Bahl Desktop Logo Ur

الحبیب ویزا پلاٹینم

آپ کا فنانشل پاسپورٹ

پریمیم فوائد کی ایک نئی دنیا کا تجربہ کریں

بینک الحبیب ویزہ پلاٹینم کارڈ کے ساتھ اپنے معیاری اور پُر آسائش طرزِ زندگی کا لطف اٹھائیں ۔

بہترین لمٹس، اسپیشل ڈسکاؤنٹس اور لین دین پر اضافی تحفظ، خدمات اور فوائد، آپ کی توقعات کے عین مطابق۔

بینک الحبیب ویزہ پلاٹینیم ڈیبٹ کارڈ گلوبل ویزہ نیٹ ورک سے منسلک ہے، جس کی مدد سے آپ دنیا بھر میں 24 ملین تاجروں اور 1.7 ملین اے ٹی ایمز بشمول پورے پاکستان کے 1 لنک اے ٹی ایمز اور پی او ایس ٹرمنلزسے اپنے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ دن میں 24 گھنٹے اور ہفتے میں 7 دن اپنے بینک اکاؤنٹ تک فوری رسائی حاصل کریں۔

خصوصی رعایت حاصل کریں

آپ کا بینک الحبیب پلاٹینم ڈیبٹ کارڈ آپ کو خصوصی طور پر پریمیم ڈسکاؤنٹس تک رسائی فراہم کرتا ہے۔

ڈسکاؤنٹ ملاحظہ کریں

بہترین بین الاقوامی ویزہ سروسز اور فوائدسے فائدہ اٹھائیں، جس کے آپ حقدار ہیں

خریداری کا تحفظ

اپنے ویزہ پلاٹینم کارڈ سے ادائیگی کرتے ہوئے،آپ کو چوری شدہ یا خراب اشیاء کیلئے تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

وارنٹی

آپ کے کارڈ کے ذریعے خریدے گئے آءٹمنزپر وارنٹی دی جائے گی ۔

VISAکی جانب سے مقامی پیشکشیں

ریسٹورنٹس اور آءوٹ لِٹس پر ڈسکاءونٹس

ایئر پورٹ ڈائننگ پروگرام

200+

دنیا بھر میں 200سے زائد ایئرپورٹ ریسٹورنٹ کی آفرز
گلوبل کسٹمر اسسٹنس سروس(GCAS)

کارڈ گۃم ہو جانے کی صورت میں، ویزہ آپ کا اکاؤنٹ بند کر سکتا ہے، متبادل کارڈ بھیج سکتا ہے اور ایمر جنسی کیش مہیا کر سکتا ہے۔

ایئر پورٹ ڈائننگ آفرز

ویزہ نے ویزہ پلا ٹینم کارڈ ہولڈر ز کیلئے خصوصی طور پر ایئر پورٹ ڈائننگ ڈسکاؤنٹ پروگرام پیش کرنے کیلئے ڈریگن پاس سے اشتراک کیا ہے۔ کارڈ ہولڈرز کو ایپ کیلئے رجسٹر کروانا ہو گا۔ ایک مرتبہ رجسٹر ہو جانے کے بعد، کارڈ ہولڈرز سفر کے دوران آتے اور جاتے وقت ایئر پورٹس پر ریسٹورنٹس تلاش کر سکتے ہیں۔

یپ کا نام:ڈریگن پاس ڈائن اینڈ ٹریول
مختلف مارکیٹوں اور ٹریول کوریڈورز میں اہم مقامات پر دنیا بھر کے ریسٹورنٹس
مختلف جگہوں کے ڈسکاءونٹس مختلف ہیں ، اور موبائل ایپ میں ظاہر ہیں

جمیرا ہوٹل کی پیشکش

ویزہ کارڈ ہولڈرز ،مندرجہ ذیل ہوٹلوں میں رہائش اور کھانے پینے پر زبردست بچت سے فائدہ اٹھائیں ۔

  • مدینت جمیرا
  • جمیرا روئل سرے
  • جمیرا مسیلا بیچ ہوٹل
  • جمیرا پورٹ سولر ہوٹل اینڈ اسپاء
  • جمیرا فرینکفرٹ
  • جمیرا لونڈز ہوٹل
  • گروسوینر ہاءوس سوئیٹس بائی جمیرا لِونگ
  • کیپری پیلیس جمیرا

طبی اور سفری رہنمائی

اس اطمینان کے ساتھ سفر کریں کہ آپ کی ضرورت کی ہر چیز آپ کی دسترس میں ہے ۔

  • ٹیلیفون پر طبی مشورہ
  • طبی خدمات فراہم کرنے والوں کے متعلق معلومات
  • اسپتال میں داخل ہونے سے قبل اور بعد طبی نگرانی
  • ضروری دوا اورآلات کی فراہمی
  • کارڈ ہولڈر کی رہائش پر معالج کی سہولت
  • طبی تشخیص اور وطن واپسی
  • قانونی رہنمائی
  • مترجم کی سہولت

ویزہ ایکسپلور ایپ

ویزہ ایکسپلور ایپ، ویزہ پلاٹینم کارڈ ہولڈر کی بہترین ساتھی ہے۔ جس کی مدد سے فوری طور پر با آسانی بے شمار فوائد اور آفرزحاصل کی جا سکتی ہیں۔ ہر آفر کی علاقے کے اعتبار سے درجہ بندی کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں کارڈ ہولڈرزز جس کے بارے میں وہ جاننا چاہتے ہیں، جب بھی چاہیں،جہاں بھی چاہیں، جان سکتے ہیں۔آفرز، مقامات اور درجہ بندی کے اعتبار سے بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔

ویزا ویب سائٹ

www.visamiddleeast.com ویزا ویب سائٹ ایک ون اسٹاپ شاپ ہے، جو ویزا پلاٹینم کارڈ ہولڈرز کو خصوصی پیشکشوں، تجربات اور وسائل کی ایک وسیع رینج سےمنسلک کرتی ہے۔

تیز اور آسان نیویگیشن کے ساتھ ویب سائٹ ایک ریپازٹری کے طور پر کام کرتی ہےبرائے :

  • اس پر ویزا پلاٹینم کے فوائد میں شامل ہیں سفری فوائد، کارڈ کے تحفظ کی خدمات، مدد اور وسائل حاصل کرنے کے لیے مکمل سروس کی تفصیل اور رابطے کی تفصیلات۔
  • آپ ویزا پلاٹینم کی تازہ ترین پیشکشوں، مراعات کی مسلسل اپ ڈیٹس سے لطف اندوز ہوں گے اورچند کارڈ ہولڈرز کو مختلف مراعات کیلئے منتخب کیا جائے گا ۔

اکثر پوچھے گئے سوالات

  • ویزہپلاٹینم ڈیبٹ کارڈ کے لئے درخواست کیسے دیں؟
    نئے صارفین:

    اپنی ریلیشن شِپ برانچ میں دستیاب اکاؤنٹ کھولنے کے فارم کو پُر کرکے درخواست دیں۔

    بینک الحبیب کے موجودہ صارفین:

    ڈیبٹ کارڈ کی تبدیلی / تبادلوں کیلئے: براہِ مہربانی ہمارے 24/7 کال سینٹر (+92 21) 111-014-014پر رابطہ کریں۔

  • کارڈ کی فیس کا ڈھانچہ

    تفصیلاتفیس / چارجز (پاکستانی روپے میں)
    سالانہ- پرائمری7,000
    سالانہ - اضافی4,500
    تجدید - ابتدائی7,000
    تجدید - اضافی4,500
    تبدیلی7,000 / 4,500

    ٹرانزیکشن چارجز:

    تفصیلات فیس / چارجز (پاکستانی روپے میں)
    کیش نکلوانے پر - بینک الحبیب اے ٹی ایمزکوئی نہیں
    کیش نکلوانے پر23.44 فی ود ڈرال
    بین الاقوامی اے ٹی ای کے استعمال پرلین دین کی رقم کا 4.25فیصد
    بین الاقوامی POS ٹرانزیکشنلین دین کی رقم کا 4فیصد
    بین الاقوامی بیلنس انکوائری250/-روپے فی انکوائری

    *ریٹس جنوری 2024 سے لاگو ہیں۔

  • آپ کال سینٹر ہیلپ لائن (+92 21) 111-014-014پر کال کرکے اپنے کارڈ کو ایکٹیویٹ کرسکتے ہیں۔ آپ کے ڈیبٹ کارڈ کی وصولی کے بعد، آپ کو اپنے رجسٹرڈ موبائل نمبر / ای میل پتے پر کارڈ ایکٹیویشن کے لئے اپنا ون ٹائم پاس ورڈ (OTP) موصول ہوگا۔

    براہ ِ مہر بانی اپنا ڈیبٹ کارڈ لے کراپنے قریبی بینک الحبیب اے ٹی ایم پر اور ذیل میں درج اقدامات پر عمل کریں:

    • بینک الحبیب اے ٹی ایم میں اپنا نیا ڈیبٹ کارڈ داخل کریں
    • اپنے 13 ہندسوں پر مبنی کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (CNIC) نمبرکا اندراج کریں (خالی جگہوں یا ڈیشز کے بغیر)
    • DDMMYYYY کی صورت میں اپنی تاریخ پیدائش کا اندراج کریں۔ مثال کے طور پر، 30 جون 1990 کو،تاریخِ پیدائش کے لئے، 30061990 درج کریں۔
    • اپنے رجسٹرڈ موبائل نمبر / ای میل ایڈریس پر موصول شدہ اپنا ون ٹائم پاس ورڈ (OTP) درج کریں
    • کامیابی کے ساتھ توثیق ہونے کے بعد، براہِ مہر بانی اپنی پسند کے 4 ہندسے درج کرکے اپنا مطلوبہ ذاتی شناختی نمبر (PIN) بنائیں
    • تصدیق کے لئے اپنا مطلوبہ پن دوبارہ درج کریں

    کامیاب پن جنریشن کے بعد، آپ کو اے ٹی ایم اسکرین اور پرنٹ شدہ پرچی کے ذریعے مطلع کیا جائے گا۔ آپ کا ڈیبٹ کارڈ استعمال کے لئے فعال کردیا گیا ہے۔ (اپنے تحفظ کے پیشِ نظر، کسی سے بھی اپنا پن شیئر نہ کریں اور آئندہ بھی وقتاََ فوقتاََ اسے تبدیل کرتے رہیں)

    براہ کرم نوٹ کریں: اگر آپ کو اپنے ڈیبٹ کارڈ کو ایکٹیویٹ کرنے کے دوران کسی بھی مسئلے کا سامنا ہوتاہے تو، براہ ِ مہر بانی ہمارے 24/7کال سینٹر کے نمبر (+92 21) 111-014-014پر رابطہ کریں۔

  • آپ اپنے ڈیبٹ کارڈ کا استعمال کرکے مندرجہ ذیل لین دین انجام دے سکتے ہیں۔

    • اے ٹی ایم کے ذریعے نقد رقم نکلوا ئیں
    • پوائنٹ آف سیل (POS) ٹرمینلز کے ذریعے خریداری کریں
    • یوٹیلیٹی بل کی ادائیگی
    • بیلنس کی معلومات
    • مِنی اسٹیٹمنٹ
    • رقم کی منتقلی
  • یومیہ حدود:

    تفصیلات فی دن کی حد (پاکستانی روپے میں)
    ثانوی ضمنی
    اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے کی سہولت300,000 150,000
    پوائنٹ آف سیلزپر استعمال1,000,000 250,000
    رقم کی منتقلی /آئی بی ایف ٹی500,000 اجازت نہیں ہے
  • جی نہیں، تاہم، آپ کسی دوسرے کارڈ کیلئے درخواست دے سکتے ہیں جو آپ کے لئے حدکا بہترین منصوبہ پیش کرے۔ براہِ کرم ہمیں 014-(+92 21) 111-014 پر کال کریں.

  • آپ کی خریداری پر، تاجر آپ کا ڈیبٹ کارڈ پوائنٹ آف سیل ٹرمینل (پی او ایس) میں داخل کرے گا اور جہاں قابل اطلاق ہو،وہاں آپ کو اپنا پن (جیسے کہ آپ اے ٹی ایم ٹرانزیکشن کے لئے استعمال کرتے ہیں) داخل کرنے کے لئے کہیں گے۔ تاجر بھی آپ کا کارڈ سوائپ کرے گا اور آپ کو دستخط کرنے کے لئے ایک پرچی دے گا۔ کامیاب توثیق کے بعد، براہ ِکرم اپنے کارڈ کو واپس لینا نہ بھولیں اور لین دین کی تکمیل کے بعد پرچی وصول کریں۔

  • بینک الحبیب ڈیبٹ کارڈز فی الحال آن لائن لین دین کے لئے فعال نہیں ہیں۔

  • اگر آپ اپنا پن بھول گئے ہیں یا اگر آپ اسے تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو، براہ کرم(+92 21) 111-014-014 پر بینک الحبیب کے کنٹیکٹ سینٹرز سے رابطہ کریں۔

  • صرف ویزہ اور یونین پے کارڈز بیرونِ ملک اے ٹی ایم یا پی او ایس ٹرمینلز میں استعمال کیے جاسکتے ہیں جہاں بالترتیب ویزہ یا یونین پے لوگوز لگے ہوں۔ پے پاک کارڈز صرف پاکستان میں استعمال ہوسکتے ہیں۔

    بیرون ملک سفر سے پہلے، براہ ِکرم اپنے کارڈ پر بین الاقوامی لین دین کو فعال کرنے کے لئے(+92 21) 111-014-014 پر بینک الحبیب کال سنٹر پررابطہ کرکے بینک کو مطلع کریں۔ مزید یہ کہ براہِ کرم نوٹ کریں کہ بیرون ملک ٹرانزیکشن پر فیس کا اطلاق ہوگا۔

  • آپ کارڈ تبدیل کرنے کے لئے بینک الحبیب کے کال سینٹر(+92 21) 111-014-014 پر رابطہ کرکے درخواست دے سکتے ہیں۔

  • آپ کے کارڈ کی میعاد ختم ہونے والے مہینے کے اندر آپ کو متبادل کارڈ جاری کردیا جائے گا۔ اگر آپ کو مہینے کے آخر تک اپنا متبادل کارڈ نہیں ملا تو، براہ کرم ہمیں(+92 21) 111-014-014پر کال کریں۔اگر مجھے شبہ ہو کہ میرے ڈیبٹ کارڈ کی معلومات صاحل کی گئی ہیں یا جعلی خریداری کرنے میں استعمال ہوا ہے تو، میں کیا کروں؟

  • اپنے بینک الحبیب ڈیبٹ کارڈ پر کسی بھی جعلسازی یا مشتبہ لین دین کی اطلاع فوری طور پربینک الحبیب کنٹیکٹ سینٹر کے نمبر(+92 21) 111-014-014 پر رابطہ کر کے دیں۔ بینک اس لین دین کی تحقیقات کرے گا اور اس کے متعلق آپ کوتازہ ترین معلومات فراہم کرے گا۔

  • آپ بینک الحبیب کے کنٹیکٹ سینٹرکے نمبر (+92 21) 111-014-014پر رابطہ کرکے اپنی شکایت درج کرا سکتے ہیں۔

  • اگر آپ کا کارڈ کھو گیا ہے یا چوری ہوگیا ہے تو، نقصان کی اطلاع فوری طور پر(+92 21) 111-014-014 پر بینک الحبیب کال سینٹر کو دیں۔ ایک بار جب بینک کو اس نقصان یا چوری کے بارے میں مطلع کر دیا گیا تو، وہ فوراََکارڈ کو بلاک کردے گا اور آپ کی درخواست پر قابلِ اطلاق چارجز پر نیا کارڈ جاری کرکے آپ کا کارڈ بدل دے گا۔
    کارڈ اور پن کو ہمیشہ ساتھ نہیں رکھنا محفوظ نہیں ہے۔ یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وقتاََفوقتاََ اپنا پن تبدیل کرتے رہا کریں۔

  • ہماری آپ سے پُرزور گزارش ہے کہ کسی دوسرے شخص کو کارڈ استعمال کرنے کی اجازت نہ دیں کیونکہ یہ صرف اس شخص کے لئے ہے جس کے نام پر کارڈ جاری کیا گیا ہے۔ دوسرے افراد کے ذریعے کارڈ کے استعمال اور اس طرح کے لین دین سے ہونے والے نقصان کا بینک ذمہ دار نہیں ہوگا۔

  • ویزہ لگژری ہوٹل کلیکشن (VLHC)

    900 سے زیادہ دلچسپ اورزبر دست خصوصیات پر مشتمل ہے۔ جواہرات کی دکانوں سے لے کر دنیا کے مشہور ہوٹلوں تک، بے مثال تجربے کیلئے خصوصی طور پر تیار کردہ فوائد فراہم کرتی ہیں۔

    پیشکش:

    • اس پیشکش سے فائدہ اٹھانے کے لئے صارفین کو www.visaluxuryhotels.com کے ذریعے بُکنگ کرنی ہوگی
    • بہترین دستیاب قیمت کی ضمانت
    • آمد پر کمرے کا خودکار اپ گریڈ
    • کمرے میں مفت Wi-Fi
    • 25 امریکی ڈالے کے کھانے یا مشروبات کا کریڈٹ
    • وی آئی پی مہمان کی حیثیت
    • درخواست پر3 بجے چیک آؤٹ کریں

    ایویس کار رینٹل

    ویزہ پلاٹینم کارڈ ہولڈرز کے لئے ایویس میں رعایات اور مراعات دستیاب ہیں،جس میں معیاری ریٹس پر 20فیصد تک کی رعایت اور بین الاقوامی لیژر ریٹس پر 10فیصد کی رعایت شامل ہے۔

    Simply visit to avail the offer. پیشکش سے فائدہ اٹھانے کے لئے www.avisworld.com/visa ملاحظہ کریں۔

    جمیرا میں کھانے کی پیشکش

    ویزہ کارڈ ہولڈرز، جمیرا میں کھانے پینے کی جگہوں پر 20فیصدکی رعایت حاصل کر سکتے ہیں، ان میں شامل ہیں:

    • لی بیروت، اتحاد ٹاورز
    • دی رِب روم، امارات ٹاورز
    • منڈو، امارات ٹاورز
    • حنایا، مینا السلام
    • اسکیپ ریسٹورنٹ اور بار، برج العرب
    • لا پیریلہ، جمیرا بیچ ہوٹل
    • سگریٹو، مدینت جمیرا
    • براسیری انجلیک، اتحاد ٹاورز
    • آربورٹم، القصر

    ڈریگن پاس‘ڈائن اینڈ فلائی’ایئرپورٹ ڈائننگ پروگرام

    کارڈ ہولڈرز کو 200 سے زیادہ عالمی ہوائی اڈوں پر موجود ریسٹورنٹس کی پیشکشوں تک رسائی حاصل ہے۔ براہ ِ مہر بانی ''ڈائن اینڈ فلائی'' ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور پیشکشوں سے لطف اندوز ہونے کے لئے ایک سادہ رجسٹریشن کا عمل مکمل کریں۔

    رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد،مطلوبہ ریسٹو رنٹ وزٹ کریں اور ریسٹورنٹ کے عملے کو 'ڈریگن پاس' کا حوالہ دیں۔ پھر رعایت حاصل کرنے کے لئے ایپ میں ' ریڈیم' پر کلک کریں۔

    لاؤنج میں مفت رسائی

    علامہ اقبال بین الاقوامی ہوائی اڈہ، جناح انٹرنیشنل، ملتان ائیرپورٹ اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر صارف مفت سی آئی پی لاؤنج تک رسائی حاصل کرسکتا ہے۔