الحمدللہ، پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی لمیٹڈ (PACRA) نے بینک کی طویلالمدتی اینٹائٹی اور قلیل المدت اینٹائٹی کی درجہ بندی بالترتیب AAA (Triple A) اور A1+ (A One plus) پر برقرار رکھی ہے۔ یہ طویل المدتی کریڈٹ ریٹنگ AAA (Triple A) کریڈٹ رسک کی سب سے کم توقع کے ساتھ اعلیٰ ترین کریڈٹ کے معیار کی نشاندہی کرتی ہے اور مالی وعدوں کی بروقت ادائیگی کے لیے غیر معمولی صلاحیت کی دلیل ہے۔
ہمارے غیر محفوظ شدہ، ماتحت ٹرم فنانس سرٹیفکیٹس (TFCs) کی درجہ بندی TFC-2018، TFC-2021 اور TFC-2022 کے لیے AAA (Triple A) اور TFC-2017 (ناقابل تغیر ) اور TFC-2022 (مستقل) کے لیے AA+ (ڈبل اے پلس) ہیں۔ یہ ریٹنگز کریڈٹ رسک کی سب سے کم توقع کے ساتھ اعلیٰ ترین کریڈٹ کے معیار کی نشاندہی کرتی ہے اور مالی وعدوں کی بروقت ادائیگی کے لیے غیر معمولی صلاحیت کی دلیل ہے۔
ریٹنگز BAHL کی بہترین کارکردگی، اثاثہ جات کےغیر معمولی معیار اور مستحکم ایکویٹی بیس سے نکلنے والی پائیدار مالیاتی پروفائل کی عکاسی کرتی ہیں۔ بینک کی کاروباری حکمت عملی کو مارکیٹ ٹریڈ فنانس میں اس کی مضبوط پوزیشننگ سے تقویت ملتی ہے۔ ریٹنگز بینک کی تجربہ کار انتظامی ٹیم، رسک منیجمنٹ کی دانشمندانہ پالیسیوں اور کلائنٹس،قرض لینے والوں کے ساتھ ساتھ ڈپازٹرز کے ساتھ رشتہ اور گہرا کرتی ہیں۔ ریٹنگز میں بینک کی اپنے برانچ نیٹ ورک سے فائدہ اٹھانے کی صلاحیت، مصنوعات کی جدت کے ذریعے ڈپازٹ بیس کی توسیع اور مختلف شعبوں میں کاروباری اداروں کے ساتھ تعلقات قائم کرکے ایڈوانس پورٹ فولیو میں تنوع شامل ہے۔
خاص طور پر، بینک کا ڈپازٹ ایک وسیع کلائنٹ بیس سے نکلتا ہے، جس کا بڑا تناسب افراد سے ہوتا ہے۔ پاکستان کا بینکنگ منظرنامہ ، خاص طور پر BAHL جیسے بڑے بینکوں کے لیے مسابقت کی فضا قائم کر رہا ہے اور مارکیٹ کی موجودہ پوزیشن کو برقرار رکھنے کے لیے مسلسل ترقی کی ضرورت ہے۔ دریں اثنا، بڑے مالیاتی خدمات کے اسپیکٹرم میں ایک بامعنی نمائندگی کے ساتھ ساتھ اس کے آپریشنل انفراسٹرکچر اور مارکیٹ کی پوزیشننگ کو مزید مضبوط کرنے کے لیے انتظامیہ کے اقدام کو مؤثر طریقے سے انجام دینا اہم ہے۔