ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن (ڈی پی سی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا ایک ذیلی ادارہ ہے اور اس نے ڈی پی سی ایکٹ 2016 کی شق کے تحت نے کام کا آغاز کیاہے۔ کارپوریشن کا مقصد، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ناکام قرار دیئے جانے کی صورت میں اہل ڈپازٹرز کو معاوضہ دینا ہے۔
اس مقصد کے لیے ، کارپوریشن نے تمام اہل ڈپازٹرز کے لیے فی ڈپازٹر فی بینک بنیاد پر 500،000 روپے تک کی محفوظ رقم کا تعین کیا ہے۔ یہ رقم اہل ڈپازٹرزکو صرف اس صورت میں قابل ِ ادائیگی ہے جب کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کسی بینک کو ناکام بینک قرار دے اور یہ اور صورت میں قابل ادائیگی نہ ہو۔
مزید معلومات اور وضاحت کے لیے ، اکثر پوچھے گئے تفصیلی سوالات (FAQs) تیار کیے گئے ہیں اور DPC کی ویب سائٹ http://www.dpc.org.pk/ پر شائع کیے گئے ہیں۔