کرنا جو ہمارے صارفین کی بینکاری کی ضروریات کو پورا کرسکیں
- موجودہ اور آئندہ کے صارفین کو منتخب کرنے کے قابل بنانے کے لیے بنیادی ، مکمل اور درست مصنوعات اور خدمات کی معلومات فراہم کرنا
- مصنوعات اور خدمات مارکیٹ کے مطابق مناسب اور مسابقتی قیمتو ں پر فراہم کر نا
- شفاف اور مو ثر شکایات کے حل کے طریقہ کار کے ذریعے صارفین کی شکایات کا بروقت ازالہ کرنا
- خدمات کو بہتر بنانے کے لیے صارفین کی رائے کا خیر مقدم کر نا