بینکنگ کریئر میں آگے بڑھنے کے لیے بینک الحبیب کا انتخا ب کرنا ایک درست فیصلہ ہے کیونکہ ہماری اقدار ہی ہیں جو ہمیں آگے بڑھاتی ہیں، آپ کو مواقع اور فوائد پیش کرتی ہیں اور ہمارے 10,000 سے زائد ملازمین ہمارے ساتھ ایک خاندان کی طرح کام کرتے ہیں۔
مزید جانئےبینک الحبیب میں ہمار ا مقصد صارف کے لیے خدمات کو بہترین اور تسلی بخش بنانا ہے، جہاں صارف کی ضروریات اور کاروبار ی معاملات میں رہنمائی کرنے پر خاص توجہ دی جاتی ہے تاکہ مالی لحاظ سے کامیابی حاصل ہو۔ بینک الحبیب لمیٹڈ وہ ادارہ ہے جہاں آپ کو بہت کچھ سیکھنے اور اپنے تخلیقی خیالات کو اجاگر کرنے کا موقع ملتا ہے، آپ کی قابلیت وصلاحیت کو فروغ دیا جاتا ہے اور آپ کے جذبے کو نکھار کر پورا کیا جاتا ہے۔25سال کے مختصر عرصے میں بینک الحبیب لمیٹڈ نے پاکستا ن کے معروف بینکوں میں نمایاں حیثیت حاصل کر لی ہے۔یہ ادارہ آپ کو پیشہ ورانہ ترقی اور فروغ حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔
مزید دیکھیںبینک الحبیب لمیٹڈ نے ایک شاندار تربیتی ادارہ قائم کیا ہے جس کے ذریعے ملازمین کو بینکاری کے تمام افعال کی تربیت فراہم کی جاتی ہے۔ بینک الحبیب لمیٹڈ، گریجویٹس /پوسٹ گریجویٹس کے لیے بالترتیب چار اور چھ ماہ کے دورانئے کا تربیتی پروگرام دیتا ہے، بشمول کئی مقامات میں برانچ کی سطح پر کلاس روم میں اور عملی طور پر تربیت کا انتظام ہے جس کا مقصد تمام امیدواروں کو بینکاری کے شعبے سے واقفیت فراہم کرنا ہے۔تدریسی شعبے میں موضوع کے ماہرین اور سنیئر ایگزیکٹوز شامل ہیں جنھوں نے ادارے میں کلاسز کا انعقاد کیا تاکہ اپنی متعلقہ ڈیویژن /ڈپارٹمنٹ کے کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کر سکیں۔
ہم اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ بینک الحبیب کے عملے کا ہر فرد پیشہ ورانہ بلندیوں میں کامیابی حاصل کرے اور چیلنجز کو کامیابی کے ساتھ پورا کرے۔ بینک الحبیب کی تربیت اور مینجمنٹ ڈیویلپمنٹ ڈیویژن اپنے عملے کو ذاتی اور پیشہ ورانہ لحاظ سے جامع طور طریقے سکھاتی ہے۔
بینک الحبیب، بلا تفریق ملازمت کے یکسا ں مواقع فراہم کرنے والا آجر ہے اورآپ کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو مزید سنوارنے کے لیے ایک مقابلتی ماحول فراہم کرتا ہے۔ہم آپس میں ہم آہنگی سے ساتھ کام کرتے ہیں اور کامیابی حاصل کرنے کے لیے ایک خوشگوار ماحول فراہم کر رہے ہیں۔
پورے عملے کوالحبیب فیملی میں خوش آمدید کہا جاتا ہے اور ان کی متعلقہ ٹیمز سے ان کا تعارف کروایا جاتا ہے۔اس کے بعد ان کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو مزید سنوارنے کے لیے انھیں ملازمت کے دوران تربیت دی جاتی ہے۔عملے کا ہر فرد الحبیب فیملی کا اثاثہ ہے اور اُن کے آگے بڑھنے کے عمل کو پرسنل ڈیویلپمنٹ پلانز اور تربیتی پلانز کے ذریعے باقاعدہ طور پر جانچا جاتا ہے۔
بینک الحبیب، اپنے عملے کو آگے بڑھانے میں مسلسل سرگرم رہتا ہے اور ان کی متوقع صلاحیتوں اور مہارتوں کا اعتراف کرتا ہے۔ ہم آپ کو بے شمار مواقع فراہم کرنے کے لیے پُر عزم ہیں تاکہ آپ اُس مقام تک پہنچ جائیں جہاں آپ پہنچنا چاہتے ہیں۔
بینک الحبیب میں خواتین کو ملازمت کے مختلف شعبوں میں سہولیات فراہم کی جاتی ہیں، اس طرح وہ لگن کے ساتھ اپنے پیشہ ورانہ مقاصد کے حصول میں آگے بڑھ سکتی ہیں۔ و ہ اپنی دفتری ذمہ داریوں اور فیملی لائف کے درمیان توازن بر قرار رکھتی ہیں اور کامیابی کے ساتھ بلندی کی طرف گامزن رہتی ہیں۔
وقت گزرنے کے ساتھ زندگی میں مسلسل تبدیلی ہوتی رہتی ہے اور آپ آگے بڑھتے جا تے ہیں۔ عملے کے افرادمیں نئی مہارتیں سیکھنے کا جنون، بطور ٹیم ممبر کام کرنے اور نئے آئیڈیاز پیش کرنے پر ہم اُن کی حوصلہ افزائی کر تے ہیں۔ بینک الحبیب میں پوری ملازمت کے دوران